شدید گرم موسم میں لازما کریم کا استعمال

0

لازما کریم ، جلد کی بیماری میلازما کے خاتمے کے لیے بطور خاص تیار کی گئی ہے، میلازما جسے چہرے کی جھائیاں بھی کہا جاتا ہے اور اکثر خواتین اس کا شکار ہوتی نظر آتی ہیں۔ میلازما تیز گرمی اور سورج کی بدترین تپتی ہوئی شعاعوں کی وجہ سے جنم لیتی ہے اور سن بلاک کا استعمال میلازما سے بچائو کے لیے ایک جلد اور سورج کی الٹراوائلٹ شعاعوں کے درمیان ایک دیوار کی حیثیت رکھتی ہے۔

جس کی مدد سے سورج کی شعاعیں فوری طور پر جلد پر اثر انداز ہونے سے محفوظ رہتی ہیں، جلد کسی حد تک میلازما جیسے ہلکے اور گہرے بھورے دھبوں سے محفوط رہتی ہے۔ شدید گرمی کے موسم میں جہاں سن بلاک کا استعمال ضروری ہے، وہیں میلازما جیسی بیماری ہوجانے کی صورت میں لازما کریم بھی اس سے نجات کا بہترین علاج ہے۔

میلازما کی علامات : (melasma symptoms)

٭ میلازما جسم میں میلانن کی اضافی مقدار کی وجہ سے ہوتی ہے۔
٭ میلازما کی بیماری بیس سے پچاس سال کی عمر تک کی خواتین میں پایا جاتا ہے۔
٭ میلازما ناک کے اوپری حصے، گالوں، کانوں کے اطراف اور ٹھوڑی کے آگے پیچھے بھورے دھبوں کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔

لازما کریم کیا ہے؟ : (what is lazma cream)

Lazma Cream
Lazma Cream

٭ لازما کریم، بائیو لیب کی جانب سے بطور خاص تیار کی گئی ہے۔
٭ لازما کریم میں تین قدرتی کیمیائی اجزا کی طاقت پائی جاتی ہے۔
٭ فلیو سیلونائن
اس کے استعمال سے جلد کی الرجی ختم ہوتی ہے۔
٭ ہائیڈرو کونین
جلد کے میلانن کو بلاک کر کے گورا پن لاتا ہے۔
٭ ٹرٹیون
٭ اس سے جلد کے نئے خلیات پیدا ہوتے ہیں جو جلدکو صحت مند بنانے کے لیے بہت ضروری ہیں۔اس کے استعمال سے چہرہ جھریوں سے صاف ہوجاتا ہے اور جلد میں تنائو پیدا ہوتا ہے۔
لازما کریم میں موجود ایف ڈی اے کا تصدیق شدہ فارمولہ جلد کو میلازما سے نجات میں مدد دیتا ہے۔
لازما کریم ، میلازما کے خاتمے کے علاوہ جلد پر پڑنے والے پمپلز، ایکنی اور بلیک ہیڈز کا بھی مکمل طور پر خاتمہ کرتی ہے۔

لازما کریم کا استعمال : (use lazma cream)

٭ لازما کریم استعمال کرنے سے میلازما اور چہرے کے دیگر داغ دھبے ہمیشہ کے لیے ختم ہوجاتے ہیں۔
٭ لازما کریم رات کو سونے سے پہلے صرف ایک مرتبہ چہرے کے متاثرہ حصوں پر لگائیں۔
٭ یاد رہے کہ سونے سے تقریباً آدھا گھنٹہ پہلے لازما کریم چہرے پر لگائیں۔
٭ لازما کریم لگانے سے پہلے چہرے کو اچھی طرح صاف پانی سے دھو لیں۔
٭ اس کو لگانے کے بعد گرمی یا چولہے کے قریب جانے سے گریز کریں۔
٭ لازما کریم کو صاف کرتے ہوئے ٹشو کا استعمال کریں اور ہلکے ہاتھوں سے اس کو صاف کریں۔
٭ پہلے دن متاثرہ حصے پر کریم دس منٹ تک لگائیں پھر آہستہ آہستہ اس کا دورانیہ بڑھانا شروع کردیں۔
٭ جب جلد لازما کریم کی عادی ہوجائے تو اس کو ساری رات بھی لگایا جاسکتا ہے۔
٭ لازما کریم کے استعمال سے میلازما کے دھبے تین سے چار ہفتوں میں غائب ہوجاتے ہیں۔
٭ میلازما سے مکمل نجات کے لیے لازما کریم کو چھ سے آٹھ ہفتے تک مسلسل استعمال کیا جاسکتا ہے۔

لازما کریم کے استعمال میں احتیاط : (be careful while using lazma cream)

٭ لازما کریم ، کو شروع میں استعمال کرنے سے جلد خراب ہونے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔
٭ لازما کریم کے استعمال کرنے والوں کو روزانہ سن بلاک لگانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
٭ لازما کریم کو چہرے پر رگڑنے سے گریز کریں اور چنے کی دال کے دانے کے برابر اس کی مقدار لگائیں۔
٭ لازما کریم کی معیاد کم سے کم تین سال تک قابل استعمال ہوتی ہے۔