مائکروڈرمابریژن کے ذریعے میلازما کا خاتمہ

0

جلد کی بیماری میلازما جلد پر تو اثر انداز ہوتی ہی ہے دل اور ذہن کو بھی پریشان کر کے رکھ دیتی ہے، علاج سے زیادہ اس بات کی فکر لاحق ہوجاتی ہے میلازما کے دھبے چہرے پر ظاہر ہو کر شخصیت کو کس حد تک متاثر کرر ہے ہیں۔ میلازما سے بچائو کے لیے سب سے پہلے ضروری ہے کہ سورج کی تیز دھوپ سے بچا جائے، میلازما کی بنیادی وجہ عموماً سورج کی دہکتی ہوئی شعاعیں ہی قرار دی جاتی ہیں۔

چہرے پر ظاہر ہونے والے سیاہ اور بھورے دھبے جو میلازما کہلاتے ہیں ، ان کا بہترین علاج لازما کریم ہے، لازما کریم کے استعمال سے میلازما کا خاتمہ جلد ہوجاتاہے، یہی وجہ ہے کہ لازما کریم (lazma cream) کو میلازما سے نجات کے لیے طبی ماہرین لازم سمجھتے ہیں۔

میلازما (melasma) کے خاتمے کے لیے بے شمار جدید علاج منظر عام پر آتے جارہے ہیں اور انھیں کامیاب بھی قرار دیا جا رہا ہے،میلازما کے دن بدن جدید طریقہ علاج میلازما کے متاثرین کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں ہے۔

انھی جدید علاج میں مائیکرو ڈرمابریژن بھی خاص طور پر قابل ذکر ہے، یہ ایک مشین کے ذریعے کیے جانے والا طریقہ علاج ہے، اور اب تک اس کے منفی اثرات بھی سامنے نہیں آسکے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ مائیکرو ڈرمابریژن کے ذریعے علاج کو طبی ماہرین بھی سراہتے ہیں اور جلد پر سے خاص طور پر میلازما کے نشان صاف کرنے کے لیے موثر قرار دیتے ہیں۔

مائیکرو ڈرمابریژن کیا ہے؟ : (what is microdermabrasion)

مائیکروڈرمابریژن ایک کاسمیٹک طریقہ کار ہے جو سورج کے نقصان کے اثرات کو کم کرتی ہے۔
اس کے ذریعے علاج کا ایک اہم فائدہ یہ بھی ہے جلد کے داغ دھبوں کی صفائی اور جلد کی حفاظت کے علاوہ مریض میں خود اعتمادی بھی پیدا ہوتی ہے۔
اس کے ذریعے جلد کا علاج آسان اور سہل ہونے کے ساتھ ساتھ وقت کی بچت کا سبب بھی بنتا ہے۔
مائیکروڈرمابریژن ایک ایسی مشین ہے جس کو استعمال کرنے کے لیے کوئی پہاڑ نہیں کھودنے پڑتے، یہ آسانی کے ساتھ گھر میں بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔

مائیکروڈرمابریژن سے علاج کا طریقہ : (microdermabrasion cure)

مائیکروڈرمابریژن جدید طریقہ علاج میں ایک ایسا علاج مانا جاتا ہے جو جلد کی صفائی اور خاص طور پر چہرے کی جلد سے خراب تہہ کو نکال کر صاف کردیتی ہے۔
چہرے کی جلد پر ایلو مینیم آکسائڈ کرسٹل کی تہہ جلد پر لگائی جاتی ہے اور پھر مشین کے ذریعے اس کو ویکیوم کر کے اسے ہٹا دیا جاتا ہے۔
کرسٹل ہٹانے کے ساتھ ہی جلد کی بیرونی تہیں کھل جاتی ہیں اور چہرے کی جلد پر واضح فرق محسوس ہوتا ہے۔

مائیکروڈرمابریژن کے ذریعے میلازما سے نجات :
(microdermabrasion to clear melasma)

مائیکروڈرمابریژن مشین کی مدد سے جلدپر جمی میل کی تہہ کو صاف کیا جاسکتا ہے۔
اس کی ذریعے چہرے کے میک اپ کو بھی ایک مناسب وقت تک برقرار رکھا جاسکتاہے۔
جلد پر ظاہر ہونے والی جھائیاں اور داغ دھبوں کی صفائی کا مائیکروڈرمابریژن مشین ایک بہت ہی عمدہ ذریعہ ہے۔
سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں کے نتیجے میں جلد پر ظاہر ہونے والے میلازما کے دھبوں کا یہ مشین ایک بہترین علاج ہے۔
اس کی مدد سے جلد کا دوران خون تیز ہوتا ہے۔
مائیکروڈرمابریژن مشین کے ذریعے جلد چمک دار اور ٹائٹ ہوجاتی ہے۔
مائیکروڈرمابریژن جلد کی صفائی خاص طور پر چہرے کی جلد پر ظاہر ہونے والی متعدد بیماریوں کے علاج کا بہترین ذریعہ ہے۔
یہ مشین ویکیوم کے ذریعے جلد کو صاف اور شفاف بناتی ہے۔

احتیاطی تدابیر : (precautions)

جلد کو داغ دھبوں سے پاک کرنے کے لیے مائیکروڈرمابریژن مشین کا استعمال ہمیشہ کسی جلد کے ماہر ڈاکٹر کے مشورے کے بعد کریں۔
اس علاج سے اگر چہرے پر کوئی منفی اثرات مرتب ہوں تو اس کو فوری طور پر روک دیں۔
الرجی ہوجانے کی صورت میں گھریلو نسخوں اور ٹوٹکوں کا سہارا لینے کی بجائے جلد کے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
اگر آپ کی جلد حساس ہے تو آپ کو بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔
مائیکروڈرمابریژن سے علاج کسی ماہر کی زیر نگرانی کریں، جو اس کا درست استعمال جانتا ہو۔