پمپلز سے متاثرہ حصے کا علاج کیسے کیا جائے

0

چہرے کی خوبصورت کو سب سے زیادہ بدنما بنانے والے ہوتے ہیں پمپلز، جلد حساس ہو یا مضبوط عمر میں ایک نہ ایک بار یہ پمپلز اپنا حملہ کر کے اچھے اچھوں کے چہرے کی خوبصورتی کو بے رونق بنا دیتے ہیں۔

عام خیال یہ کیا جاتا ہے کہ عین جوانی میں پمپلز اپنا رنگ دکھاتے ہیں ، لیکن یہ ضروری نہیں ، پمپلز کی اور بہت سی وجوہات ہیں اگر آپ اپنی غذا میں جنک فوڈ اور شکر کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں تو پمپلز ہوجانا ایک قدرتی عمل ہے ۔

کھانوں میں مرغن غذائیں، تیز مرچ مسالے،چہرے پر لگانے والی چکنی اور سستی کریمز، غیر معیاری لوشنز، نیند کی کمی، جسم میں پانی کی کمی اور موسم کی تبدیلی خاص طور پر گرم موسم جلد پر پمپلز کا سبب بنتے ہیں۔

پمپلز سے متاثرہ حصوں کا فوری علاج : (treatment for infected pimples)

ملتانی مٹی سے پمپلز (pimples)  کا خاتمہ :

بنیادی طور پر ملتانی مٹی کاماسک جلد پر سے صرف ایکنی وپمپلز کوہی ختم نہیں کرتا بلکہ اس کے مستقل استعمال سے ایکنی ودانوں کے نشانات اور دھبوں کو بھی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔2 کھانے کے چمچے ملتانی مٹی،1چائے کاچمچہ عرق گلاب اور 4قطرے لیموں کے رس ملا کرگاڑھا پیسٹ تیار کرلیں اور اس ماسک کوچہرے پر اپلائی کرکے خشک ہونے کے لیے چھوڑ دیں۔ خیال رہے ماسک نہ بہت زیادہ گاڑھا ہونا چاہئے اور نہ ہی بہت پتلا کہ وہ چہرے سے بہتا ہوا محسوس ہو

نیم کے پائوڈر سے پمپلز کا خاتمہ

نیم کا پائوڈر 1چائے کا چمچہ، عرق گلاب 1 چائے کا چمچہ ، لیموں کا رس 4قطرے اور ملتانی مٹی 2کھانے کے چمچے آپس میں مکس کرلیں، ماسک تیار ہوجائے تو اسے چہرے پر لگا کر خشک ہونے کے لیے کچھ وقت کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد پانی سے چہرے کو اچھی طرح دھو لیں۔ جلد سے پمپلز ایسے غائب ہوجائیں گے جیسے کبھی ظاہر ہی نہیں ہوئے تھے۔

کافور سے پمپلز کا خاتمہ

کافور کو باریک پیس کر ناریل کے دو سے تین چمچ میں اچھی طرح ملا لیں، کچھ دیر رکھنے کے بعد اسے صاف روئی کی مدد سے چہرے پر جہاں پمپلز نمایاں ہوں وہاں چھی طرح لگا لیں، ہلکے ہاتھوں سے لگائیں زور زور سے یا رگڑ کر ہرگز نہ لگائیں ا سے پمپلز کو مزید نقصان پہنچتا ہے، ایک ہفتہ استعمال کرنے کے بعد دیکھیے گا کہ پمپلز کیسے جادو کی طرح غائب ہوتے ہیں۔

لیموں سے پمپلز کا خاتمہ

چہرے سے پمپلز کے خاتمے کے لیے ایک لیموں کو آدھا کاٹ کر پندرہ منٹ تک پمپلز پر مساج کریں، پندرہ منٹ بعد پانی میں آچھا چمچ نمک شامل کر کے اس سے چہرہ دھولیں، چہرے کے پمپلز ہمیشہ ہمیشہ کے لیے صاف ہوجائیں گے اور جلد میں نکھار پیدا ہوگا۔

بیسن سے پمپلز کا خاتمہ

بیسن کو زمانہ قدیم سے حسن کی آرائش اور نکھار کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، اور پمپلز کے علاج کے لیے تو بیسن حیرت انگیز خاصیت رکھتا ہے، یہ جلد پر ماحول کی آلودگی کے اثرات اور گردوغبار سے جلد کو محفوظ رکھتا ہے، جلد کے اندر جمے ہوئے میل کو صاف کر کے جلد کو چمک بخشتا ہے، رات کو سونے سے پہلے اور صبح جاگنے کے بعد بیسن سے منہ دھونا پمپلز کے خاتمے کے لیے کافی ہے۔