ٹران ایگزامک ایسڈ کرے میلازما میں کمی

0

میلازما جس کے بارے میں یہ بات عام ہے کہ یہ سورج کی تیز شعاعوں کے براہ راست جلد پر اثر اندا ز ہونے سے چہرے پر بھورے اور گہرے برائون دھبوں کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے۔ اس کے علاج کے بہت سے طریقے اب تک سامنے آچکے ہیں، جس سے جلد کے ماہرین استفادہ بھی کررہے ہیں، لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا جا رہا ہے اس میں اضافہ دکھائی دے رہا ہے۔

میلازما (melasma skin diseases) جلد کی ایسی بیماری ہے جو ہر ایک کو نظر آتی ہے ، اس سے شخصیت پر ایک عجیب تاثر پڑتا ہے جو دیکھنے والے کو تو حیران کرتا ہی ہے لیکن متاثرہ شخص کے لیے یہ کسی اذیت سے کم نہیں ہوتا۔

اکثر گھروں میں یہ دیکھا گیا ہے کہ وہ خواتین جو نئے بچے کو جنم دینے کے مراحل سے گزرتی ہیں ان پر میلازما زیادہ اثر انداز ہوتی ہے، اس کے علاوہ ہارمونز کی تبدیلی کی وجہ سے بھی میلازما جنم لیتی ہے۔

لازما کریم (lazma cream) کو میلازما کے خاتمے کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے، وہ خواتین جو میلازماکا سامنا کر رہی ہیں ان کو چاہیے کہ لازما کریم کو خود پر لازم کرلیں اور باقاعدگی سے اس کا استعمال رکھیں ، میلازما سے نجات بہت جلد حاصل ہوجائے گی۔

میلازما کے خاتمے کے لیے جدید علاج کے حوالے سے حال ہی میں ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹران ایگزامک ایسڈ کو میلازما جیسی جلد کی بیماری میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ٹران ایگزامک ایسڈ : (tranexamic acid)

٭ ٹران ایگزامک ایسڈ آج سے کم و بیش 60 برس قبل جاپان میں بنایا گیا تھا۔یہ ایسڈ خون کے خلیوں کو ٹوٹنے سے روکنے میں مدد دیتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کے علاج میں اس کو استعمال کیا جاتا ہے۔

٭ ٹران ایگزامک ایسڈ کا استعمال اب دنیا بھر میں حاملہ خواتین کے بچوں کی پیدائش کے دوران ضائع ہونے والے خون کو روکنے کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا ہے جو ایک بہت ہی کامیاب تجربہ ثابت ہوا ہے۔

ٹران ایگزامک ایسڈ سے میلازما میں کمی :
(tranexamic acid can reduce melasma)

٭ ٹران ایگزامک ایسڈ میلازما کے علاج کے لیے ایک نیا اضافہ ہے۔

٭ جس کے علاج سے کم سے کم 4 سے 8 ہفتوں کے دوران چہرے پر ظاہر ہونے والے میلازما کے نشان ہلکے پڑنے میں نمایاں فرق محسوس ہوتا ہے۔

٭ ٹران ایگزامک ایسڈ اندرونی طور پر میلازما کو ختم کرنے کا ذریعہ ہے جس سے چہرے کی جلد داغ دھبوں سے پاک ہو کر اور زیادہ چمک دار ہوجاتی ہے۔

٭ میلازما جلد کی وہ بیماری ہے جس کا سامنا خواتین کو زیادہ کرنا پڑتا ہے اور ٹران ایگزامک ایسڈ خواتین کے اس مسئلے کا بہتر حل ثابت ہوا ہے۔

٭ طبی ماہرین کی ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق ٹران ایگزامک ایسڈ کی ایک خاص مقدار میلازما کے خاتمے میں معاون ثابت ہوتی ہے اس میں احتیاط کی ضرورت ہے۔

٭ ٹران ایگزمک ایسڈ کو مختلف طریقوں سے میلازما سے متاثرہ افراد پر آزمایا گیا جس کے مثبت اثرات سامنے آئے۔

٭ ٹران ایگزامک ایسڈ کے استعمال سے میلازما کے خاتمے کے علاوہ جلد کے اور بہت امراض کا علاج بھی اس سے ممکن ہے۔