پگمنٹیشن اور جھریوں کا علاج کریں کریم کے ساتھ

0

پگمنٹیشن : (pigmentation)

جلدپر سیاہ، بھورے یا گہرے برائون دھبوں کا ظاہر ہونا پگمنٹیشن کہلاتا ہے، یہ جلد کی وہ بیماری ہے جس سے جلد بیرونی طور پر متاثر ہوتی ہےاور ایسے میں جلد کا بیرونی طور پر علاج ہی اس کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے۔

پگمنٹیشن کے لیے جلد کی کوئی خاص جگہ نہیں ہوتی، یہ بیماری ہاتھوں، ناک، کان، چہرے،ٹانگوں اور جسم کے کسی بھی حصے پر ظاہر ہوسکتی ہے۔

پگمنٹیشن کی وجوہات : (causes of pigmentation)

تیز دھوپ میں زیادہ وقت گزارنا۔
ہارمونز کا غیر متوازن ہونا۔
جلد پر کسی بھی قسم کا زخم یا چوٹ کا لگنا۔
میک اپ یا جلد کی بیماری میں بہت زیادہ کیمیکل سے بھری پرا ڈکٹ کا استعمال۔
سگریٹ نوشی یا پھر کوئی اور ایسا نشہ جو دماغ کو مائوف کردے۔
بہت زیادہ ذہنی دبائو، نیند کی کمی اور ڈپریشن۔
الکحل کا ضرورت سے زیادہ استعمال۔

جھائیاں : (freckles)

جھائیاں جلد پر ظاہر ہونے والی وہ بیماری ہے جو خواتین کو احساس کمتری میں مبتلا کردیتی ہے،اس بیماری کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں۔
چہرے پر برائون اور بلیک دھبے جسےجھائیاں کہا جاتا ہے جسم کے اندر ہونے والی ٹوٹ پھوٹ کا نتیجہ بھی ہوتی ہیں۔

جھائیوں کی وجوہات : (freckle causes)

غیر معیاری میک اپ پروڈکٹ کا استعمال
اکثر خواتین کو حمل یا حمل کے بعد چہرے پر جھائیوں کا سامنا ہوتا ہے۔
اس کی ایک بڑی وجہ جسم میں آئرن کی کمی کا ہونا بھی ہے۔
غیر متوازن غذا چہرے پر جھائیوں کا سبب بنتی ہے۔
بہت زیادہ تلی ہوئی اشیا بھی چہرے پر جھائیوں کا سبب بنتی ہیں۔
دھوپ کی شدت اور تمازت سے بھی چہرے پر جھائیاں نمودار ہوتی ہیں۔
تیز دھوپ میں سن بلاک کا استعمال نہ کرنا بھی جھائیوں کو دعوت دیتاہے۔

چہرے کی جھائیوں اور پگمنٹیشن (freckles and pigmentation) کا فوری طور پر علاج تو جلد کے ماہر ڈاکٹرز کے پاس ہی موجود ہوتا ہے اورحساس جلد کے لیے بہتر یہی کہ سب سے پہلے کسی ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے اور پھر اس کے مشورے کو سامنے رکھتے ہوئے اس کا علاج کیا جائے۔

خواتین چوں کہ اپنی جلد کے بارے میں بہت حساس ہوتی ہیں اور ایسی صورت حال میں ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ کوئی گھریلو نسخہ اپنا کر اس سے جلد از جلد نجات حاصل کرلی جائے۔

ویسے تو ان بیماریوں کے لیے بازاروں میں لاتعداد کریمز موجود ہیں لیکن کچھ کریمز ایسی بھی ہیں جوچہرے پر لگائی تو نہیں جاسکتیں لیکن اگر ان کو خوراک میں شامل کرلیا جائے تو جھائیوں اور پگمنٹیشن سے نجات بہت حد تک ممکن ہوسکتی ہے۔

کھٹی کریم سے جھائیوں اور پگمنٹیشن کا علاج  :
(sour cream can cure freckles and pigmentation)

گھروں اور بازاروں میں تیار کیے جانے والا سلاد، جسے رشئین سلاد کے نام سے جانا جاتا ہے ، اس کی ایک خوبی یہ ہے کہ اس میں جو کریم شامل کی جاتی ہے وہ فریش کریم کہلاتی ہے، اگر سلاد کو باقاعدگی سے خوراک میں شامل کرلیا جائے تو اس میں شامل کریم کی مد د سے جھائیوں اور پگمنٹیشن میں بہت حد تک کمی واقع ہوسکتی ہے۔

کھانوں کو خوش ذائقہ بنانے والی کریم جلد کی ان بیماریوں کے لیے بہت اہم مانی جاتی ہیں، جدید طبی تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ وہ خواتین جو کھانوں میں فریش کریم کا استعمال کرتی ہیں وہ وقت سے پہلے جھائیوں اور چہرے پر پگمنٹیشن جیسی بیماری سے بہت حدتک محفوظ رہتی ہیں۔

کھٹی کریم میں ایسے اجزا شامل ہوتے ہیں جو جلد اور صحت کو فائدہ پہنچاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اکثر انھیں فروٹ چاٹ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، زبان کو ذائقہ پہنچانے کے ساتھ ساتھ یہ کریم جلد کو بھی فائدہ پہنچاتی ہے اور اس کا سب سے بڑافائدہ یہ ہے کہ جلد کے داغ دھبوں کو صاف کرنے کے علاوہ چہرے کی جھائیوں اور پگمنٹیشن کا بھی یہ موثر علاج ہے۔