سر کی جلد کے لیے شیمپو کا انتخاب

0

شیمپو،استعمال تو سب کرتے ہیں مگربہتر نتائج سب کو نہیں ملتے۔ کیا آ پ اپنے بالوں سے ناخوش ہیں اور ان کے بارے میں ہر وقت پریشان رہتی ہیں؟ ہم نے شیمپو اور کنڈیشنر کے استعمال کے بارے میں چند مفید ہدایات جمع کی ہیں جن پر عمل کر کے آپ بہتر نتائج حاصل کرسکتی ہیں۔

سر کی جلد پر ہونے والی خشکی سے نہ صرف بالوں کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ ذہن بھی کمزور ہوجاتا ہے، یہ خشکی دیمک کی طرح اندر ہی اندر جذب ہوکر ذہن اور دماغ کو کھوکھلا کردیتی ہے، مزاج میں چڑچڑا پن پیدا ہوجاتا ہے۔بال بار بار ٹوٹ کر گرنے لگتے ہیں

درست شیمپو کا انتخاب : (choose the right shampoo)

 آئلی ہیئر : (oily hair)

Oily hair

٭ اگر شیمپو میں بیکنگ سوڈے کی کچھ مقدار ملادی جائے تو یہ سر کی جِلد سے تمام نمی کھینچ لیتا ہے۔

٭ اگر آپ کے سر کی جِلد چکنی ہے تو آہستگی سے شیمپو کریں کیونکہ سختی سے رگڑنے کی وجہ سے آئلی جِلد پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

٭ آئلی جِلد والی خواتین کو سادہ شیمپو استعمال کرنا چاہیے اور موئسچرائزنگ کو متوازن رکھنے کے لیے آئلی شیمپو ہرگز نہیں استعمال کرنا چاہیے۔

٭ اگر آپ کے بال آئلی نہیں تو اس وجہ سے پریشان نہ ہوں، اور نہ ہی بار بار اسے دھوکر اس میں موجود نمی کو ختم کرنے کی کوشش کریں کیونکہ قدرتی طور پر نمدار جِلد ہونے کی وجہ سے آپ کے سر کی جِلد نمی کی کمی برداشت نہیں کرسکتی۔

٭ اگر آپ اپنے آئلی سر سے پریشان ہیں تو صرف کنڈیشنر کریں کیونکہ آپ سمجھتی ہیں کہ آپ کے سر میں نمی کی موجودہ مقدار آپ کے بالوں کی صحت کے لیے کافی ہے۔

ڈرائی ہیئر : (dry hair)

٭ خشک جِلد والی خواتین ہفتے میں دوبار لونگ کے تیل سے سر کی مالش کریں اگر یہ عمل سونے سے کچھ دیر قبل کیا جائے تو زیادہ بہتر ہے اور سوتے وقت سر پر کیپ لگاکر سوئیں ۔ صبح اٹھ کر کسی اچھے آئلی شیمپو سے سر دھوئیں اس عمل سے خشک جِلد والی خواتین کے بال بہتر ہوسکتے ہیں۔

٭ خشک بالوں کے لیے بہتر ہے کہ کم از کم شیمپو کیا جائے کیونکہ اس طرح رہی سہی نمی بھی ختم ہوجاتی ہے۔

٭ اگر آپ کے سر کی جِلد خشک ہے اور آپ کے بالوں کی جڑیں بھی خاصی کمزور ہیں تو پھر روزانہ کسی اچھے برانڈ کے کھوپرے کے تیل سے سر کی مالش کریں۔ اس سے آپ کے بالوں کی جڑیں مضبوط ہو جائیں گی۔

٭ اگر آپ کے بال خشک اور ٹوٹتے ہیں تو عام بازاری شیمپو نہ استعمال کریں، بلکہ کسی ہیئر اسپیشلسٹ کے مشورے کے مطابق شیمپو استعمال کریں جو آپ کے بالوں کی ساخت کے عین مطابق ہو۔

٭ خشک اور روکھے بالوں کے لیے خاص طورپر ایسے شیمپو استعمال کریں جن میں وٹامن ای، ایلویرا اور مینتھول کی اضافی خوبیاں موجود ہوں۔

شائننگ ہیئر : (shining hair)

٭ بالوں میں فو ری طور پر قدرتی چمک لانے کے لیے ٹھنڈے پانی کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

٭ بالوں میں ایکسٹرا شائن اور بائونس کے لیے چاولوں کا پانی اور بیسن بالوں پر استعمال کریں اور بہترین نتائج کے لیے اسے چند منٹ بالوں پر لگا رہنے دیں اور بعد میں دھوئیں۔

٭ ہیئر اسٹائلسٹ بالوں میں شائن پیدا کرنے کے لیے ٹھنڈے پانی میں چند کھانے کے چمچے بیٹ روٹ جوس ملانے کا مشورہ دیتے ہیں۔

خشکی کا علاج

dandruff

٭ کیا آپ بالوں میں خشکی سے پریشان ہیں، اس مسئلے سے نجات حاصل کرنے کے لیے ایسا شیمپو استعمال کریں جس مینTea Treeail، سلفر، زنک، پائر یتھوائن اور سیلسیائلک ایسڈ کی واضح مقدار شامل ہو۔

٭ اگر آپ خشکی سے چھٹکارہ حاصل کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہیں تو شیمپو کرنے سے کچھ دیر قبل اپنے گیلے سر میں ایک کھانے کے چمچے کے برابر نمک ڈالیں اور اس سے اچھی طرح مساج کریں اور کچھ دیر بعد سر دھولیں۔

٭ خشکی کے لیے ایک اور اچھا حل یہ ہے کہ اسپرین کی تین گولیاں حل کر کے اپنے شیمپو کی پوری بوتل میں مکس کردیں۔ اب اسے ریگولر استعمال کریں۔

ضروری ہدایات

٭ شیمپو یا مساج کرتے وقت اپنے ہاتھوں کی انگلیوں میں موجود ناخنوں کے استعمال کو ہر گز نہ بھولیں اس طرح خشکی ختم کرنے میں بھی آسانی حاصل کرسکتی ہیں۔

٭ کسی بھی شیمپو یا کنڈیشنر کو استعمال کرنے کے بعد اس بات کو یقینی بنائیں کہ آیا آپ کے سر میں شیمپو یا کنڈیشنر کے اثرات باقی تو نہیں ہیں۔

٭ اگر آپ سوئمنگ کی شوقین ہیں تو اپنے سر سے کلورین کی مقدار ختم کرنے کے لیے اپنے شیمپو میں بیکنگ سوڈا ملیں یا پھر سوئمنگ پول میں موجود کلورین سے بچنے کے لیے کیپ کا استعمال کریں۔

٭ وٹامن ای کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں اور وٹامن ای کی گولیاں اپنے شیمپو میں بھی ڈال لیں۔