میلازماکے علاج کے لئے ہائیڈروکیونون اسکن بلیچ کااستعمال

0

ہائیڈروکیونون (hydroquinone) ایک ایسابلیچنگ ایجنٹ ہے جوجلد کی سیاہی دورکرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔ اسے جلد پرپڑنے والے گہرے دھبوں کودورکرنے کیلئے استعمال کیاجاتاہے جیسے ہائپرپگمینٹیشن ،میلازما،لیوراسپوٹ،عمرکے اثرات،ایکنی کے داغ اورچھائیاں وغیرہ ۔جوعام طورپرحمل،مانع حمل اشیاء،ہارمونل ادویات/تھراپی یاپھرجلد پرچوٹ لگنے کی وجہ سے رونماہوتے ہیں۔ یہ دواجلد میں ہونے والے اس عمل کوروکتی ہے جوجلدکی رنگت کوخراب کرنے کاباعث بنتاہے۔

ہائیڈروکیونون اسکن بلیچ فارمولا : (hydroquinone skin bleach)

ہائیڈروکیونون جلد کی رنگت کومحفوظ کرنے والامادہ ہے ۔مارکیٹ میںہائیڈروکیونون کے بہت سے فارمولے دستیاب ہیں۔ جس میں الفا ہائیڈروکسی ایسڈ (ahas)،ریشنل ،وٹامن سی اوراسٹیرائڈز کے ساتھ ہائیڈروکیونون شامل ہوتاہے۔ ہائیڈروکیونون جلد کوبلیچ نہیں کرتابلکہ جلد کی قدرتی اوربنیادی رنگت کوبحال کرتاہے۔ ہائپرپگمینٹیشن کے علاج کے لئے ہائیڈروکیونون کواسکن کریم بلیچ کے فارمولے میں شامل کرکے استعمال کیاجاتاہے۔

ہائیڈروکیونون کس طرح کام کرتا ہے؟ : (hydroquinone skin bleach works)

ہائپرپگمینٹیشن سے منسلک جلد کی بیشترخرابیوں کودورکرنے کیلئے ہائیڈروکیونون کوگزشتہ 40 برسوں سے استعمال کیاجارہاہے۔ 27 مطالعات کے مطابق یہ ایک ایساایجنٹ ہے جوپگمینٹ کودورکرتاہے۔علاج کے لئے مریضوں کی جلدکے مطابق اکثر4% ہائیڈروکیونون کریم دن میں دودفعہ چہرے پراستعمال کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
یہ جلد میں پگمینٹ پیداکرنے والے خلیات (میلانوسائٹس) کی پیداوارمیں کمی اورمیلانوسمس (میلانن پگمینٹ ذرات) کی خرابی کودورکرتاہے۔ یہ tyrosinase کی اس سرگرمی کوروکتاہے جسے میلانن بنانے کے لئے انزائم کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہائیڈروکیونون جلد کی بیرونی پرت میں ہونے والے میلازما (melasma) کے علاج کے لئے موثرثابت ہوسکتی ہے۔ اس کاارتکاز 2% سے 10%تک ہوسکتاہے ۔ اسے 12ہفتوں تک روزانہ دوباراستعمال کیاجاتاہے۔

اکثراس طریقہ علاج میں جلد کی سیاہی 4 ہفتوں بعدہی دورہوتی دکھائی دیتی ہے۔ کبھی کبھی اس سے بھی زیادہ وقت لگ سکتاہے۔ اگر 3 ماہ کے علاج کے بعد بھی کوئی موثراثرات نظرنہ آئیں توآپ ہائیڈروکیونون اسکن بلیچ کااستعمال روک دیں۔ہائیڈروکیونون کی تاثیرمیں اضافہ کیلئے سورج کی روشنی سے مکمل تحفظ ضروری ہے۔

ہائیڈروکیونون بلیچ کریم کااستعمال کیسے کیاجاتاہے؟ :
(how to use 
hydroquinone bleach cream)

