میلازما شروع ہونے کی علامتیں

0

جلد کے بارے میں بات کی جائے تو بے شمار جلد کے مسائل اور بیماریاں (skin problems and disease) ایسی ہیں جن کا علاج اور احتیاط بہت زیادہ ضروری ہوتا ہے۔ جلد چوں کہ جسم کا بیرونی حصہ ہوتا ہے اور اس پر ظاہر ہونے والی بیماریاں، دانے، دھبے، نشان یا جھائیاں خاص طور پر واضح دکھائی دیتی ہیں جو بدنما نظر آنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کے لیے بھی تکلیف دہ بھی ہوتی ہیں۔ جلد کی بیماریوں کا ذکر کیا جائے بے شمار بیماریاں ایسی ہیں جن سے جلد کو بچانا چاہیے، انھی بیماریوں میں ایک نام میلازما (melasma) کا بھی ہے۔ سب سے پہلے تو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ آخر میلازما ہے کیا۔ اس کی علامات اور وجوہات کیا ہوتی ہیں اور کس طرح اس بیماری سے بچائو ممکن ہوسکتا ہے۔ میلازما اصل میں جلد کے اوپر گہرے رنگ کے دھبوں کی بیماری کو کہا جاتا ہے۔بعض اوقات چھائیاں اور عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ جلد پر پڑنے والے دھبوں کو بھی میلازما کا نام دیا جاتا ہے۔ یہ دھبے اور جلد پر پڑنے والے دھبوں کے مقابلے میں کچھ بڑے ، گہرے اور بھدی شکل کے ہوتے ہیں۔

میلازما کی علامات (melasma signs)

جلد کے مختلف حصوں کا رنگ تبدیل ہونے لگتا ہے۔
جلد پر موجود تِل اور چھائیاں مزید سیاہ ہونے لگتی ہیں۔
میلازما کی علامت گردن، گالوں اور ماتھے کی جلد پر زیادہ نمایاں ہوتی ہے۔
جلد پر خشکی زیادہ ظاہر ہوتی ہے ۔
چہرے کی جِلد پر دونوں اَطراف بُھورے(براؤن) رنگ کے نِشان بن جاتے ہیں ۔

میلازما کی وجوہات (melasma causes)

یہ ایک مورثی بیماری تصور کی جاتی ہے، اور اکثر و بیشتر خواتین میں ہارمونز کی تبدیلی کے باعث پیدا ہوتی ہے۔
یہ بیماری حاملہ خواتین میں زیادہ پائی جاتی ہے۔
وہ خواتین جو سورج کی روشنی میں زیادہ اپنا وقت گزارتی ہیں میلازما جیسی بیماری کا ان کو زیادہ سامنا رہتا ہے۔
دوران حمل استعمال کی جانے والی ادویات کے باعث بھی یہ بیماری جلد پر نمودار ہوتی ہے۔
بعض اوقات اینٹی بائیوٹکس کے زیادہ استعمال سے بھی میلازما جلد نمودار ہوتی ہے۔

میلازما سے بچائو (avoid melasma)

خواتین تیز دھوپ میں سفر کرنے سے پہلے سن بلاک ضرور لگائیں۔
بازار میں دستیاب سن بلاک کے مقابلے میں گھر پہ تیار کیے گئے کیمیکل سے پاک سن بلاک زیادہ موثر ہوتے ہیں۔
جتنا زیادہ ممکن ہو پانی پیا جائے اس سے جلد کو تقویت ملتی ہے اور دھبے صاف ہوجاتے ہیں۔
چینی اور نشاستہ دار غذائوں سے پرہیز کریں۔
اینٹی آکسیڈنٹ خوراک کا استعمال زیادہ کریں جیسے کہ انگوروغیرہ۔
وٹامن سی اچھی مقدار میں لیں خوراک میں یا پھر اضافی طور پر ۔
 وٹامن سی میلانن کی پیداوار کو تیزی سے کم کرتا ہے اور گہرے دھبوں کو ہلکا کرتا ہے۔