میلازماکے علاج کے لئے نان ایبلیٹو لیزرٹریٹمنٹ

0

سورج کی الٹراوائیلٹ شعاعیں انسانی جلد پرمضراثرات مرتب کرتی ہیں۔ یہ شعاعیں بیرونی حصے سے گزرکراندرونی حصے میں پہنچتی ہیں اورجلدکے خلیوں کونقصان پہنچاتی ہیں۔ یہ جلد کے اندرموجودرنگ دینے والی پگمنٹ میلانن نامی مادے کی مقداربڑھاکررنگت کوکالاکرتی ہیں۔ دھوپ سے جلدمیں موجود کولیجن نامی پروٹین کی کمی ہوجاتی ہے۔ جس وجہ سے جلدپربڑھاپے کے اثرات نمودارہونے لگتے ہیں۔ دھوپ جلدکی ساخت میں تبدیلی کا موجب بنتی ہے۔ میلانن کی مقداربڑھنے سے جلد پربھورے نشان نمودارہوجاتے ہیں جسے میلازماکہتے ہیں۔ میلازماکے علاج کے لئے نان ایبلیٹو ٹریٹمنٹ (non-ablative laser treatment) کومحفوظ تصورکیاجاتا ہے۔

لیزرٹریٹمنٹ اورمیلازما : (laser treatment and Melasma)

لیزرٹریٹمنٹ میلازماکے علاج میں اہم کرداراداکرتاہے خصوصاًگہری رنگت والے افرادمیں یہ خاصہ مقبول ہے۔ اس کی کئی لیزرموڈیلیٹیز دستیاب ہیں جومیلازما کے علاج میں استعمال کی جاتی ہیں۔ان میں سے ایک نان ایبلیٹولیزرٹریٹمنٹ ہے۔میلازماکے علاج کے لئے لیزرٹریٹمنٹ کی اپنی الگ افادیت ہوتی ہے۔ یہ ٹریٹمنٹ جلد اورمیلازماکی قسم اورپچھلے علاج کے نتائج کی روشنی میں کیاجاتاہے۔ میلازما کے لئے ریفلیکٹنس کنفوکل مائیکرواسکوپی کلاس سے شناخت کی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ علاج کی نگرانی کے ذریعے تھراپی کی تاثیرکامکمل جائزہ لیاجاتاہے۔

نان ایبلیٹولیزرٹریٹمنٹ کیاہے؟ : (what is non-ablative laser treatment)

یہ کولیجن کی افزائش کے ذریعے جلد کوصحت مند،چمکداراورہمواربنانے کاجدیدطریقہ ہے۔ جو نہایت کم وقت میں جلد کے تقریباً تمام مسائل کاعلاج کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔ اس لیزرٹریٹمنٹ میں جلد کی گہرائی میں ترتیب سے روشنی داخل کی جاتی ہے۔ یہ لائٹ جلد کی گہرائی میں جاکرغیرصحت مندجلد کونئے سرے سے تبدیل یادوبارہ صحت بنانے میں اہم کردارادارکرتی ہے۔ اس میں جلد کی بیرونی سطح پربغیرکسی زخم کے فوری علاج کیاجاتاہے۔ اس ٹریٹمنٹ سے فائن لائنز،میلازما،پگمینٹیشن ، ایکنی کے داغ،آپریشن کے نشانات،اسٹریچ مارکس اورکھلے پورزکے مسائل فوری طورپرحل کئے جاسکتے ہیں۔ یکساں اورٹھوس نتائج کے پیش نظریہ ایک محفوط طریقہ علاج ماناجاتاہے۔

نان ایبلیٹوٹریٹمنٹ کیسے کیاجاتا ہے؟ : (how does non-ablative )

