میلازما کے لیے خاص غذائیں

0

اگر آپ میلازما یعنی جلد پر جھائیوں (freckles) کا شکار ہیں تو اس کے علاج کے ساتھ ساتھ آپ کو اپنی خوراک کا خیال بھی رکھنا ہوگا، ایسی غذائیں جو میلازما جیسے مرض میں نقصان دہ ہیں ان سے بچنے کی ضرورت ہے۔ ویسے تو میلازما کا سبب سورج کی تیز دھوپ کو جانا جاتا ہے لیکن جسم کے اندر پہنچنے والی کچھ غذائیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو اندر سے جلد کو کمزور بنا دیتی ہیں اور باہر سے جلد پر اس کے اثرات نظر آتے ہیں۔

جلد اور صحت کمزور ہو تو موسم تو کیا گرد و غبار کا بھی اس پر اثر ہونا شروع ہوجاتا ہے، جلد جتنی مضبوط اور تنی ہوئی ہوگی دھواں، گردو غبار اور تیز دھوپ اس پر اتنی ہی دیر بعد اثر انداز ہوگی۔ میلازما (melasma) کو مورثی بیماری بھی کہا جاتا ہے لیکن ایسا 30 فیصد ہی ہوتا ہے ، سورج کی تیز شعاعوں کے علاوہ گرم ادویات، دوران حمل ہارمونز کا غیر متوازن ہونا وغیر وغیر یہ سب میلازما کا سبب بنتے ہیں۔

میلازما میں بیرونی استعمال کے لیے لازماکریم (lazma cream) سے زیادہ پر اثر کوئی کریم نہیں، اس کے استعمال سے چہرے پر میلازما کے گہرے سیاہ اور بھورے دھبے غائب ہوجاتے ہیں لیکن جلد کو اندر سے توانا رکھنے کے لیے ایسی غذائیں کھانا ضروری ہیں جو میلازما سے بچاتی ہیں۔

میلازما میں مفید غذائیں : (special diet for melasma skin)

ہلکی مرچوں کے کھانے

تیز مرچ مسالوں کے کھانے صحت کو بھی خراب کرتے ہیں اور جلد کو بھی اندر سے مردہ کردیتے ہیں، اگر آپ میلازما جیسی بیماری سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو بہتر یہی ہوگا کے ہلکی مرچ مسالوں کے کھانے کھائیں اور جلد کو میلازما جیسی بیماری سے بچائیں۔

کم چکنائی کے کھانے

فاسٹ فوڈ اور خاص طور پر باہر سے ملنے والے مرغن اور تیل سے بھرے ہوئے کھانے عام انسان کے لیے یہی مشکل پیدا کردیتے ہیں اور اگر آپ میلازما کا شکار ہیں تو آپ کے لیے تو یہ صورت حال دہری آزمائش ہے۔ زیادہ چکنائی سے بنے کھانوں سے پرہیز کریں اور کم چکنے اور نارمل کھانے کھائیں ، کوشش کریں باہر کے کھانوں سے پرہیز کریں۔

ایسی غذائیں جو الرجی کا سبب ہوں

کچھ خواتین کی جلد اتنی حساس ہوتی ہے کہ ان کو کچھ غذائیں سوٹ نہیں کرتیں، جس کے کھانے کے بعد ان کو جلد کے حوالے سے کسی نہ کسی صورت حال کا سامنا رہتا ہے، ایسی خواتین جن کی جلد حساس ہے اور ان کو کسی چیز سے الرجی ہے تو وہ قطعاً اس کو کھانے سے گریز کریں، کیوں کہ میلازما ایسی بیماری ہے جو جلد پر اثر انداز ہوتی ہے اور اگر پہلے سے الرجی ہو تو یہ خطرے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

تازہ سبزیاں

تازہ سبزیاں طاقت اور وٹامن سے بھرپور ہوتی ہیں، صحت کے لیے سبزیوں سے اچھی کوئی غذا نہیں۔ اگر آپ میلازما سے خود کو دور رکھنا چاہتے ہیں تو سرخ اور گرم گوشت کھانے کی بجائے تازہ سبزیوں پر زیادہ انحصار کریں، اس سے جسم کو وٹامن حاصل ہوتا ہے ، جلد روشن اور چمک دار ہوتی ہے اور میلازما کے اثرات اس پر اتنی جلدی اثر انداز نہیں ہوتے۔

ڈیری مصنوعات

ڈیری مصنوعات کو اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنالیں، مثلاً دودھ، دہی، لسی اور پنیر یہ وہ غذائیں ہیں جن سے جسم کو براہ راست کیلشیم حاصل ہوتا ہے ، خاص طور پر دہی تو جلد اور صحت کے لیے بہت مفید سمجھی جاتی ہے۔ڈیری مصنوعات شوق سے کھائیں اور میلازما کا شکار ہیں تو دہی کا استعمال بالکل نہ چھوڑیں۔دہی میلازما سے نجات کا بہترین علاج ہے۔

رس دار پھل

رس دار پھلوں کی یہ خوبی ہے کہ یہ جسم میں پانی کی مقدار کو پورا کرتے ہیں، اس کے علاوہ ان میں پائے جانے والے وٹامنز جسم کو طاقتور بنانے کے ساتھ ساتھ جلد کو چمک دار بھی بناتے ہیں، کینوْ، سنگترہ، لیموں، انار،چکوترا اور موسمبی یہ وہ پھل ہیں جو وٹامن سی سے بھرپور ہیں اور وٹامن سی میلازما کے خاتمے کے لیے اکسیر کا کام کرتا ہے، تازہ پھلوں کے رس اپنی خوراک میں شامل کریں اور میلازما جیسی بیماری سے خود کو دور رکھیں۔