گرنے کی چوٹ کا علاج پروکسیکم جیل سے کریں

0

جسم پر لگنےوالی چوٹ بہت تکلیف دہ ہوتی ہے، جس کی شدت سے بعض اوقات تو انسان تڑپ کر رہ جاتا ہے، سکائی کرتا ہے، لوشنز اور کریمز لگاتا ہے تب کہیں جا کر سکون پاتا ہے۔

چوٹ دو طرح کی ہوتی ہیں، اور دونوں ہی طرح کی چوٹیں ایک طرح سے خطرناک بھی ہوتی ہیں اور تکلیف دہ بھی، چوٹ کا اثر موسم کی مناسبت سے بھی ہوتا ہے، مثلاً اگر سردیوں میں چوٹ لگتی ہے تو اس کو ٹھیک ہونے میں زیادہ وقت لگتا ہے۔ کبھی کبھی چوٹ لگنے سے خون جلد کے اندر جم جاتا ہے، جو پگھلنے میں وقت لیتا ہے اور اتنے عرصے میں مریض درد کی ایک عجیب اور شدید کیفیت سے دوچار رہتا ہے۔

چوٹ کی اقسام:

بیرونی چوٹ:

ایک وہ چوٹ جو جسم کے بیرونی حصے پر لگتی ہےاور وہاں یا تو خون جاری ہوجاتاہے، سوجن ہوجاتی ہے یا پھر نیل پڑ جاتا ہے۔خون بہنے کی صورت میں پٹی کر کے اور دوا لگا کے آرام آجاتاہے ، اور بیرونی طور پر اس کا علاج ہوتا رہتا ہے۔

اندرونی چوٹ:

یہ ایسی چوٹ ہوتی ہے، جو یا تو پھسلنے کے باعث لگتی ہے، یا پھر کسی اور طریقے سے، اس میں جلد کا اندرونی حصہ متاثر ہوتاہے، اکثر جلد کے مسام پھٹ جاتے ہیں، جو اندر ہی اندر تکلیف دیتے ہیں اور ان کو اپنی اصل حالت میں آنے میں ایک خاص وقت درکار ہوتاہے، دوا کے علاوہ اس کا علاج کے اور بھی کارآمد طریقے ہیں۔

پہلے زمانے میں لگنے والی چوٹ کا دیسی طریقوں سے علاج کیا جاتا تھا، جس میں سب سے اچھا اور بہتر علاج دودھ میں ہلدی ملا کر متاثرہ شخص کو پلانا تھا، جس سے تکلیف میں کمی واقع ہوجاتی تھی اور انفیکشن بھی پھیلنے سے رک جاتا تھا۔ہلدی بہترین قدرتی اینٹی سیپٹک ہے۔

چوٹ کوئی بھی ہو ، اگر پیر میں لگ جائے تو چلنا پھرنا مشکل ہوجاتا ہے، ہاتھ میں لگ جائے تو کام کرنے میں دشواری پیدا ہوتی ہے، جسم کے کسی اور حصے پر لگ جائے تو اٹھنا بیٹھنا مشکل ہوجاتا ہے۔

میڈیکل کی دنیا میں یوں تو بے شمار ڈاکٹرز نے چوٹ ، زخم اور چوٹ کی مختلف اقسام کے لیے ادویات، لوشن، جیل اور کریمز تیار کی ہیں لیکن ان میں پروکسیکم جیل منفرد نوعیت کی ہے۔

پروکسیکم جیل، چوٹ کا بہترین علاج

چوٹ گرم ہو یا ٹھنڈی، پروکسیکم جیل حیرت انگیز طور پر اس کو درد سے بچاتا ہے۔
خاص طور پر گرنے کی صورت میں لگ جانے والی چوٹ کا بہترین علاج پروکسیکم جیل ہے۔
ایسی چوٹ جو اندرونی طور پر لگی ہو ، یا جس سے جلد کے ٹشوز پھٹ گئے ہوں ان کو فعال بنانے میں پروکسیکم جیل مفید ہے۔
یہ جیل درد کی ساری شدت کو کھنچ کر تکلیف سے نجات دلاتاہے۔
کم قیمت اور مناسب مقدار میں دستیاب پروکسیکم جیل ہر قسم کی چوٹ میں درد سے نجات دلاتا ہے۔