میلازما کے خاتمے کے لیے گھریلو ٹوٹکے

0
جلد کی بیماریوں میں میلازما ایک ایسی بیماری ہے جو کبھی کبھی خطرناک صورت بھی اختیار کرسکتی ہے۔ جلد کے حوالے سے  ماہرین کی بے شمار تحقیقات منظر عام پر آچکی ہیں اور جدید دور میں ان بیماریوں سے احتیاط اور ان سے بچائو کے بہت سے طریقے بھی دریافت کرلیے گئے ہیں جس سے جلد کی بیماریوں میں مبتلا افراد فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انھی بیماریوں میں میلازما ایک ایسی بیماری ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ اس بیماری میں جلد پر گہرے رنگ کے دھبے نمودار ہوتے ہیں جو کبھی کبھی بدنما محسوس ہونے لگتے ہیں،اور کبھی جھائیوں کی صورت میں سامنے آتے ہیں، یہ دھبے کبھی گول اور کبھی بیضوی ساخت کے ہوتے ہیں۔ جو جلد کے خلیوں میں میلانن کی بڑھتی ہوئی پیداوار کے باعث وجود میں آتے ہیں۔ میلانن وہ مادہ ہے جو جلد کو خاص طور پر سورج کی تیز روشنی سے بچاتا ہے، جلد میں اگر اس کی کمی ہوجائے تو جلد متاثر ہونے لگتی ہے۔ جلد کی شگفتگی ماند پڑنے لگتی ہے اور چہرہ مرجھا جاتا ہے۔ یہ بیماری ان خواتین میں زیادہ پائی جاتی ہے جو کسی نئی زندگی کو جنم دینے کے مراحل طے کرتی ہیں۔ اس دوران استعمال کی جانے والی ادویات جلد کی اس بیماری کا سبب بنتی ہیں کیوں کہ اس دوران جسم کے اندر ایک انتشار پیدا ہوجاتا ہے، ہارمونز اپنا توازن برقرار نہیں رکھ پاتے ایسے میں میلازما جیسی بیماری اپنا اثر ظاہر کرنے لگتی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ خواتین کو یہ بیماری وراثت میں بھی ملتی ہے ، جس سے لڑنا ان کے لیے کسی آزمائش سے کم نہیں ہوتا۔ ڈاکٹرز کے علاوہ میلازما کو گھریلو طریقوں سے (home remedies for melasma) علاج کے ذریعے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

(Home Remedies for Melasma) میلازما  کے لیے گھریلو ٹوٹکے

تازہ دودھ سے چہرہ دھونےسے داغ دھبے بہت حد تک کم ہوجاتے ہیں۔
 گاجر ، سیب ، اور مالٹے کا جوس جلد خون میں شامل ہو کر جِلد پر ظاہر ہونے والے میلازما کا خاتمہ کردیتے ہیں۔
کیلے کو کچل کر متاثرہ حصوں پرکچھ دیر لگا کر چھوڑ دیں پھر چہرے کو نیم گرم پانی سے دھو لیں، دھبے غائب ہوجائیں گے۔
پیاز میں سرکہ ملا کر چہرے پر لگانے سے جلد کی جلن اور جھائیاں ختم ہوجاتی ہیں۔
میلازما سے نجات کے لیے رات کو جلد پر ہائیڈروجن پر آکسائڈ لگانے سے دھبے بہت حد تک کم ہوجاتے ہیں۔
خشخاش اور بادام ہم وزن لے کر تھوڑے سے پانی میں دس سے پندرہ منٹ تک بھیگے رہنے دیں، پھر انھیں پیس کر پیسٹ بنالیں اور رات کو سونے سے پہلے چہرے پر لگائیں جھائیاں اور داغ دور ہوجائیں گے۔
گھریلو نسخوں کے علاوہ میلازما سے پڑنے والے داغ اور جھائیوں کے خاتمے کے لیے لازما جادو ئی اثر رکھتی ہے۔ لازما  لائیے، جلد پر لگائیے اور میلازما سے پیدا ہونے والے دھبوں سے نجات پائیے۔