ایکنی سے بچائو کا آسان طریقہ

0

ایکنی جلد پر پیدا ہونے والی ایسی بیماری کا نام ہے جو خواتین کو احساس کمتری میں بھی مبتلا کردیتی ہے۔ جلد چوں کہ نازک ہوتی ہے اور گرد و غبار، غیر معیاری کھانے اور موسم کی تبدیلی کے باعث ایکنی نمودار ہوتی ہے۔ زیادہ تر خواتین کے چہرے پر ایکنی اپنے آنے کی خبر دیتی ہے۔ خواتین کبھی کبھی اس کو نظر انداز بھی کرتی ہیں لیکن یہ اس کا کوئی علاج نہیں ہے۔ ایکنی کیوں ہوتی ہے اس کی وجہ جاننے اور پھر اس سے بچائو (acne sey bachao) کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔ عام طور پر گھریلو خواتین ایکنی کی طرف اتنی زیادہ توجہ نہیں دیتیں جس کے نتیجے میں ایکنی بڑھتے بڑھتے خطرناک صورت بھی اختیار کر جاتی ہے جب کہ کچھ خواتین اپنی ساری توجہ ایکنی پر مرکوز کردیتی ہیں۔ خاص طور پر ملازمت پیشہ خواتین کے لیے ایکنی ایک امتحان بن جاتی ہے۔

ایکنی سے نجات حاصل کرنے کے لیے بعض خواتین گھریلو ٹوٹکے آزمانا شروع کردیتی ہیں جو کسی حد تک درست بھی ثابت ہوسکتے ہیں لیکن ان پر اکتفا نہیں کیا جاسکتا۔ ایکنی سے بچائو (away from acne) کے بہت سے طریقے موجود ہیں لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ آیا جو ایکنی کا شکار ہے وہ ان طریقوں یا اس کے علاج سے واقف ہے یا نہیں۔ جتنی زیادہ جلد اور ایکنی کے حوالے سے جان کاری ہوگی اتنی ہی زیادہ ایکنی سے بچا جاسکے گا۔

ایکنی سے بچائو کے طریقے : (away from acne)

چہرے، ہاتھ یا گردن پر ایکنی ظاہر ہونے کی صورت میں سب سے پہلے تو اس بات کی تصدیق کی جائے کہ وہ واقعی ایکنی ہی ہے۔

اس سلسلے میں فوری طور پر جلد کے امراض کے ماہر سے رجوع کیا جائے۔

ایکنی سے بچائو کے لیے ضروری ہے کہ باہر کے کھانے سے گریز کیا جائے۔

ایکنی بڑھ جانے کی صورت میں اپنا تولیہ ، صابن اور فیس واش بالکل الگ کرلیا جائے۔

ایسی خواتین جو کسی نئے وجود کو جنم دینے کے مراحل سے گزر رہی ہوں ان کو گرم دوائوں کے استعمال سے جلد کے حوالے سے پریشانی کا سامنا رہتا ہے، اور ایکنی کی صورت میں وہ گرمی چہرے پر ظاہر ہوتی ہے۔

دن میں دو سے تین مرتبہ کسی معیاری لوشن، فیس واش یا صابن سے چہرے کو اچھی طرح دھوئیں۔

منہ دھونے کے بعد صاف اور خشک تولیے سے چہرے کو آہستہ آہستہ صاف کریں۔

خارش اور کھجلی ہونے کی صورت میں انگلیوں کے پوروں سے سہلائیں، ناخن استعمال سے سخت گریز کریں۔

کولڈرنک کے بہت زیادہ استعمال سے ایکنی پیدا ہوتی ہے۔

ایکنی سے بچائو کے لیے تیز دھوپ میں سفر سے گریز کیا جائے۔

جلد کو کو گرد و غبار اور پسینے سے بچائیں۔

چکنی کریم یا ڈاکٹر ز کی ہدایت کے بغیر کوئی لوشن استعمال نہ کریں۔

پینے کے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