لیزر تھراپی کی مدد سے میلازما اور ہائپر پگمنٹیشن کا علاج

0

میلازما اور ہائپر پگمنٹیشن جسے جھائیاں بھی کہا جاتا ہے، ان بیماریوں کے بہت سے علاج اب تک سامنے آچکے ہیں، چوں کہ یہ چہرے کو براہ راست متاثر کرتی ہیں اس لیے اس سے نجات حاصل کرنے میں کوئی بھی پیسوں کی فکر نہیں کرتا۔ میلازما اور ہائپر پگمنٹیشن کا شکار عموماً لوگ ہوتے ہیں لیکن مردوں کے مقابلے میں خواتین اس کا شکار زیادہ ہوتی ہیں اور اس حوالے سے فکر مند بھی خواتین ہی ہوتی ہیں۔

دیکھا جائے تو یہ ایک ایسی بیماری ہے جو چہرے پر گہرے اور سیاہ رنگ کے دھبے بکھیر دیتی ہے، چہرہ بدنما لگنے لگتا ہے اور متاثرہ شخص کے ساتھ ساتھ دیکھنے والے کے لیے بھی وہ چہرہ قابل افسوس ہوتاہے۔

میلازما یا ہائپر پگمنٹیشن (melasma and hyperpigmentation) کے اثرات ظاہر ہونے پر سب سے پہلے ضروری ہے کہ کسی ماہر جلد کے ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے اور اس بات کی تصدیق کرلی جائے کہ آیا چہرے پر دھبوں کا سبب میلازما ہی ہے۔

تشخیص اور تصدیق ہوجانے کی صورت میں ڈاکٹر کے مشورے کو کسی طور نظر انداز نہ کیا جائے ، کیوں کہ ڈاکٹر ہی بہتر علاج تجویز کرسکتے ہیں اور ان کے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے میلازما اور ہائپر پگمنٹیشن سے نجات ممکن ہوتی ہے۔

کریمز اور ادویات تو اس کا علاج ہیں ہی ، لیکن لازما کریم (lazma cream) ، میلازما کے لیے طلسماتی اثر رکھتی ہے،جس کی وجہ یہ ہے کہ جلد کے ماہر ڈاکٹرز بھی لازما کریم کے قائل ہیں، کیوںکہ یہ جلد کے حوالے سے ہر قسم کے منفی اثرات سے پاک ہے۔

اس کے علاوہ جدید طریقہ علاج کی بات کی جائے تو ہائپر پگمنٹیشن اور میلازما سے لیزر تھراپی کے ذریعے بھی نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

لیزر تھراپی : (laser therapy)

لیزر تھراپی ایک جدید طریقہ علاج ہے، جس میں شعاعوں کی مدد سے مرض کا علاج کیا جاتا ہے، میلازما اور ہائپر پگمنٹیشن کے علاج کے لیے لیزرتھراپی ایک کامیاب طریقہ علاج ثابت ہورہا ہے۔

لیزر تھراپی ایک مہنگا علاج ہے جو ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ لیکن اس سے راتوں رات جلد کے مسائل (skin problems) اور خاص طور پر جھائیوں یعنی ہائپر پگمنٹیشن اور میلازما سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

لیزر تھراپی سے ہر قسم کی بیماری کا علاج ممکن ہے اور اس کی خاص بات یہ ہےکہ اس کی ایک مشین سے ایک ہی علاج کیا جاتاہے۔۔ لیزرتھراپی ہمیشہ کے لیے جلدی مسائل کا تسلی بخش حل ہے۔

لیزر تھراپی سے میلازما اور ہائپر پگمنٹیشن کا علاج :
(laser therapy treatment for melasma and hypepigmentation)

٭ کیل، مہاسوں اور دیگر جلدی امراض کی طرح لیزر تھراپی کی مدد سے میلازما اور ہائپر پگمنٹیشن سے بھی نجات ممکن ہے۔
٭ خواتین میلازما سے نجات حاصل کرنے اور جلد میں تنائو پیدا کرنے کے لیے لیزر تھراپی کا سہارا لیتی ہیں۔
٭ لیزر تھراپی کے منفی اثرات جلد اور صحت پر مرتب نہیں ہوتے اسی لیے اس علاج کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
٭ اس کے علاج کا دورانیہ مرض کی نوعیت پر ہوتا ہے ، جلد پر دھبے زیادہ گہرے ہیں تو وقت زیادہ لگنے کا امکان ہوتا ہے۔
٭ وہ خواتین جو شادی کے بندھن میں بندھنے کی تیاریاں کر رہی ہیں اور اگر ان کے چہرے پر میلازما اور ہائپر پگمنٹیشن غالب آچکا ہے تو ان کے لیے لیزر تھراپی سے بہتر اور موثر حل کوئی نہیں ۔
٭ لیزر تھراپی پگمنٹ سیلز کاصفایا کرکے جلد کو تازگی اور شگفتگی فراہم کرتی ہے
٭ اس طریقہ علاج میں پگمنٹ سیلز کو نشانہ بنا کر پہلے انہیں توڑا اور پھر پھینک دیاجاتا ہے یوں جلد صاف ستھری ہوجاتی ہے ۔