بادام اور شہد کے ماسک سے میلازما کا علاج کریں

0

میلازما ، جلد کی بیماری جسے جھائیاں بھی کہا جاتا ہے، چہرے کی تمام خوبصورتی کو گہن لگا کے رکھ دیتی ہے۔ میلازما کی شکار خواتین کے لیے اس مشکل مرحلے سے گزرنا ایک امتحان بن کے رہ جاتا ہے۔ بعض خواتین اتنی حسین اور سرخ و سفید ہوتی ہیں کہ ان کے چہرے پر اگر میلازما ایک بار اپنا قبضہ کرلے تو ان کی تمام شخصیت کو گہن لگ جاتا ہے۔

میلازما چہرے پر ان گہرے اور ہلکے بھورے دھبوں کا نام ہے جو سورج کی الٹراوائلٹ شعاعوں سے جلد پر اثر انداز ہوتے ہیں اور چہرے کے مختلف حصوں کو بدنما بنا دیتے ہیں۔ جلد کے بے شمار ماہرین اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ میلازما یعنی جھائیوں کی بہت سے وجوہات ہوتی ہیں جن میں سب سے بڑی وجہ سورج کی جلتی ہوئی وہ شعاعیں ہیں جو جلد پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہیں۔

سن بلاک کا استعمال میلازما سے جلد کو بہت حد تک بچا کے رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ جلد کے ماہرین تیز گرمی اور تیز دھوپ میں نکلنے سے پہلے چہرے پر سن بلاک کے استعمال کا بار بار مشورہ دیتے ہیں۔

اس کے علاوہ کچھ ماسک ایسے بھی ہوتی ہیں جن میں قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں اور وہ جلد کی بیماریوں کے علاج کے لیے بہتر تصور کیے جاتے ہیں ، ان کے استعمال سے جلد نہ صرف میلازما سے پاک ہوجاتی ہے بلکہ چہرے کی تازگی بھی برقرار رہتی ہے۔

میلازما سے نجات کے لیے شہد کے ماسک :
(cure melasma with honey mask)

شہد اور پپیتے کا ماسک

چہرے کو میلازما سے بچانے کے لیے شہد اور پپیتے کا ماسک حیرت انگیز طاقت رکھتا ہے۔ میلازما کی وجہ سے بد رنگ ہوجانے والی جلد کو صاف کرتا ہے۔
آدھا کپ پپیتے لے کر اس کو اچھی طرح پیس لیں، پھر اس میں ایک چمچ شہد کا شامل کر کے اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔اس ماسک کو دس سے پندرہ منٹ تک چہرے پر لگائیں ،چہرے سے میلازما کے اثرات زائل ہونا شروع ہوجائیں گے۔

شہد اور کینو کا ماسک

جلد کی رنگت کو صاف کرنے اور چہرے سے میلازما کے دھبوں کو دور کرنے کے لیے شہد اور کینو کا ماسک حیرت انگیز کمال رکھتا ہے۔
تھوڑے سے شہد میں چند قطرے کینو کے رس کے شامل کر کے اس کا مسکچر بنالیں، پھر اس ماسک کو چہرے پر کچھ دیر کے لیے رات کو سونے سے پہلے لگائیں پھر نیم گرم پانی سے چہرے کو دھو لیں۔

میلازما سے نجات کے لیے بادام کا ماسک :
(cure melasma with almond mask)

بادام اور انڈے کا ماسک

میلازما سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے بادام کا ماسک بہت موثر ہے، بادام میں وہ قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو جلد کو کی دلکشی اور عنائی کے لیے ضروری ہیں۔
بادام کے تیل میں انڈے کی زردی کو اچھی طرح ملا کے پھینٹ لیں ،پھر اس ماسک کو چہرے پر لگائیں، کچھ دیر لگا رہنے کے بعد نیم گرم پانی سے چہرے کو دھولیں کچھ ہفتے لگاتار ایسا کرنے سے چہرے سے جھائیوں کے نشان دور ہوجائیں گے۔