سن لاک اور لازما کریم کا مکسچر میلازما کے لیے بہترین

0

سورج کی شعاعیں جلد پر نہ آئیں یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ گرمی جب اپنے عروج پر پہنچتی ہے تو سب سے پہلے انسانی جلد کو اپنا نشانہ بناتی ہے، جلد کے اندر سے نمی کو کھا جاتی ہے اور جلد خشک اور بے رونق ہوجاتی ہے۔

سورج کی زمین پر پڑنے والی بے رحم شعاعیں جلد پر میلازما جیسی بیماری کو جنم دیتی ہیں، جس سے چہرے کے مختلف اطراف میں سیاہ، بھورے اور گہرے برائون دھبے ظاہر ہوتے ہیں۔

میلازما کے شکار افراد اکثر احساس کمتری کا شکار بھی ہوجاتے ہیں۔ جس کی وجہ ان کے چہرے پر وہ نشان ہوتے ہیں جنھیں لوگ حیرت سے دیکھتے ہیں اور پھر تعجب کا اظہار کرتے ہیں جو انھیں احساس کمتری میں مبتلا کردیتا ہے۔

دنیا بھر میں میلازما جیسی بیمارے کے حوالے سے بہت سی تحقیقات کی گئی لیکن اس کی پہلی وجہ سورج کی براہ راست روشنی جلد پر پڑنے کو ہی مانا گیا، جب کہ میلازما کی اور بہت سی وجوہات بھی ہیں ۔

کچھ خواتین چہرے پر ظاہر ہونے والے دھبوں کو عام خیال کرتے ہوئے اس پر توجہ مرکوز نہیں کرتیں اور اس کو معمولی بیماری تصور کر کے ٹوٹکوں اور نسخوں کی مدد سے ان کا علاج کھوجتی ہیں جو غلط ہے۔

ایسی صورت حال میں سب سے پہلے اپنے معالج کی رہنمائی ضروری ہے، مرض کی تشخیص کے بعد ہی علاج ممکن ہوتا ہے، اگر میلازما کی تصدیق جلد کے ماہر ڈاکٹر سے ہوجائے تو پھر ان کے مشورے کے مطابق علاج کیاجائے۔

میلازما کا علاج:(melasma treatment)

کچھ بیماریاں ایسی ہوتی ہیں جن کے مختلف علاج ہوتے ہیں، ادویات تیار کرنے والی کمپنیز مرض کو خاص طور پر سامنے رکھ کر ادویات، کریمز، لوشنز اور جیل وغیرہ تیار کرتی ہیں، جن سے نہ صرف متاثرہ افراد استفادہ کرتے ہیں بلکہ ڈاکٹرز اور جلد کے ماہرین کے لیے بھی یہ ایک ایسی پروڈکٹ ہوتی ہے جس کا انتخاب مریضوں پر ان کے اعتماد کو بڑھاتا ہے۔

سن لاک لوشن اور لازما کریم کا مکسچر میلازما کے لیے:
(mixture of sunloc and lazma cream for melasma)

سن لاک لوشن

سن لاک لوشن ایک بہترین سن بلاک ہے جو سورج کی شعاعوں سے جلد کی مکمل حفاظت کرتا ہے، سورج کی الٹراوائلٹ اے اور بی شعاعوں سے جلد کو بچاتا ہے، بائیو لیب کا تیار کردہ یہ لوشن حیرت انگیز طور پر جلد کو سورج کی تپتی ہوئی شعاعوں سے بچاتا ہے۔

لازما کریم

لازما کریم بائیو لیب کی وہ جانی مانی کریم ہے جو میلازما کے لیے بطور خاص تیار کی گئی ہے، کم قیمت اور مناسب مقدار میں دستیاب لازما کریم کا استعمال حیرت انگیز طور پر میلازما جیسی بیماری سے نجات دلاتاہے۔

سن لاک اور لازما کا مکسچر

میلازما کے خاتمے کے لیے اگرسن لاک لوشن اور لازما کریم کو مکس کر کے چہرے پر میلازما سے متاثرہ حصے پر لگایا جائے تو اثر دگنا ہوجاتا ہے اور میلازما کے سیاہ، برائون اور ہلکے برائون دھبوں سے نجات حاصل کرنا آسان ہوجاتا ہے۔اگر آپ کے چہرے پر میلازما کا اثر ہے تو سن لاک اور لازما کریم کا مکسچر ضرور ٹرائی کریں اور پھر دیکھیں کمال!