میلازما کا علاج ایل ای ڈی سے ممکن

0

اگر آپ کے چہرے پر سیاہ، بھورے یا برائون دھبے ظاہر ہو رہے ہیں تو یہ فکر کی بات ہے، اس کو ہلکا نہ لیں اورجلد کے کسی بہت ہی ماہر ڈاکٹر سے اس بات کی تصدیق ضرور کروالیں کہ یہ جلد کی کون سی بیماری ہے۔ اگر ڈاکٹر ز یہ ثابت کریں کہ آپ کی جلد پر دھبوں کی وجہ میلازما (melasma) ہے ، تو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ یہ بیماری چہرے کو تو متاثر کرتی ہے لیکن اس کا علاج ناممکن ہرگز نہیں ہے۔

سب سے پہلے تو یہ بات جاننے کی ضرورت ہے کہ میلازما کی وجوہات (melasma causes) کیا ہوتی ہیں، یوں تو میلازما کی بہت سی وجوہات ہیں لیکن طبی ماہرین اس کی بڑی وجہ سورج کی تیز روشنی کو قرار دیتے ہیں۔ میلازما کا شکار مرد کم اور خواتین زیادہ ہوتی ہیں، خواتین میں ہارمونز کی تبدیلی ، بچوں کی پیدائش، گرم ادویات کاا ستعمال یہ سب میلازما جیسی جلد کی بیماری کو جنم دینے کا سبب بنتے ہیں۔

اگر آپ میلازما کا شکار ہیں تو اس کا پہلا اور فوری علاج ہے ، لازما کریم  ۔ یہ کریم میلازما کے لیے بہترین (best cream for melasm) ہے اور یہ جلدی مرض کے لیے بطور خاص تیار کی گئ ہے اور اس ے بہتر نتائج اب تک سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ خواتین میلازما سے نجات حاصل کرنے کے لیے گھریلو ٹوٹکوں کا بھی سہارا لیتی ہیں، جو کبھی تو کارآمد ثابت ہوتے ہیں اور کبھی جلد کو مزید نقصان پہنچاتے ہیں۔

میلازما کےعلاج کے بہت سے جدیدطریقے اب تک سامنے آچکے ہیں، جن میں لیزر شعاعوں کے ذریعے میلازما کا خاتمہ، مائیکرو نیڈلنگ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
ان ہی میں ایل ای ڈی طریقہ علاج بھی اپنے لحاظ سے اہم ہے۔ میلازما کا یہ طریقہ علاج دیگر علاج کی طرح کامیاب ہے اور ڈاکٹرز بھی اب اس کی مدد سے میلازماکے خاتمے کو بہتر قرار دے رہے ہیں۔

ایل ای ڈی سے میلازما اور جلد کا علاج :
(treating melasma with led)

٭ ایل ای ڈی جلد کی بازیابی اور بہتری کے لیے ایک مکمل طریقہ علاج ہے۔
٭ ایل ای ڈی مشین میں مختلف رنگوں کی روشنیاں پائی جاتی ہیں جن کی شعاعوں کی مدد سے مختلف بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے۔
٭ ایل ای ڈی کی مدد سے روشنی جلد کے خلیوں میں براہ راست اثر انداز ہوتی ہے۔
٭ ایک ای ڈی طریقہ علاج سے جلد میں کولیجن اور الاسٹن کی پیداوار میں مدد ملتی ہے۔
٭ ایل ای ڈی جلد کے داغ دھبوں اور خاص طور پر میلازما کے گہرے اور ہلکے دھبوں کے خاتمے کے حوالے سے بہت اہم تصور کی جار ہی ہے۔
٭ میلازما کے دھبوں کے علاوہ جلد پر چوٹ، زخم اور دانوں کے باقی رہ جانے والے نشان کا خاتمہ بھی ایل ای ڈی شعاعوں کے ذریعے ممکن ہے۔
٭ ایل ای ڈی طریقہ علاج سے صرف جلد کی اور بھی بیماریوں مثلاً جلد کی سوزش، جلد کی جلن، جلد پر بالوں کا نکل آناوغیرہ وغیرہ۔
٭ ایل ای ڈی طریقہ علاج سے جلد میں تنائو بھی پیدا کیا جاسکتا ہے جس سے بڑھاپے کے آثار وقت سے پہلے کم دکھائی دیتے ہیں۔
٭ ایل ای ڈی دراصل شعاعوں کی مدد سے کیا جانے والا علاج ہے اور اس کی ہر روشنی اپنی اندر مختلف بیماریوں کے لیے مختلف تاثیر رکھتی ہے۔
٭ ایل ای ڈی کی تمام روشنیوں میں نیلی روشنی جلد کی توانائی کے لیے خاص ہے۔