چھلا ہوا کھیرا میلازما کو ختم کرسکتا ہے

0

جلد جتنی زیادہ حساس ہوتی ہے،اتنی ہی بیماری کا شکار بھی ہوتی ہے، موسم کی دھوپ ہو یا سردی، گرد و غبار ہو یا دھواں، جلد کو متاثر ضرور کرتا ہے۔ یہ صورت حال خاص طور پر خواتین کے لیے ایک بڑی مشکل بن جاتی ہے۔ ساری دنیا کے بیوٹشنز اس بات پر متفق ہیں کہ جلد کی حفاظت بہت ضروری ہے۔ خوراک میں ایسی چیزوں کا استعمال جو جلد کے لیے نفع بخش ہو ضرور رکھنا چاہیے۔

میک اپ پروڈکٹ سے تو جلد کی خامیوں کو چھپایا جاسکتا ہے، لیکن ہر وقت ایسا کرنا بھی کوئی آسان نہیں ہوتا۔ میک اپ پروڈکٹ اتنی سستی نہیں ہوتیں کہ ہر کسی کی قوت خرید میں ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو جتنا حسین بنایا ہے، اس کے حسن کی حفاظت کے لیے ایسی چیزیں بھی پیدا کی ہیں جن کو استعمال کرتے ہوئے انسان اپنا حسن وجمال قائم رکھ سکتا ہے۔

پھل، سبزی، جڑی بوٹیاں، نباتات اور ایسی بے شمار قدرتی اشیا ایسی ہیں جن کا استعمال جلد کے لیے استعمال کی جانے والی مہنگی سے مہنگی ادویات اور میک اپ مصنوعات کو بھی شکست دے سکتی ہیں۔

انہی قدرتی اشیا میں کھیرا بھی اپنی خاصیت رکھتا ہے۔ زمین پر کاشت کیا جانے والا کھیرا نہ صرف انسانی جسم اور صحت کو تقویت دیتا ہے بلکہ جلد، بال اور ناخن کی خوبصورتی اور نشوونما کے لیے بھی بہترین ہے۔

کھیرے میں شامل قدرتی اجزا :
(natural ingredients in cucumber)

کھیرے میں وٹامن اے، بی ، کے یہ تمام وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

کھیرے میں پائے جانے والے میگینز، کاپر اور پوٹاشیم انسان کے مدافعتی نظام کے لیے مفید ہوتے ہیں۔

تمام طبی تحقیقات سے اب تک یہ بات سامنے آچکی ہے کہ انسانی جلد کو حسین بنانے کے لیے سلفر کی ضرورت ہوتی ہے ، اور کھیرے میں سلفر کی اچھی مقدار ملتی ہے۔

انسانی جلد کے لیے پانی سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے، جس سے جلد میں نمی پیدا ہوتی ہے، کھیرے میں پانی سب سے زیادہ پایا جاتا ہے، جو جسم اور جلد میں پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے۔

کھیرا جلد کی بے شمار بیماریوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے ،جس میں میلازما جیسی بیماری جو سورج کی تیز شعاعوں کی وجہ سے جلد پر بھور ے دھبوں کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے اس کا بھی بہترین علاج ہے۔

چھلا ہوا کھیرا میلازما کا بہتر علاج :
(peeled cucumber can reduce melasma)

میلازما کے علاج کے لیے چھلے ہوئے کھیرے کو بھورے دھبوں پر لگا کر کچھ دیر ہلکے ہاتھوں سے ملا جائے تو میلازما کا خاتمہ بہت حد تک ممکن ہوسکتا ہے۔

کھیرے کو درمیان سے کاٹ کر اس کے قتلوں کو عرق گلاب میں بھگو کر چہرے پر لگانے سے میلازما سے نجات حاصل ہوجاتی ہے۔

چھلے ہوئے کھیرے کو گرینڈ کر کےکھیرے کا پیسٹ بنا لیں، پھر ا س کو رات کو سونے سے پہلے چہرے پر لگائیں اور صبح ہونے پر دھو لیں، میلازما کی بیماری میں بہت حد تک فرق محسوس ہوگا۔

چھلے ہوئے کھیرے کے رس کی معمولی سی مقدار دودھ میں شامل کر کے چہرے پر لگانے سے میلازما کے باعث چہرے پر نمودار ہونے والے دھبے صاف اور جلد شاداب ہوجاتی ہے۔

میلازما کا ایک علاج لازما کریم سے بھی ممکن ہے۔ لازما کریم میلازما کے مستقل علاج کے پیشِ نظر بنائی گئی ہے