ریٹینال پروڈکٹ کے ذریعےایکنی کے نشان دور کریں

0

وٹامن اے جلد کی خوبصورتی، تازگی اور ملائمت کے لیے سب سے اہم وٹامن جانا اور مانا جاتا ہے، جو لوگ اپنی جلد کی حفاظت کرنا جانتے ہیں وہ وٹامن اے (vitamin a) کو اپنا دوست تصور کرتے ہیں۔ خاص طور پر ایسی خواتین جو اپنی جلد کو بڑھاپےمیں بھی جوان دیکھنا چاہتی ہیں ایسی غذائوں پر زیادہ انحصار کرتی ہیں جو وقت گزرنے کے بعد بھی ان کی جلد کی حفاظت کرے اور ان میں وٹامن اے بھرپور پایا جاتا ہو۔

ریٹینال کی بات کی جائے تو یہ بھی وٹامن اے کی دوسری قسم ہے، اس کے استعمال سے جلد تندرست اور توانا رہتی ہے، اور یہ جلد کی بہت سے بیماریوں (skin diseases) کو ختم کرنے میں وہی کردار ادا کرتا ہے جو وٹامن اے کرتا ہے۔ چہرے کے داغ دھبوں اور خاص طور پر خواتین کے چہرے پر ایکنی کے باقی رہ جانے والے داغوں کا صاف ہونا ایک معما ہوتا ہے جس کے خاتمے کے لیے وہ ہر ممکن کوشش کرتی ہیں، اس کے باوجود بھی وہ ناکام رہتی ہیں۔

ریٹینال کو مختلف ذرائع سے حاصل کیا جاسکتا ہے اور جلد پر ایکنی کے نشانوں سے چھٹکارا بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ میک اپ کی 50 فیصد مصنوعات میں ریٹینال شامل کیا جاتا ہے جو جلد کو حسین بناتا ہے۔ اس کے علاوہ جلد کی بیماریوں کو دور کرنے والی ادویات میں بھی اس کو استعمال کیا جاتا ہے تاکہ جلد بیماریوں سے بھی محفوظ رہے اور اس کی شادابی بھی قائم رہے۔

تجربے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ خواتین جو ریٹینال کا استعمال کرتی آئی ہیں وہ بڑھاپے میں دیگر خواتین کے مقابلے میں جلد کے حوالے سے ہمیشہ جوان دکھائی دیتی ہیں۔
ریٹینال جلد کو ہی نہیں جسم کے اور دیگر اعضا کے لیے بھی مفید تصور کیا جاتا ہے ، کچھ خواتین دور سے ہی جاذب نظر دکھائی دیتی ہیں ، جدید تحقیق اس بات پر متفق ہے کہ جب ان کے بارے میں جانچ کی جاتی ہے تو ان میں اکثر خواتین وہ ہوتی ہیں جو اپنی غذا میں ریٹینال کا خاص خیال رکھتی ہیں۔

ریٹینال کی اقسام : (retinol types)

وٹامن اے دو اہم اقسام کی صورت میں پایا جاتا ہے بیٹا کیروٹین اور ریٹینال۔

ریٹینال حاصل کرنے کے ذرائع : (source of retinol)

یہ جانوروں، مچھلی کے گوشت، کلیجی ، ڈیری مصنوعات مثلاً مکھن، پنیر، دودھ اور دہی میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، اگر ان غذائوں کو خوراک کا حصہ بنایا جائے تو جسم اور جلد میں ریٹینال کی کمی پوری کی جاسکتی ہے۔

ریٹینال آئل : (retinol oil)

ریٹینال آئل جلد کے لیے بہت مفید سمجھا جاتاہے اور بازاروں میں عام دسیتاب ہوتا ہے ، اس کی مدد سے جلد کو حسین اور خوبصورت بنانا کوئی مشکل نہیں۔

ریٹینال مصنوعات سے ایکنی کا علاج : (get rid of acne scars using retinol products)

٭ کھانے پینے کی وہ اشیا جن میں ریٹینال پایا جائے ان کو غذا کا حصہ بنانے سے چہرے پر ظاہر ہونے والے ایکنی کے داغ دھبے صاف ہوجاتے ہیں۔

٭ بازاروں میں دستیاب میک اپ پروڈکٹ جن میں ریٹینال شامل ہو،ایسی پروڈکٹ کے استعمال سے ایکنی کے باقی رہ جانے والے داغ دھبوں کو دور کیا جاسکتا ہے۔

٭ ریٹینال آئل بھی جلد کے داغ دھبوں کو صاف کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے، اگر آپ کے چہرے پر ایکنی ختم ہوگئی ہے لیکن اس کے نشان اور دھبے باقی ہیں تو کسی ماہر ڈرما ٹولوجسٹ سے رابطہ قائم کر کے ریٹینال آئل کا درست استعمال کریں تاکہ اس مشکل سے نجات حاصل کی جاسکے۔

٭ ایکنی کے دھبوں کے علاوہ جلد پر جلنے کے باقی رہ جانے والے نشان کے خاتمے کے لیے اگر ریٹینال آئل جلد پر لگایا جائے تو نشان دور بھاگ جاتے ہیں۔

٭ جلد کو خوبصورت بنانے والی ایسی ادویات جن میں ریٹینال شامل کیا جائے ، وہ ہمیشہ ڈاکٹرز کے مشورے سے استعمال کریں، خاص طور پر اگر کوئی ایسی کریم دستیاب ہے جو آپ کے ایکنی کے دھبوں کو صاف کرنے میں اہم ہے اور اس میں ریٹینال بھی شامل ہے تب بھی ڈاکٹر سے مشورہ بہت ضروری ہے۔

٭ مچھلی کے گوشت میں ریٹینال پایا جاتا ہے ، اگر جلد پر دھبے اور نشان ہیں تو غذا میں مچھلی کا استعمال کریں، تاکہ فائدہ جلد از جلد حاصل ہو۔

٭ دہی جلد اور جسم کے لیے بہت بہترین تصور کری جاتی ہے اور ریٹینال کے حصول کا اہم ذریعہ بھی ہے، اگر چہرے پر کسی بھی قسم کے دانے یا ایکنی کے بعد داغ نمایاں ہیں اور ختم ہونے کا نام نہیں لیتے تو کھانے میں دہی کا استعمال بڑھا دیں، اس سے جلد کو ریٹینال بھی حاصل ہوگا اور جلد کے داغ اور دھبے میں غائب ہوجائیں گے۔