کھجلی محسوس ہو تو فلوسن کریم استعمال کریں

0

کھجلی ایک ایسی کیفیت کا نام ہے جو انسان کو اندر سے بے چین کر کے رکھ دیتی ہے، نہ صرف متاثر شخص کو بلکہ جو لوگ اسے مسلسل کھجاتے ہوئے دیکھتے ہیں ان کے اندر بھی عجیب سے کیفیت پیدا ہونے لگتی ہے۔

کھجلی (itching skin) ہر عمر کے افراد پر کو ہوسکتی ہے ، اس کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے، لیکن بچوں اور بڑی عمر کے افراد میں کھجلی کا یہ مرض زیادہ پایا جاتا ہے۔

کھجلی کی وجوہات :

٭ کھانے میں کسی ایسی چیز کا آجانا جسے جسم اور خون قبول نہ کرے، ایسی صورت میں سارے جسم پر خارش اور کھجلی مچنا شروع ہوجاتی ہے ، ایسے میں آرام کی طلب میں کھجاتے کھجاتے اکثر جلد ر زخم بھی ہوجاتے ہیں۔
٭ پیٹ میں باریک باریک کیڑ ے جو سوئی سے بھی باریک ہوتے ہیں ، ان کی وجہ سے بھی جلد پر کھجلی محسوس ہوتی ہے۔
٭ کھجلی اکثر دوائوں کے ری ایکشن کی وجہ سے بھی ہوتی ہے جو سارے بدن کو سرخ کر کے رکھ دیتی ہے۔
٭ گندگی اور صفائی کا مناسب خیال نہ ہونے کی وجہ سے بھی سارے جسم میں کھجلی ہونے لگتی ہے۔
٭ بعض خواتین کو زیورات پہننے سے بھی کھجلی اور خارش ہونے لگتی ہے ، جو سنگین صورت بھی اختیار کرسکتی ہے۔
٭ کھجلی مورثی بھی ہوسکتی ہے یعنی فیملی میں اگر کسی کو کھجلی کی شکایت ہے تو بہت ممکن ہے کہ گھر میں کوئی اور بھی اس کا شکار ہوجائے۔

فلوسن کریم، کھجلی کا بہتر علاج :

٭ کھجلی کو ختم کرنے کے لیے جلد کے ماہر ڈاکٹر مہنگی سے مہنگی ادویات اور کریمز تجویز کرتے ہیں جو اکثر متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والوں کی قوت خرید سے باہر ہوتی ہے۔
٭ فلوسن کریم (flicin cream)، جلد کی کھجلی کو ختم کر کے سکون پہنچاتی ہے۔
٭ مناسب قیمت میں معیاری فلوسن کریم جلد کی حفاظت کرتی ہے اور خارش کی وجہ سے ہونے والے باریک باریک سرخ دانوں کو بھی ختم کرتی ہے۔
٭ معیاری ہونے کے باعث جلد کے ماہر ڈاکٹر کھجلی کے خاتمے کے لیے اکثر مریضوں کے لیے فلوسن کریم ہی تجویز کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جلد کی حفاظت کے لیے خاص چیزیں ہمیشہ بیگ میں رکھیں

کھجلی میں بچائو اور احتیاط :

٭ اگر جسم پر خارش اور کھجلی شروع ہوجائے تو ناخنوں سے کھجانے سے گریز کریں۔
٭ بار بار کھجانے سے جسم پر لکیریں پڑ جاتی ہیں جن میں سے خون بھی رسنے لگتا ہے اور پھر وہ زخم کی صورت بھی اختیار کرسکتی ہیں۔
٭ کھجلی زیادہ ہو اور کھجانے میں سکون محسوس ہو تو اس کے لیے ٹشو پیپر یا پھر کاٹن کے کپڑے سے کھجائیں تاکہ جلد کو مزید کوئی نقصان نہ پہنچے۔
٭ کھجلی اگر خشکی کی وجہ سے ہے تو کوشش کریں کوئی اچھا اور معیاری لوشن یا کریم استعمال کریں جو چکنی ہو اور کھجلی کو ختم کرنے کے لیے خاص تیار کی گئی ہو۔
٭ کھجلی اگر الرجی کی وجہ سے ہے تو یہ جاننے کی کوشش ضرور کریں کہ آیا کھانے کی کس چیز کی وجہ سے کھجلی ہونا شروع ہوئی ہے یا پھر اس کی اور کیا وجہ ہوسکتی ہے۔
٭ وجہ معلوم ہونے کی صورت میں اس سے بچنے کی کوشش کریں ۔