چکنی جلد ایکنی کا زیادہ شکار ہوتی ہے

0

اکثر خواتین کو جلد کے حوالے سے مسائل کا سامنا رہتا ہے، موسم کی تبدیلی یا غذا کا ناقص ہونا جلد کی بیماریوں کو جنم دیتا ہے۔کسی کی جلد خشک ہوتی ہے تو موسم گرما اس کے لیے ایک امتحان بن جاتا ہے اور وہ خواتین جو چکنی جلد کی مالک ہیں ان کے لیے گرمی کا موسم کسی آزمائش سے کم نہیں ہوتا۔

جلد کو نظرانداذ نہ کریں : (don’t neglict skin problems)

چکنی جلد زیادہ حساس ہوتی ہے اس لیے اس پر ایکنی زیادہ نکلتے ہیں لہٰذا ایسی خواتین کو چاہیے کہ مرچ مسالے اور چٹ پٹی چیزوں سے پرہیز کریں اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کریں ،اس کے ساتھ ساتھ باقاعدگی سے ورزش بھی کریں۔

چکنی جلد پر ایکنی جلدی ظاہر ہوتی ہے، چکنی جلد ہی ایکنی کے ظاہر ہونے کا پہلا سبب ہے ۔ اس کے علاوہ مستقل ذہنی دبائو یا گھٹن زدہ ماحول جہاں وقت کا گزارنا مشکل ہو ایسی صورت میں بھی ایکنی نمودار ہوتی ہے۔

عموماً دیکھا یہ گیا ہے کہ ایسی خواتین جو زندگی کی 30 بہاریں دیکھ چکی ہیں وہ ایکنی کا زیادہ شکار ہوتی ہیں۔ ایکنی نکلنے کی ایک اور وجہ جس میں قوت مدافعت کا کمزور ہونا بھی ہے۔ایکنی ایک موروثی بیماری بھی ہے جو والدین اس کا شکارہوتے ہیں ان کی اولادیں بھی اکثر اس کا شکار ہوتی ہیں۔

ایسی خواتین جن کے ہارمونز تبدیل ہوتے رہتے ہیں اور ان کی جلد چکنی ہے تو سب سے پہلے ان پر ایکنی کا حملہ ہوتا ہے، خاص طور پر ایسی خواتین جو حاملہ ہوں یا پھر انھوں نے اسقاط حمل کروایا ہو، ایکنی ان کا پیچھا بھی نہیں چھوڑتی۔

جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسی خواتین جو کولڈرنک شوق سے پیتی ہیں جلد چکنی ہونے کے ساتھ ساتھ وہ بھی ایکنی کا شکار ہوجاتی ہیں اس کے علاوہ چاکلیٹ شوق سے کھانے والی خواتین ایکنی کا شکار ہونے سے نہیں بچ سکتیں۔

علاج، احتیاط اور نقصان 

٭ چکنی جلد کے لیے دہی کا ماسک بہت نقصان دہ ہوتا ہے ، اس سے ایکنی اور زیادہ ابھر کر سامنے آتی ہے۔

٭ ایکنی کی وجہ سے جلد سرخ اور سوزش زدہ ہوجائے تو ایلوویرا جیل کا باقاعدہ استعمال مفید ثابت ہوتاہے۔

٭ چکنی جلد پر ایکنی ختم کرنے کے لیے ملتانی مٹی کو گلاب کے پانی کے ساتھ پیک بنا کر استعمال کریں، ایکنی غائب ہوجائے گی۔

٭ بیسن میں کھیرے کا رس ملا کر چہرے پر لگانے سے ایکنی اور پمپلز دور بھاگ جاتے ہیں اور جلد شاداب ہوجاتی ہے۔

٭ فاسٹ فوڈ کھانے سے خود کو بچائیں اس سے جلد پر ایکنی نکلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

٭ خشخاش کو باریک پیس کر دودھ میں ملایا جائے اور اس کا پیسٹ بنا ایکنی پر لگایا جائے تو ایکنی صاف ہوجاتی ہے۔

٭ نیم گرم پانی پینے سے جلد کو ایکنی اور پمپلز سے بھی نجات حاصل ہوتی ہے۔

٭ حملہ خواتین میں ہارمون کی تبدیلی اور گرم ادویات کا استعمال بھی چہرے پر ایکنی کا سبب بنتا ہے۔

٭ انناس کارس پینے سے سب سے زیادہ فائدہ جلد کو پہنچتا ہے۔ جس کی وجہ اس میں وٹامن سی کی موجودگی ہے۔ وٹامن سی چکنی جلد اور ایکنی میں بہت مفید ہے ۔