میلازما ظاہر کیسے ہوتا ہے؟

0

جلد کی ہر بیماری کے ظاہر ہونے کی کچھ علامات ہوتی ہیں، جن سے اس بات کا اندازہ لگایا جاتا ہے کہ وہ کون سی بیماری ہے ،لیکن ماہر ڈاکٹر ہی اس کی بہتر تصدیق اور تشخیص کرسکتے ہیں۔ جلد کی کچھ بیماریاں تو بالکل واضح ہوتی ہیں جن میں ایکنی کا نکلنا، چہرے پر دانے ، پھوڑے اور پھنسیا ں وغیرہ۔ اس کے علاوہ کچھ بیماریاں ایسی ہوتی ہیں جن کا سمجھنا کچھ مشکل ہوجاتا ہے۔

اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کچھ بیماریوں کی علامتیں ایک جیسی ہوتی ہیں، عام انسان کو دیکھنے میں وہ کوئی اور بیماری لگتی ہے جب کہ تشخیص سے کوئی اور بیماری سامنے آتی ہے۔

جلد کی بیماری کی تشخیص: 

جس طرح ایکنی چکنائی یا غیر معیاری میک اپ پروڈکٹ استعمال کرنے سے سامنے آتی ہے، جلد پر دھبے دانوں کے ختم ہونے کے بعد سامنے آتے ہیں اسی طرح ایک بیماری میلازما ہے جو مختلف طریقوں سے ظاہر ہوتی ہے۔

میلازما کا ظاہر ہونا:

٭ صاف ستھری اور چمک دار جلد پر اگر سیاہ اور بھورے دھبے دکھائی دیں تو یہ میلازما کو ظاہر کرتے ہیں۔
٭ اس کے علاوہ کچھ کیسز میں میلازما جلد پر خشک اور بے رونق ہونے کی وجہ سے بھی ظاہر ہوتا ہے۔
٭ ناک، کان کے پیچھے، رخساروں اور ماتھے پر بھورے، سیاہ یا برائون دھبے میلازما کو ظاہر کرتے ہیں۔
٭ سخت گرمی میں جب دھوپ کی سلگتی ہوئی شعاعیں نازک جلد پر اپنا اثر دکھاتی ہیں تو میلازما ظاہر ہوتا ہے۔
٭ ایسی خواتین جو ماں بننے کے عمل سے گزرتی ہیں ان کے نظام اور ہارمونز میں ہونے والی تبدیلی سے بھی میلازما ظاہر ہوتا ہے
٭ میلازما ہمیشہ دھبوں کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے، دانے ظاہر ہونے سے میلازما کا کوئی تعلق نہیں۔

میلازما کا علاج:

٭ سب سے پہلے اس بات کی تشخیص ہونا ضروری ہے کہ چہرے پر جو سیاہ اور بھورے دھبے ظاہر ہورہے ہیں وہ میلازما ہی کی وجہ سے ہیں۔
٭ میلازما کا علاج ماہرفزیشن یا ڈرماٹولوجسٹ کے علاوہ کوئی نہیں کرسکتا۔
٭ کچھ خواتین میلازما کی اصل وجہ نہیں جانتیں اور چہرے پر نمایاں ہونے والے دھبوں کو لیموں کے عرق یا کینوکے رس سے مٹانے کی کوشش میں مصروف ہوجاتی ہیں جو ایک غلط عمل ہے۔
٭ میلازما جلد میں میلانن کی مقدار کے غیر متوازن ہونے کی وجہ سے ظاہر ہوتا ہے۔
٭ جب کسی ماہر ڈاکٹر سے میلازما کی تشخیص ہوجائے تو پھر اسی ڈاکٹر کی تجویز کی گئی ادویات کا استعمال ضروری ہے۔

لازماکریم سے میلازما کا خاتمہ:

٭ میلازما کے خاتمے کے لیے تیار کی گئی تمام ادویات، جیل اور کریم میں لازما کریم منفردحیثیت رکھتی ہے۔
٭ لازما کریم ایسے فارمولے کے تحت تیار کی گئی ہے جو خاص طور پر میلازما کا سبب بننے والے جز کو کنٹرول کرتی ہے۔
٭ جلد کے ماہر ڈاکٹر ز اور مستند ماہرین کی زیر نگرانی تیار کی جانے والی لازما کریم حیرت انگیز طور پر میلازما کو ختم کرتی ہے۔
٭ لازما کریم سے میلازما کے ختم ہوجانے کی صورت میں مزید کچھ دنوں لازما کریم کا استعمال جلد کو تحفظ دیتا ہے۔
٭ لازما کریم کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس سے میلازما کے سیاہ، بھورے اور ڈارن برائون دھبے ہی ختم نہیں ہوتے بلکہ جلد اپنی اصل حالت اور رنگت میں آجاتی ہے۔