تیل سے کریں ایکزیماکا علاج

0

ایکزیما جلد کی وہ بیماری (eczema skin diseases) ہے جس میں جلد پر خارش اور جلن محسوس ہوتی ہے اور جلد پر باریک باریک سرخ رنگ کے دانے بھی ظاہرہوتے جو الجھن پیدا کرتے ہیں۔ ایکزیما میں ہونے والی خارش سے تنگ آ کر متاثرہ شخص کھجا کر سکون محسوس کرتا ہے اور زیادہ کھجانے سے جلد سے خون بھی رسنے لگتا ہے، جلد پھٹنے لگتی ہے اور پھر زخم بننا شروع ہوجاتے ہیں۔

ایکزیما عموما ً کسی کھانے پینے کی اشیا میں بے احتیاطی اور الرجی کے ہوجانے کی وجہ سے سامنے آتا ہے۔اس کے علاوہ دھول مٹی، گرد و غبار، پالتوں جانوروں کے پر اور گندگی کی وجہ سے بھی اایکزیما کی بیماری جنم لیتی ہے۔

جسم میں وٹامن بی (vitamin b) کی کمی سے ایکزیما جیسی بیماری جنم لیتی ہے۔انڈوں میں وٹامن بی ٹو پایا جاتاہے جو جلد کو ایکزیما جیسی بیماری سے بچاتا ہے۔

ایکزیما ظاہر ہونے کے بعد اگر اس سے لاپروائی برتی جائے تو پھر یہ رفتہ رفتہ سارے بدن کو اپنے لپیٹ میں لے لیتا ہے ، مستقل خارش ہونے کے سبب متاثرہ شخص چڑ چڑاہٹ کا شکار ہوجاتا ہے۔

ایکزیما کی تشخص جلد کے کسی ماہر ڈاکٹر سے کروانی چاہیے، اور ڈاکٹر کی ہدایت اور مشورے کے مطابق ایکزیما کا علاج کرنا چاہیے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ تیل ایسے ہیں جو ایکزیما جیسی بیماری کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، جن کے استعمال سے جلد داغ دھبوں سے بھی پاک رہتی ہے۔

ایکزیما میں مفید تیل : (essential oils to treat eczema)

ناریل کا تیل : (coconut oil)

ایکزیما کی بیماری میں ناریل کا تیل موثر ہے۔ طبی ماہرین کی رائے کے مطابق اگر ایکزیما کی صورت میں جلد پر زیادہ خارش محسوس ہو تو ناریل کے تیل سے فائدہ حاصل کرنا چاہیے، اس میں موجود اجزا جلد کی صفائی اور جلد کو ملائم بنانے میں خاص ہوتے ہیں، متاثرہ جگہ پر ناریل کا تیل صاف ہاتھوں سے لگانے سے ایکزیما میں فائدہ ہوتا ہے۔

 بادام کا تیل : (almond oil)

یہ تیل مہنگا ضرور ہے لیکن فوائد اس کے اتنے زیادہ ہیں کہ ایک بار پیسے خرچ کرنا جیب پر بھاری نہیں گزرتا۔ اگر جلد کی بیماری ایکزیما آپ پر اثر انداز ہوگئی ہے تو بادام کے تیل کا استعمال کر کے اس کی خارش ، جلن اور سرخی سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔بادام کا تیل ایکزیما کی بیماری کا بہترین علاج مانا جاتا ہے۔

اخروٹ کا تیل : (walnut oil) 

ڈرائی فروٹ جہاں اپنے اندر منفرد طاقت رکھتے ہیں وہیں ان کا تیل بھی صحت اور جلد کی مختلف بیماریوں میں کارگر ثابت ہوتا ہے، ایکزیما جیسی بیماری جس میں خارش جلد کو سرخ کردیتی ہے اس کے علاج کے لیے اگر اخروٹ کا تیل کسی روئی میں ملا کر اس پر لگایا جائے تو فائدہ حاصل ہوتا ہے۔

لیونڈر آئل : (levandar oil)

لیونڈر ایسا خوشبو سے بھرا ہوا پھول ہوتا ہے جسے دیکھ کر انسان اپنی تھکن بھی بھول جاتا ہے۔ لیونڈر فلاور سے تیل بھی تیار کیا جاتا ہےجس جو جلد کی اور بیماریوں کے علاج کے علاوہ ایکزیما کے نشان اور خارش کو کم کرتا ہے۔ اس سے نیند بھی اچھی آتی ہے اور اس کے کوئی منفی اثرات بھی جلد پر مرتب نہیں ہوتے، وہ افراد جو ایکزیما کا شکار ہیں ان کو چاہیے کہ سونے سے پہلے لیونڈر آئل متاثرہ جگہ پر لگائیں اور صبح صاف پانی سے دھولیں۔