٭ٹریٹمنٹ سے پہلے جلدکی صفائی کرکے تکلیف کے احساس کوکم کرنے کے لئے اسے سن کیاجاتاہے ۔
٭علاج کے دوران لیزرہینڈپیس جلد پربراہ راست اپلائی کیاجاتاہے۔
٭لائٹ کی تپش سے کبھی کبھی بے چینی اورمعمولی تکلیف محسوس ہوتی ہے۔
٭علاج کے بعد ابتدائی 24 گھنٹوں تک جلد میں حساسیت ،سوجن اورجلن رہتی ہے۔
٭علاج کے بعدچند دن تک جلدگہری ہوسکتی ہے جسے میک اپ سے کورکیاجاسکتاہے۔
٭اس میں جلد پرکھرنڈ آسکتی ہے جسے جلدکو موئسچرائزکرکے ٹھیک کیاجاسکتاہے۔
٭علاج میں ایک گھنٹے سے بھی کم وقت لگتاہے۔ یہ دورانیہ متاثرہ حصے پرمنحصرہے۔
٭متاثرہ حصہ کے مطابق عام طورپراس ٹریٹمنٹ میں 4 سیریزکامشورہ دیاجاتاہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔ لیزر تھراپی کی مدد سے میلازما اور ہائپر پگمنٹیشن کا علاج

ممکنہ خطرات اورپیچیدگیاں : (potential risks and troubles)

لیزرٹریٹمنٹ ایجنگ اورسورج کی روشنی سے متاثرہ جلد کودوبارہ نئی،جوان،ہموار اورصحت مند بناتاہے لیکن اس کے کچھ ضمنی اثرات میں عارضی طورپرچندگھنٹوں یاچند دن کے لئے جلد پرسرخی یاسن برن کاتاثرنظرآتاہے۔ جوخود ہی ٹھیک ہوجاتاہے۔ دیگرممکنہ ضمنی اثرات میں جلن،کھرنڈ،خارش،درد،چھالے،رگوں کاظاہرہونا اورایکنی شامل ہیں۔

علاج سے پہلے اوربعدمیں کی جانے والی احتیاطی تدابیر :
(the precautions before and after treatment)

٭علاج سے پہلے اوربعد میں3-4 ہفتوں تک سورج کی روشنی سے بچیں۔
٭علاج سے 3-4 ہفتے پہلے سے ہی ناقص لوشن اوراسپرے کااستعمال ترک کردیں۔
٭علاج سے 3 دن قبل ریشنل،ہائیڈروکیونون،گلائیکولک یاسیلیسیلک مصنوعات کااستعمال نہ کریں۔
٭علاج سے 2 ہفتے قبل ہی فوٹوسینسیٹائزنگ ادویات ترک کردیں۔
٭علاج سے 12 ماہ قبل ہی ایکیوٹین کے استعمال سے گریزکریں۔

لیزرٹریٹمنٹ کے فوائد : (benefits of laser treatment)

یونین اسکوائرلیزرڈرماٹولوجی کی پہلی شانداراورکامیاب پریکٹس نیویارک میں کی گئی تھی۔ یہ اس کلاس میں پہلی ڈیوائس تھی جس کے ذریعے بڑھتی عمرکی ابتدائی علامات جیسے پگمینٹیشن ،جھریاں اورجلد کی ناہموارسطح کاکامیاب علاج کیاگیا۔ اس میں لیزرانرجی کے لاکھوں مائیکرواسکوپک ٹریٹمنٹ ژون جلد کی گہرائی میں جاکراپناکام کرتے ہیں اورخراب ہوئی جلد کوصحت مندبناتے ہیں ۔ جس سے جلد جوان اورخوبصورت نظرآتی ہے۔اس میں چہرے، گردن اورہاتھوں پر4 سے6 ٹریٹمنٹ ہر2-4 ہفتے کے وقفے سے مرض کی شدت اورضرورت کے مطابق کئے جاتے ہیں۔ اس طریقہ علاج میں برداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس ٹریٹمنٹ کے باعث جلد پرآنے والی ہلکی سرخی چند گھنٹوں کے اندرخود ہی دورہوجاتی ہے۔