-گرمیوں میں ایکنی سے کیسے بچا جائے

0
جلد کتنی ہی خوبصورت ہو، اس پر ہلکا سا داغ، دھبا یا ایکنی نمودار ہوجائے تو راتوں کی نیند یں اڑ جاتی ہیں۔ خواتین کے لیے یہ صورت حال کافی حد تک تشویشناک ہوجاتی ہے ،اور کیوں نہ ہو،آخر چہرہ ہی تو ہوتا ہے جو سب سے پہلے متاثر کرتا ہے،گفتگو اور اخلاق تو بہت بعد میں سامنے آتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر لوگ پہلی نظر میں ہی دل میں اتر جاتے ہیں۔ ان کی دلکشی، رعنائی او ر جاذبیت دیکھنے والے کوا سیر کرلیتی ہے۔ یہی اسیری کبھی کبھی اس وقت ایسے دکھ سے دوچار کردیتی ہے جب چاند جیسے چہرے پر ایکنی (acne) اپنا رنگ جما دے تو وہ چاند چہرہ ماند پڑنے لگتاہے۔ جِلد چونکہ حساس ہوتی ہے اس لیے جسم میں ہونے والی کوئی بھی تبدیلی یا ٹوٹ پھوٹ جلد پہ ظاہر ہوتی ہے۔ انسان کے لیے جہاں اور بہت سی بیماریاں پرپیشانیوں کا سبب بنی ہوئی ہیں ا ن میں ایکنی بھی کسی سے کم نہیں۔ ایکنی کیوں ہوتی ہے، اس کی کیا وجوہات ہیں، اس کی کیا علامات ہیں اور اس سے بچائو کیسے ممکن ہے، خاص طور پر گرمیوں میں اس سے کس طرح بچا جاسکتا ہے یہ جاننے کی ضرورت ہے تاکہ چہرے پر ایکنی کے ظاہر ہونے کے ساتھ ہی اس کا بہتر علاج کیا جاسکے۔

ایکنی (acne) کی علامات

بلیک ہیڈز، وائٹ ہیڈز کا جلد پر ظاہر ہونا۔
ان میں خارش کا ہونا اور کھجانے سے آرام محسوس ہونا۔
 

ایکنی (acne) کی وجوہات

مستقل ذہنی دبائو اور ٹینشن کے باعث ایکنی نمودار ہوتی ہے ۔
خاص طور پر 30سال سے زائد عمر کی خواتین اس کا زیادہ شکار ہوتی ہیں۔
جسم میں قوت مدافعت کی کمی کے باعث ایکنی جلد پر ظاہر ہوتی ہے۔
یہ موروثی بھی ہوتی ہے اگر والدین میں سے کوئی ایکنی کا شکار ہے تو اولاد پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
10سے22سال کی عمر کے لوگ ایکنی کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔
جسم میں ہارمونز کی تبدیلی کے باعث ایکنی زیادہ تر نمواد ہوتی ہے۔
حمل اور پیدائش میں وقفے کے دوران استعمال کی جانے والی ادویات کے باعث بھی ایکنی ظاہر ہوتی ہے۔
چاکلیٹ اورزیادہ کولڈرنک کا استعمال بھی ایکنی کا سبب بنتا ہے

ایکنی (acne) کی اقسام

معمولی ایکنی، درمیانی ایکنی،سنجیدہ ایکنی
سوجن اور بغیر سوجن والی ایکنی۔
سیاہ اور سفید منہ والی ایکنی جو ایک بار نہیں بلکہ کئی بار ظاہر ہوتی ہے۔
سرخی دار دانوں والی ایکنی۔

ایکنی (acne) سے بچائو

 ایسا صابن استعمال کریں جوجلد کو زیادہ خشک نہ کرے۔
صابن استعمال کرتے ہوئے جلد کو رگڑنے سے گریز کریں۔
معیاری فیس واش استعمال کریں تاکہ ایکنی سے محفوظ رہا جا سکے۔
موسم کی مناسبت سے دن میں کم سے کم دو مرتبہ چہرے کو صاف کریں۔
گرمیوں کے موسم میں گرد اور پسینے سے جلد کو بچائیں۔
تیز دھوپ میں سفر کرنے سے گریز کریں۔

ایکنی (acne) میں احتیاط

چہرے پر ظاہر ہونے والی ایکنی کو ناخن سے نوچنے سے گریز کریں۔
اس طرح چہرے پر ایکنی کے نشان رہ جاتے ہیں جو ختم نہیں ہوتے۔
چکنی کریم یا ڈاکٹر ز کی ہدایت کے بغیر کوئی لوشن استعمال نہ کریں۔
پینے کے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