میلازماسے بچاؤ کے لئے انٹینس پلسڈ لائٹ کاطریقہ علاج

0

intense pulsed light (IPL) ٹریٹمنٹ میلازماکے علاج کیلئے موثرتصورکیاجاتاہے ۔یہ جلد کوتازہ دم اورجوان بنانے میں فوری اثردکھاتاہے۔ میلازماسمیت جلد کے تمام غیرمعمولی مسائل ہوںیاچہرے اورجسم سے غیرضروری بالوں سے نجات کامسئلہ ہرطرح سے بہترین نتائج فراہم کرتاہے۔
IPL اپنے مثبت اثرات کی بدولت میلازماکے لئے بہترین علاج تصورکیاجاتاہے کیونکہ یہ میلانن اورہیموگلوبن دونوں کومشترکہ طورپرہدف کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔ مختلف مطالعات سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ میلازما کے علاج (melasma cure) کے لئے IPL ٹریٹمنٹ موثرثابت ہوتاہے۔

انٹینس پلسڈ لائٹ ( Intense Pulsed Light Treatment) کیاہے؟

(IPL)کے طریقہ علاج میں لائٹ کی متعد دلہروں کااستعمال کیاجاتاہے۔ جوجلد کی غیرمعمولی صورتحال جیسے براؤن پگمینٹ،بڑھتی عمرکے اثرات جیسے چھائیاں، چہرے پررگوں کانمایاں ہونا، سرخی،کیل مہاسے، روزیشا (جلدی مرض)، چہرے اورجسم کے غیرضروری بال وغیرہ پرکام کرتی ہیں۔ اس طریقہ کارمیں لیزرکے برعکس شعاع ریزی کے ذریعے تیزرفتاری سے متاثرہ حصے کاعلاج کیاجاتاہے۔

یہ علاج کس طرح کیاجاتاہے؟ : (Way Of Cure)

(IPL) میں چہرہ کا علاج سب سے زیادہ مقبول ہے۔ جب چہرے پر IPL ٹریٹمنٹ کیاجاتاہے تویہ عمل فوٹوفیشل کہلاتاہے۔ سورج کی روشنی میں زیادہ وقت گزارنے کی بدولت ظاہرہونے والے سن برن ،چھائیاں (freckles)  اورغیرمعمولی خون کی وریدوں کودورکرنے کے لئے اس کا فوری اورمحفوظ طریقہ علاج موجودہے۔
اس کے ساتھ ساتھ غیرضروری بالوں سے مستقل نجات کے لئے بھی IPL موثرطریقہ علاج ہے۔ شعاع ریزی کے ذریعے ہیئر فولیکلز کوتباہ کردیاجاتاہے تاکہ وہ دوبارہ نہ آسکیں۔ یہ لیزرکے مقابلے میں تیزرفتارتھراپی ہے جونہایت کم وقت میں تیزی سے کام کرتی ہے۔
(IPL) کی ٹپ ٹھنڈی ہوتی ہے اس سے جلد پرتازگی بھری ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے۔جب شعاعوں کوجلد پرلاگوکیاجاتاہے تومریض کوہلکی سی چبھن کااحساس ہوتاہے۔ اس علاج کاطریقہ کار مرض کی صورتحال اورمتاثرہ حصہ پرمنحصرہوتاہے ۔ ڈاکٹرآپ کی ضرورت کے مطابق آپ کوعلاج تجویزکرتاہے۔
اکثرمریضوں کوعلاج کے چند دن بعدتک سرخی اورچبھن کی شکایت رہتی ہے۔ براؤن نشان علاج کے چنددن بعد تک مزید گہرے نظرآتے ہیں اس کے بعد وہ ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ جب علاج مکمل ہوجاتاہے توجلد یکساں اور صحت مند نظرآتی ہے۔علاج کایہ اثرطویل عرصے تک رہتاہے جواکثر عمراورجلد کی قسم پرمنحصرہوتاہے۔ ضرورت پڑنے پراس علاج کے بعد آپ اپنی جلد پرمیک اپ استعمال کرسکتے ہیں۔

میلازما اور (IPL) ٹریٹمنٹ

میلازماایک پیچیدہ اورآلودگی کی زیادتی سے ہونے والی خرابی ہے۔ اس مرض کی پیدائش یانشوونماکوسمجھناآسان نہیں ہے۔اس کے علاوہ یہ سطحی اورگہری پگمینٹیشن رگوں کونمایاکرنے کاباعث بنتی ہے۔ خون کی نالیوں کی افزائش اس بات کی دلیل ہے کہ میلازماسے پڑنے والے نشانات اس میں اضافہ کاسبب بنتے ہیں۔ یہ عمل پگمینٹیشن میں اضافہ کاسبب بن سکتاہے۔ پگمینٹیشن کے علاج سے اس میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ IPL ایک ایساموثرطریقہ علاج ہے جس سے جلد کی بیرونی پرت کے ذریعے میلازما کاکامیاب علاج ممکن ہے۔
میلازما کے خطرناک عوامل میں سورج کی روشنی،کشیدگی،جینیاتی وماحولیاتی عوامل ،ادویات اورحمل شامل ہیں۔ میلازما کی تین اقسام ہوتی ہیں جوجلد کی بیرونی پرت میں میلانن ، میلانوسائٹس اورمیلانوسمس میں اضافہ کی وجہ سے ہوتی ہیں۔اس کے علاج میں مریض کی عمربہت اہمیت رکھتی ہے ۔ اگرمریض کی عمر35 سال سے کم یا45 سال سے زیادہ ہوتوعلاج کاردعمل اسی لحاظ سے دیکھنے میں آتاہے۔

ریسرچ کے مطابق : (According To Research)

٭ایک 45 سالہ ہسپانوی خاتون کومیلازماکے علاج کے لئے System Obagi Nu-Derm شروع کروایاگیا جو HQ, a-hydroxy اورß-hydroxy acids،کلینزراورٹونرپرمشتمل تھاجسے دن میں دوباراستعمال کرناتھا۔ سورج کی روشنی سے تحفظ کے لئے 30+ فارمولااوررات میں tretinoin کریم 0.025% کے استعمال کامشورہ دیاگیا۔ ایک ماہ بعد اس کا IPLٹریٹمنٹ کیاگیا۔اس کے بعد 5ماہ تک دوبارہ Obagi Nu-Derm system شروع کروایاگیا۔ اس علاج کے بعد ان خاتون کے میلازما میں کافی بہتری دیکھنے میں آئی۔

٭اسی طرح ایک اور 33 سالہ ہسپانوی خاتون کئی سالوں سے میلازماکے مسئلہ سے دوچارتھیں۔ وہ Obagi Nu-Derm system پرتھیں اوروقفے وقفے سے IPLٹریٹمنٹ بھی کرواتی رہتی تھیں۔ اس علا ج کے 6 ماہ بعد تک انھیں Obagi Nu-Derm system جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ان کے آخری IPLٹریٹمنٹ کے بعد میلازمامیں کافی بہتری دیکھنے میں آئی ۔

 پاکستان میں IPL ٹریٹمنٹ کافی مہنگا ہونے کی وجہ سے میلازما کا ایک حل لازما کریم کی صورت میں دستیاب ہے۔ اپنے ڈرماٹولوجسٹ سے مشورہ کے بعد اپنے قریبی میڈیکل سے حاصل کریں