میلازما کا مستقل علاج کیسے کیا جائے

0

میلازما جس سے چہرے پر دھبے ظاہر ہوتے ہیں، جو ناک، گال، ماتھے اور ٹھوڑی کے اطراف اپنی جگہ بناتے ہیں، گہرے سیاہ، بھورے اور کبھی کبھی ہلکی نیلے رنگ کے یہ دھبے میلازما کہلاتے ہیں۔ سور ج کی تیز دھوپ (uv) کو میلازما کا ذمے دار کہا جاتا ہے، اس کے علاوہ ہارمونز کی تبدیلی ، فکر اور پریشانیاں، ذہنی دبائو، ناقص خوراک یہ سب بھی میلازما (melasma) کا سبب بنتے ہیں۔

ویسے تو میلازما کا بہترین علاج ہے لازما کریم (lazma cream)، جو میلازما کے خاتمے کے لیے منفرد کریم مانی جاتی ہے، وہ خواتین جو میلازما کا شکار ہیں لازما کریم ان کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں ہے۔ کریم کے استعمال کے علاوہ کچھ خواتین کی فطرت ہوتی ہے کہ وہ گھریلو نسخوں اور ٹوٹکوں پر زیادہ اعتماد کرتی ہیں، اور نانی دادی کے زمانے کے ٹوٹکوں سے اپنی جلد کو روشن اور چمک دار بناتی ہیں۔

میلازما جلد پر اثر دکھانے والی وہ بیماری ہے جس پر اگر تھوڑی سی زیادہ توجہ دے دی جائے تواس کا مستقل علاج بھی ممکن ہے۔

میلازما کا مستقل علاج :
(how to permanently cure melasma)

اگر چہرے پر میلازما اپنا رنگ جما چکا ہے تو پریشانی کی کوئی ایسی بات نہیں ہے، پریشان ہونے سے یہ مزید بڑھ سکتا ہے، اس لیے بہتر یہی ہے کہ فوری طور پر گھریلو نسخوں اور ٹوٹکوں (home remedies) کو آزما شروع کردیں ، میلازما آپ سے بہت دور ہوسکتاہے۔

٭ سب سے پہلے تو اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ اگر دھوپ تیز ہے تو سن بلاک لگانا نہ بھولیں۔

٭ پانی پینے کا سلسلہ جاری رکھیں اور کوشش کریں کہ پانی اتنا زیادہ پئیں جس سے جلد میں نمی برقرار رہے اور میلازما اثر انداز نہ ہوسکے۔

٭ کھانوں میں ایسی غذائیں استعمال کریں جن میں وٹامن زیادہ پائے جاتے ہوں۔

٭ کینو، سنگترے اور موسمبی کا رس پئیں اس سے وٹامن سی حاصل ہوگا اور جلد کے سیلز مردہ نہیں ہوں گے۔

٭ اگر آپ کسی پارٹی یا شادی کی تقریب سے واپس آئیں تو میک اپ صاف کیے بغیر کبھی نہ سوئیں، سب سے پہلے میک اپ کو جلد سے جدا کریں پھر نیند کی وادیوں میں سیر کریں۔

٭ سونے سے قبل چہرے پر بادام کے تیل سے مساج کریں ، فرق خود محسوس کریں۔

٭ اگر زیتون کا تیل میسر ہے تو روزانہ ایک چمچ ضرور پئیں، میلازما کو ختم کرنے میں زیتون کا تیل حیرت انگیز ہے۔

٭ ڈرما ٹولوجسٹ کی خدمات ضرور حاصل کریں، اور ان کے مشوروں کو نظر انداز نہ کریں۔

٭ ملتان مٹی کا ماسک لگانے سے میلازما کے خاتمے میں مدد ملتی ہے۔

٭ اگر آپ مستقل طور پر میلازما کے مرض سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں توکوشش کریں جلد کو اندر سے مضبوط بنائیں۔ایسی غذائیں کھائیں جو آپ کی اندورنی طور پر جلد کی حفاظت (skin care) کرے۔

٭ سیب کا سرکہ میلازما کے خاتمے کے لیے کرشماتی طاقت رکھتا ہے، سیب کے سرکے کا استعمال کبھی ترک نہ کریں۔

٭ دہی کیلشیم سے بھرپور ہوتی ہے اس کو غذا میں شامل رکھیں، اس کے علاوہ دہی کو چہرے پر بھی لگائیں خاص طور پر جہاں جہاں میلازما کے دھبے ہیں وہاں دہی کچھ دیر لگا کر چھوڑ دیں، پھر دیکھیں دہی کیسے میلازما کو شکست دیتی ہے۔