وٹامن سی میلازما کے علاج میں اہم ہے

0

جلد خوبصورت نہ ہو تو سارا حسن ماند پڑ جاتا ہے۔ میک اپ بھی اپنا اثر دکھانے میں ناکام ہوجاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ خواتین جلد کی حفاظت اور یکھ بھال پر خاص توجہ رکھتی ہیں۔ دنیا بھر میں شوبز کی دنیا سے عام خواتین تک سب اپنی جلد کو حسین اور خوبصورت بنانے کے لیے ہر علاج، ٹوٹکے اور نسخوں کو آزماتی ہیں اور کامیاب بھی ہوجاتی ہیں۔

اچھی جلد کا دارومدار اچھی خوراک ، نیند اور ذہنی سکون پر ہے۔نیند جتنی اچھی ہوگی، خوراک جتنی معیاری ہوگی صحت بھی اچھی ہوگی، جب صحت اچھی ہوگی تو جلد پر بھی اس کے اثرات ظاہر ہوں گے۔ اچھی صحت اور چھی جلد کےلیے ضروری ہے روزمرہ کھانوں میں ایسی چیزوں کا استعمال رکھا جائے ،جس سے توانائی حاصل ہو، وٹامنز اور پروٹین جسم کو برابر ملتے رہیں تو حسن نکھر کر سامنے آتا ہے۔

جلد کی خوبصورتی کے لیے وٹامنز خاص اہمیت رکھتے ہیں، وٹامنز ہمیں قدرتی ذرائع سے حاصل ہوتے ہیں، اس کے علاوہ سیرپ، ٹیبلٹ اور ساشے کی صورت میں بھی وٹامنز حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ ہر وٹامن جلد ، صحت اور بالوں کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے، اور جلد کی مختلف بیماریوں میںمختلف وٹامنز استعمال کیے جاتے ہیں تاکہ جسم میں اس وٹامن کی پوری ہوسکے اور جلد چمک دار اور روشن نظر آئے۔

میلازما : (melasma)

میلازما کی بیماری جلد میں میلانن کی مقدار بڑھ جانے کی وجہ سے چہرے پر دھبوں کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے۔ چہرے کی جھائیوں کو بھی میلازما ہی کا نام دیا جاتا ہے۔ میلازما کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں سورج کی تیز شعاعیں قابل ذکر ہیں۔
میلازما میں جلد پر برائون اور سیاہ گہرے اور ہلکے بھورے دھبے ظاہر ہوتے ہیں جو بدنما لگتے ہیں۔
میلازما کی ایک وجہ خواتین میں ہارمونز کی تبدیلی بھی ہے جس کی وجہ سے چہرے پر میلازما ظاہر ہوتا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ میلازما مورثی بیماری بھی ہے۔

وٹامن سی سے میلازما کا علاج :
(vitamin c is for treating melasma)

چہرے کی جلد پر میلازما کی بڑی وجہ جلد کے اندر میلانن مادے کا بڑھ جانا ہے۔
میلانن جلد کی رنگت کو متوازن رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
وٹامن سی جلد میں میلانن کی پیداوار کو کم کرتا ہے ۔
دن میں روزانہ اچھی مقدار میں وٹامن سی کو اگر خوراک کا حصہ بنایا جائے تومیلازما سے نجات ممکن ہے۔

میلازما کے لیے لازما کریم : (lazma cream for melasma)

میلازما کریم جو میلازما کے لیے خاص طور پر تیار کی گئی ہے بہت مفید ہے۔
وٹامن سی کے ساتھ ساتھ چہرے پر لگانے کے لیے لازما کریم ضرور استعمال کریں ۔
میلازما کے خاتمے کے لیے لازما کریم کا استعمال اپنے ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق کیجیے۔