میلازما کی صورت میں جلد کو سورج سے کیوں بچانا چاہیے؟

0

کچھ خواتین اتنی خوبصورت ہوتی ہیں کہ ان پر نظر نہیں ٹکتی۔ دیکھنے والے تو یہ بھی کہنے پہ مجبور ہوجاتے ہیں کہ گویا قدرت نے انھیں فرصت سے بنایا ہے، اور ان کے حسن میں کوئی کمی نہیں رکھی۔ لیکن جب ان کے چہرے پر ظاہر ہونے والے سیاہ دھبے یا گہرے اور ہلکے بھورے دھبے توجہ حاصل کرتے ہیں تو دیکھنے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

چہرے کے سیاہ اور گہرے بھورے دھبے جسے میلازما کہا جاتاہے، یعنی خواتین کے چہروں پر پڑنے والی جھائیاں جس کی بہت سی وجوہات اب تک سامنے آچکی ہیں، ساری شخصیت کو متاثر کر کے رکھ دیتی ہیں۔

میلازما کی وجوہات : (melasma ki wajohat)

٭ سورج کی تپتی ہوئی شعاعوں کا براہ راست چہرے کی جلد پر اثر انداز ہونا۔
٭ جسم میں آئرن کی کمی سے میلازما کی بیماری جنم لیتی ہے۔
٭ اگر جسم میں ہیموگلوبین کی کمی ہے تو بھی میلازما کا سبب بنتی ہے۔
٭ خواتین میں ہارمونز کی کمی یا اس کی بے اعتدالی کی وجہ سے میلازما کی بیماری چہرے پر ظاہر ہوتی ہے۔

میلازما میں جلد کو سورج سے بچانا :
(melasma main soraj sy bachien)

٭ یوں تو جلد پر میلازما کے ظاہر ہونے کی اور بہت سی وجوہات ہوتی ہیں لیکن سورج کی تیز شعاعوں کو اس کا زیادہ ذمے دار ٹھہرایا جاتا ہے۔
٭ سورج سے نکلنے والی الٹرا وائلٹ شعاعیں دو طرح کی ہوتی ہیں، الٹروائلٹ اے اور الٹرا وائلٹ بی شعاعیں۔
٭ یہ دونوں شعاعیں ہی جلد کے لیے نقصان دہ ہوتی ہیں اور جلد کو اندر اور باہر دونوں جگہ سے خشک کردیتی ہیں۔
٭ اس کے علاوہ یہ شعاعیں جلد کے اندر سے لبریکٹنگ آئل کو بھی ختم کر دیتی ہیں۔
٭ جس سے جلد پر سیاہ ، گہرے اور ہلکے بھورے دھبے نمایاں ہونے لگتی ہیں جسے میلازما کہا جاتاہے۔
٭ یہ شعاعیں جلد کے اندر سے نمی کو مکمل طور پر خشک کر کے رکھ دیتی ہیں۔
٭ اس کی وجہ سے چہرے پر جھریاں بھی عیاں ہوتی ہیں اور لکیریں بھی نمایاں ہونے لگتی ہیں۔

میلازما سے بچائو اور احتیاط :
(melasma sy bachao aur ihtiyat)

٭ وہ خواتین جو چاہتی ہیں کہ ان کا چہرہ میلازما جیسی بیماری کا شکار نہ ہو ان کو چاہیے کہ وہ اپنی غذا کا بھرپور خیال رکھیں۔
٭ دن میں زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، اور کم سے کم آٹھ سے بارہ گلاس پانی پینا روز کا معمول بنالیں۔
٭ اس کے ساتھ ساتھ ایسی غذائیں لیں جن میں کیلشیم اور وٹامنز پائے جاتے ہوں۔
دودھ ضرور پئیں تاکہ جلد کو طاقت حاصل ہو اور جلد اندر سے اتنی مضبوط ہوجائے کہ باہر سے میلازما کا مقابلہ کرسکے۔

میلازما کے خاتمے کے لیے لازما کریم کا استعمال :
(lazma cream ka istamal melasma ky liye)

٭ میلازما سے بچائو کے لیے ٹوٹکے اور نسخے سب اپنی جگہ ، اصل میں اس کا علاج ڈاکٹر کے مشورے سے ہی ممکن ہے۔
٭ بازاروں میں میلازما کے خاتمے کے لیے دستیاب کریمز، لوشنز اور جیل میں لازما کریم اپنی مثال آپ ہے۔
٭ لازما کریم کے استعمال سے میلازما کا خاتمہ جادوئی انداز میں ہوتا ہے۔
٭ اس میں شامل اجزا خاص طور پر میلازما جیسی بیماری سے لڑنے کی طاقت رکھتے ہیں۔
٭ لازما کریم کا استعمال اپنے فزیشن یا کسی ماہر جلد کے ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق کریں اور پھر دیکھیں کہ آپ کا چہرہ کچھ ہی دنوں میں کیسے میلازما سے چھٹکارہ حاصل کرتا ہے اور حسین دکھائی دیتا ہے۔