سر کی خشک جلد کے لیے ایلوویرا کا استعمال

0

سر کے اندر رہنے والی مسلسل خشکی ذہن کو خالی کردیتی ہے، سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے، ہر وقت کھجاتے رہنے سے دماغ میں چڑچڑاہٹ پیدا ہوجاتی ہے ، اچھی بات بری لگتی ہے اور بری بات اس سے کہیں زیادہ بری لگتی ہے، یہاں تک کہ سر کی خشک جلد کی وجہ سے انسان کا اخلاق بھی متاثر ہونے لگتا ہے۔

زمانہ قدیم سے سر کی خشکی کو ختم کرنے کے لیے مختلف اقسام کے تیل کی مالش کا سہارا لیا جاتا رہا ہے اور آج بھی یہ روایت اسی طرح قائم ہے کیوں کہ سر کی خشکی کو ختم کرنے کا یہی ایک سب سے بہترین ذریعہ ہے۔ تیل سر کی جلد میں جذب ہو کر اسے تراوٹ پہنچاتا ہے جس سے ذہنی سکون بھی حاصل ہوتا ہے اور نیند بھی خوب آتی ہے۔

تیل اور جیل کے علاوہ کچھ نباتات، جڑی بوٹیاںاور قدرتی اجزا ایسے ہیں جو سر کی خشکی کو ختم کر کے بالوں کو نرم اور ملائم بناتے ہیں، ان میں ایلوویرا بھی بالوں کی خشکی کے خاتمے کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔

ایلوویرا سر کی خشکی کے لیے مفید:
(aloe vera is good for dry scalp)

سر کی خشکی کے خاتمے کے علاوہ سر کی جلد کو فائدہ پہنچانے والا ایلوویرا بے شمار خوبیو ں سے بھرا ہوا ہے، اس کے استعمال سے سر کی جلد میں دوران خون متوازن رہتاہے۔ اس کے استعمال سے خشکی نمی میں بدل جاتی ہے، بالوں کی افزائش بہتر ہوتی ہے ۔ ایسی خواتین جن کو بال کے ٹوٹنے اور گرنے کی شکایت ہوتی ہے ایلویرا ان کی ہر شکایت کو دور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایلوویرا سے سر کی خشکی کا علاج: (hydrate dry scalp with aloe vera)

سر کی خشکی سے نجات حاصل کرنے کے لیے شیمپو کرنے سے پہلے اگر ایلوویرا آئل سر میں کچھ دیر مالش کرلی جائے تو سر کی خشکی دور بھاگ جاتی ہے، اس میں شامل ٹھنڈک سر کی خارش کی دشمن ثابت ہوتی ہے۔

اگر سر میں بہت زیادہ خشکی ہو اور بار بار کھجانے سے سر کی جلد میں زخم ہوجاتے ہوں تو ایسے میں اس کا بہترین علاج یہ ہے کہ سر میں ایلوویرا جیل لگا کر کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیا جائے، پھر صاف پانی سے سر کو دھولیا جائے، کچھ دنوں ایسا کرنے سے سر کی خشکی دور ہوجاتی ہے۔

ایک کپ ایلو ویرا جیل میں ایک چوتھائی کپ کیسٹر آئی اور ایک چوتھائی کپ میتھی دانہ کا پائوڈر ملا لیں اور سر دھونے سے ایک گھنٹا قبل بالوں پر لگائیں ،بالوں کی خشکی غائب ہوجائے گی۔

ایلوویرا بالوں کے دیگر مسائل کا حل:(aloe vera for other hair problems)

ایلوویرا، ایلوویرآئل اور جیل بالوں کی بہت سی پریشانیوں سے نجات دلانے کا بہترین حل ہیں، اگر بالوں کے ٹوٹنے کا عمل بڑھ جائے ، یا بال بار بار گررہے ہوں تو ایلوویرا سے اچھا اس کا کوئی علاج نہیں۔ایلوویرا جلد کو قدرتی نمی پہنچاتا ہے، سر میں ہونے والی فنگس کا بھی یہ ایک بہترین علاج ہے یہ بالوں کے پی ایچ لیول کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے۔ایلوویرا بالوں کے لیے کسی کنڈیشنر سے بھی کم نہیں۔