میلازما کی علامات

0

جلد پر گہرے اور ہلکے دھبوں کا آجانا اس کے لیے پریشانی کا باعث ہوتا ہے جو اس صورت حال کا سامنا کرتا ہے،لوگ دیکھتے ہیں ، پوچھتے ہیں ، سو سو سوال کرتے ہیں اور پھر آگے چلے جاتے ہیں۔ چہرہ تو دل کا حال تک بتادیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ جب کوئی کسی سے ملتاہے تو سب سے پہلی نظر چہرے پر جاتی ہے، چہرہ حسین اور خوبصورت ہو تو شخصیت دیکھنے والے کے دل میں اتر جاتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ چہرے کا خیال بہت زیادہ کیا جاتا ہے، سردیوں میں چہرے کی جلد کو خشکی سے بچایا جاتا ہے گرمی کے موسم میں پسینے سے اس کودور رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ رنگ گورا ہو، چہرہ حسین ہو، نقوش تیکھے ہوں، مسکراہٹ کمال ہو اور اگر ایسے میں چہرے پر مختلف رنگوں کے دھبے نظر آرہے ہوں تو ساری شخصیت کا حسن گہنا کے رہ جاتا ہے۔

چہرے پر دھبوں، دانوں، جھائیوں اور نشانات کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں، جس کے بارے میں ڈاکٹرہی بہتر بتا سکتا ہے، خود سے کوئی رائے قائم کرنا یا اس کا گھریلو علاج تلاش کرنا کوئی زیادہ عقل کی بات نہیں۔

جلد کی بہت سی بیماریاں (skin diseases) ایسی ہیں جن کی علامت آپس میں ایک دوسرے سےملتی جلتی ہیں لیکن اصل بیماری کی وجہ اور اس کا نام جاننا بہت زیادہ ضروری سمجھا جاتا ہے۔

  (melasma) اگر آپ کے چہرے کی جلد کا رنگ تبدیل ہو رہاہے، یا پھر اس میں خلاف توقع تبدیلیاں واقع ہو رہی ہیں تو یہ بیماری میلازما کی طرف اشارہ کرتی ہے۔
میلازما سورج کی تیز شعاعوں (UV rays) کے جلد پر اثر انداز ہونے سے وجود میں آتی ہے۔یوں تو اس کی اور بہت سی علامات ہیں لیکن کچھ علامات ایسی ہیں جن پر طبی ماہرین اتفاق کرتے ہیں۔

اگر وہ علامات آپ کے چہرے، گردن، رخسار یا ماتھے پر ظاہر ہوتی ہیں تو بہت امکان ہے کہ آپ میلازما کا شکار ہیں ، لیکن اس کی تشخیص جلد کے کسی ماہر ڈاکٹر سے ہی کروانی چاہیے۔

میلازما کی علامات : (symptoms of melasma)

٭ جلد کے مختلف حصوں کا رنگ تبدیل ہونا میلازما کی علامت ہے۔

٭ چہرے پر پہلے سے موجود جھائیوں کا رنگ زیادہ گہرا ہونا بھی میلازما کی علامت سمجھا جاتاہے۔

٭ چہرے کے علاوہ گردن، رخساروں اور ماتھے کی جلد کے رنگ کا تبدیل ہوتے رہنا میلازما کا اشارہ دیتا ہے۔

٭ جلد کی تازگی میں نمایاں فرق اور جلد کا مرجھانا بھی میلازما کی علامت کو ظاہر کرتا ہے۔

٭ رنگ کا پیلا پڑنا عموماً میلازما کی علامت ثابت ہوتی ہے لیکن ہمیشہ کے لیے یہ ضروری نہیں ہے۔

میلازما کا علاج : (melasma cure)

میلازما کے علاج کے لیے موثر اور معیاری کریم ہے، ’’لازما کریم (lazma cream)‘‘ یہ کریم بطور خاص میلازما کے لیے تیار کی گئی ہے جو کچھ ہفتوں کے استعمال سے ہی چہرے پر نمایاں فرق ظاہر کردیتی ہے۔
لازما کریم، جلد کے ماہر ڈاکٹر ز کی زیر نگرانی تیار کی گئ ہے جو مثبت اثرات سامنے لاتی ہے۔
لازما کریم، معیاری ہونے کے ساتھ ساتھ کم قیمت ہے جسے عام آدمی آسانی سے خرید سکتا ہے۔