اس کے استعمال میں مندرجہ ذیل باتوں کاخیال رکھیں:
1۔اپنے ڈاکٹرکی ہدایات کے مطابق استعمال کریں اورخودبھی پیک پرموجود ہدایات کاغورسے مطالعہ کریں ۔
2 ۔اس کے استعما ل سے پہلے اسکن الرجی ٹیسٹ ضرورکریں۔(تھوڑی مقدارمیں کریم بازوپرلگائیں اور24 گھنٹے تک اگرکوئی منفی اثرات ظاہرنہ ہوتواستعمال کرلیں۔)
3 ۔اگرٹیسٹ شدہ جلد پرخارش،سرخی،سوجن یادانے نمودارہوں تواسے چہرے پرہرگزاستعمال نہ کریں اورڈاکٹرسے رجوع کریں۔
4۔آپ اسے 3 ماہ تک دن میں دوباریااپنے ڈاکٹرکی ہدایت کے مطابق استعمال کرسکتے ہیں۔
5۔یہ دواصرف جلد پراستعمال کیلئے ہے۔اسے آنکھوں ،منہ اورناک کے قریب لگانے سے گریز کریں۔ اگرغلطی سے لگ جائے توفوری طورپرپانی سے دھولیں۔
6۔اس دواکے استعمال سے جلد میں سورج کی روشنی سے حساسیت بڑھ جاتی ہے۔ اسی لئے سورج کی روشنی میں جاتے وقت احتیاطی تدابیراختیارکریں۔
7۔سورج کی روشنی سے تحفظ کے لئے گھرسے باہرنکلتے وقت سن اسکرین 15+ اورپوری آستین والے لباس کااستعمال کریں۔
8۔اس دواسے بہترطورپر مستفید ہونے کے لئے باقاعدگی سے اس دواکااستعمال کریں۔کوشش کریں کہ دواکے استعمال میں روزانہ وقت کی پابندی کاخیال رکھیں۔
9۔ مطلوبہ نتائج آنے تک ہائیڈروکیونون کاباقاعدگی سے استعمال ضروری ہے ۔اس کے بعدصرف نتائج کوبرقراررکھنے کے لئے استعمال کریں۔
10۔اگر2 سے 3 ماہ بعد تک بھی جلد میں کوئی بہتری محسوس نہ ہویاپھرجلد مزید خراب یاتبدیل نظرآئے توڈاکٹرسے رابطہ کریں۔

احتیاطی تدابیر : (precautions)

٭ہائیڈروکیونون کریم کااستعمال کرتے ہوئے بینزوئل پرآکسائیڈ،ہائیڈروجن پرآکسائیڈیادیگرپرآکسائیڈ مصنوعات کااستعمال نہ کریں۔اگر غلطی سے ایک ساتھ استعمال ہوجائے توپانی اورصابن سے فوری طورپردھولیں۔
٭ہائیڈروکیونون کریم میں سوڈیم میٹابائیسلفائیٹ بھی شامل ہوسکتاہے جس سے بعض حساس افراد میں سنگین الرجک ردعمل ہوسکتاہے۔
٭دوران حمل اورنرسنگ مدرہائیڈروکیونون کریم کااستعمال نہ کریں۔

٭میلازما سے نجات کے لیے لازما کریم ایک بہترین حل ہے۔ لازما کریم (lazma cream) ماہرین کی رائے کے مطابق تیار کی گئی ہے۔ اپنے ڈرماٹولوجسٹ سے مشورہ کے بعد استعمال کریں

منفی اثرات : (negative effects)

تجزیے کے مطابق
ایک 27 سالہ خاتون نے اپنے چہرے پرمختلف قسم کی بلیچ کریم کااستعمال کیاجس سے ان کی جلد انتہائی حسا س ہوگئی۔ ان ظاہرہونے والے منفی اثرات کاجب جائزہ لیاگیا تو اس میں ہائیڈروکیونون کامثبت ردعمل تھا لیکن اس کے استعمال سے عارضی منفی اثرات رونما ہوسکتے ہیں جیسے جلن،سوزش،ہائپرپگمینٹیشن اورالرجک ردعمل وغیرہ