جھائیاں دور کرنے کے طریقے

0

اکثر لوگوں کے چہرے پر جھائیاں نمایاں ہو جاتی ہیں جن کی وجہ کوئی بھی ہو سکتی ہے لیکن عام طور پر یہ تیز دھوپ میں رہنے کی وجہ سے ہوتی ہیں ۔یہ جلد کے لئے نقصان دہ تو نہیں ہوتیں لیکن جلد کو بدرنگ ضرور کر دیتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ لوگ ان کو ختم کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں ۔

 

جھائیوں کو کس طرح ختم کیا جاسکتا ہے:

 

لیموں کا رس:

لیموں کے رس میں قدرتی بلیچ کی خصوصیات موجود ہیں جو جھائیوں کو ھلکا کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں ۔
۔تازہ لیموں کا رس نچوڑ لیں
۔اس رس میں روئی بھگو کر جھائیوںپر لگائیں ۔
۔۱۰ منٹ تک لگا رہنے دیں پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔
۔جھائیاں ختم ہونے تک روزانہ لگائیں ۔

 

دودھ کا ماسک استعمال کریں :

جھائیاں ختم کرنے کا ایک طریقہ دودھ کا ماسک بھی ہے۔دودھ میں موجود لیکٹک ایسڈ جلد کی اوپری سطح کو اتار کر رنگ صاف کرنے میں مدد دیتا ہے۔یہ طریقہ قدرتی طور پر ہوجانے والی جھائیوں کے لئے کارآمد ہے۔
۔کھٹی کریم چوتھائی کپ لیکرمتاثرہ حصے پر لیپ لیں ۔۱۰ منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھوکر ہلکا سا خشک کر لیں۔
۔ایک پیالے میں دودھ ڈال کر اسے چہرے پر ملیں ۔۱۰ منٹ تک لگا رہنے دیں پھر ٹھنڈے پانی سے دھو کر ہلکا سا خشک کرلیں ۔

 

پھلوں کا ماسک لگائیں :

پھلوں کا ماسک بھی جھائیوں کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جو قدرتی طور پر جلد کی اوپری سطح کو اتار کر رنگت کونکھارتا ہے۔
۔ایک بائول میں اسٹرابیری اور کیوی کو کچل کرمکس کر لیں ۔چہرے خاص طور پر متاثرہ حصوں پر یہ پیسٹ لگائیں اور ۲۰ منٹ تک لگا رہنے دیں ۔جب یہ ماسک بالکل سوکھ جائے تو چہرے سے اتار کر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

 

لائٹننگ کریم کا استعمال کریں:

ایسی بہت سی کریمیں ہیں جو چہرے کی جھائیاں اور دھبے دور کرنے کے لئے ہی بنائی جاتی ہیں ۔یہ قدرتی طور پر یا دھوپ کی وجہ سے ہوجانے والی دونوں طرح کی جھائیوں کو صاف کرنے میں مفید ہوتی ہیں ۔لازما کریم ان میں سے ایک ہے۔بہتر نتائج کے لئے ضروری ہے کہ روزانہ اس کا استعمال کیا جائے۔
۔ایسی کریم کا استعمال کریں جس میں لیکورائس یا ایلوویرا موجود ہو۔یہ بغیر کوئی نقصان پہنچائے جلد کی رنگت نکھارتی ہے اور نمی برقرار رکھتی ہے۔
۔بہت سی کریموں میں ہائیڈروکوئینون اور اوکسئی بینزون شامل ہوتے ہیں یہ کیمیکل جلد کو صاف کرنے کے ساتھ نقصان بھی پہنچاتے ہیں ۔اس لئے استعمال سے پہلے کم مقدار میں لگا کر جلد پر چیک کریں اس کے بعد استعمال کریں ۔

 

لیزر ٹریٹمنٹ:

لیزر کے ذریعے جھائیوں کے نیچے موجود خون کی نالیوں کو جلایا جاتا ہے۔جس سے جھائیاں مکمل طور پر ختم یا ہلکی ضرور ہو جاتی ہیں ۔اس ٹریٹمنٹ سے جلد کو کوئی خاص نقصان نہیں ہوتا لیکن وقتی طور پرسرخی ۔نیلا پن یا سوجن ہو جاتی ہے۔
۔یہ ٹریٹمنٹ ۳ یا اس سے زیادہ مرحلوں میں۱۰ سے ۱۵ منٹ کا ہوتاہے۔
۔ٹریٹمنٹ کے بعد ٹھنڈے پانی کا اسپرے کیا جاتا ہے جو لیزر کی وجہ سے ہونے والی جلن کو ختم کردیتا ہے۔

 

دھوپ سے بچیں :

تیز دھوپ میں باہر نکلتے وقت سن اسکرین کا استعمال کریں ۔۳۰ یا اس سے زیادہ ایس پی ایف کا سن اسکرین چہرے گردن اور دوسرے کھلے حصوں پر لگائیں ۔ہر

۲ گھنٹے بعد اس کا استعمال کریں ۔
۔دھوپ سے بچانے کے لئے جتنا ممکن ہو جسم کو ڈھانک کر رکھیں ۔پوری آستین کی قمیض پہنیں اور ہوسکے تو کیپ کا بھی استعمال کریں۔

 

وٹامن سی لیں :

وٹامن سی بھی جھائیاں ہلکی کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔تمام سٹرس فروٹس ،پتوں والی سبزیوں اور کیوی میں وٹامن سی موجود ہے۔دن کے آغاز پر ان میں سے کوئی ایک چیز اپنی غذا میں ضرور شامل کریں اس کے علاوہ وٹامن سی کا سپلیمنٹ بھی لیا جاسکتا ہے۔