کیا لازما کریم پریگننسی کے دوران استعمال کرنا درست ہے؟

0

عورت کے لیے ماں بننے کا عمل بہت ہی خوشگوار ہوتا ہے، یہ وہ لمحہ ہوتا ہے جب وہ خود کو مکمل محسوس کرنے لگتی ہے اور اس کے دل میں کھلنے والی خواہشوں کی کلی اب گلاب بن کر مہکنے کو بے چین ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے عورت کو ماں کا جو رتبہ عطا کیاہے اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ہے، عورت کو ایک نئے وجود کو جنم دینے کے لیے کتنے مراحل سے گزرنا پڑتاہے اس کاکوئی تصور بھی نہیں کرسکتا۔

جب عورت حاملہ ہوتی ہے تو اس کے سارے وجود میں ایک ٹوٹ پھوٹ پیدا ہوجاتی ہے، ہارمونز تبدیل ہونے لگتے ہیں، مزاج میں تبدیلی واقع ہونا شروع ہوجاتی ہے ، تکلیف کے مراحل سے گزرنے کے بعد وہ ایک نئے وجود کو جنم دے پاتی ہے۔ حمل کے دروان عورت کو تمام مسائل کے ساتھ ساتھ جلد اور صحت کے مسائل کا بھی سامنارہتا ہے، اس کے اندر کی تبدیلی جلد پر کئی بیماریوں کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے جیسے جھائیاں، کیل، مہاسے وغیرہ وغیرہ۔

اسی طرح جلد کی بیماری جسے میلازما کہا جاتاہے ، دوران حمل عورت کو اکثر اس بیماری کا سامنا ہوتا ہے، چہرے کی جلد پر سیاہ، برائون اور ہلکے بھورے دھبے نمایاں ہوتے ہیں۔ ایسی صورت حال میں خواتین کو حمل کی ادویات کے ساتھ ساتھ جلد کی بیماری کو دور کرنے کے لیے بھی دوائوں کی ضرورت ہوتی ہے اور ان کی ایسی نازک صورت حال میں یہ ایک معما بن کر رہی جاتی ہے۔

اگر حاملہ خواتین دوران حمل جلد کی کسی بیماری یا پھر میلازما جیسی بیماری کا شکار ہوجائیں تو پھر انھیں کس طرح اس سے نجات حاصل کرنی چاہیے یہ ایک بڑا مسئلہ ہے۔ ادویات، کریمز، لوشنز اور جیل کے استعمال میں لازما کریم ایسی ہے جو دوران حمل استعمال کی جاسکتی ہے۔

حمل کے دوران لازما کریم کا استعمال:
(using lazma cream during pregnancy)

لازما کریم چوں کہ جلد کی خا ص بیماری میلازما کے لیے تیار کی گئی ہے اور میلازما کی بہت سے وجوہات میں حمل کا ہونا بھی شامل ہے اس لیے اس دوران اگر چہرے پر میلازما کے اثرات ظاہر ہوں تو لازما کریم کے استعمال سے کسی نقصان کا خطرہ نہیں ہوتا۔
لازما کریم ، جس فارمولے کے تحت تیار کی گئی ہے اسے حمل کے دوران خواتین بغیر کسی خوف کے استعمال کرسکتی ہیں۔
لازما کریم جلد کے بیرونی استعمال کے لیے ہے ، یہ آہستہ آہستہ جلد کے اندر جذب ہوتی ہے اور بیماری کو ٹھیک کرتی ہے۔
لازما کریم کے منفی اثرات نہ ہونے کے سبب یہ حمل کے دوران بے ضرر ثابت ہوتی ہے۔
لازما کریم میں ایسے کوئی اجزا شامل نہیں ہیں جو حاملہ خواتین کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں۔
لازما کریم ، حاملہ خواتین کی جلد کی بیماری کو نہ صرف ختم کرتی ہے بلکہ ان کی جلد کو مزید صاف اور شفاف بناتی ہے۔

حمل کے دوران لازما کریم میں احتیاط:

ایسی خواتین جو حمل کے دوران لازما کریم کا استعمال کرتی ہیں، ان کو چاہیے کہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق لازما کریم کا استعمال کریں، اپنی طرف سےاس کے کم یا زیادہ استعمال کا فیصلہ نہ کریں۔ اور اگر لازما کریم کے استعمال کرنے سے کوئی غیر معمولی تبدیلی جلد پر محسوس کریں تو فوری طور پر اپنے جلد کے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں اور تمام صورت حال کے بارے میں انھیں آگاہ کر تے ہوئے ان کے مشورے پر عمل کریں۔