ڈرماٹائٹس کے علاج کے لیےبیوسڈ بی کریم کیسے استعمال کریں

0

جلد پر خارش، ایگزیما، دانے اور جلد کے اندر جلن کو مجموعی طور پر ڈرما ٹائٹس کہتے ہیں۔ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس کے حل اور اس سے آگاہی کے لیے سال میں ایک دن اس بیماری کے نام کیا جاتا ہے۔ ڈرماٹائٹس ایک ایسا موضوع ہے جس کے عنوان کے تحت باقاعدہ دن منایا جاتا ہے جس میں سیمینار اور تقاریب منعقد کی جاتی ہیں تاکہ لوگوں کو ڈرماٹائٹس کے بارے میں آگاہی حاصل ہو، اور اس سے بچائو میں احتیاطی تدابیر بھی سامنے آسکیں۔

جلد کے ماہر ڈاکٹرز کے مطابق ڈرماٹائٹس میں ایگزیما ایسی بیماری ہے جس سے 84 فیصد افراد کو زندگی میں دشواری کا سامنا رہتا ہے اور سونے کے دوران یہ بیماری ان کے لیے ایک مسئلہ بن کر رہ جاتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 60 فیصد بچے ڈرماٹائٹس کا شکار ہوتے ہیں اور انھیں یہ بیماری وراثت میں ملتی ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق ڈرماٹائٹس کے زمرے میں آنے والی جلد کی بیماریوں پو قابو پایا جاسکتا ہے۔

ڈرما ٹائٹس کی علامات : (dermatitis symptoms)

٭ جلد پر بار بار خارش کا ہونا۔
٭ جلد پر چھوٹے چھوٹے سرخ دانوں کا نکلنا۔
٭ جلد پر کھجانے کے بعد جلد کا سرخ ہوجانا۔
٭ جلد پر بار بار کھجانے سے خون کی ہلکی سی لکیر کا بہنا۔
٭ جلد کے اندر جلن کا محسوس ہونا۔
٭ نہاتے ہوئے جلد کا بہت زیادہ نرم پڑ جانا۔

ڈرما ٹائٹس کی وجوہات : (dermatitis cause)

٭ کھانے میں کسی ایسی چیز کا کھانا جس سے الرجی ہوجائے۔
٭ کچھ لوگوں کو دودھ اور انڈے کے استعمال سے الرجی ہوجاتی ہے، یہ بھی ایک اہم سبب سمجھا جاتاہے۔
٭ گھروں میں پالے جانے والے جانوروں کی مناسب دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی کا ناقص انتظام ہونے کی وجہ سے بھی جلد کی یہ بیماریاں جنم لیتی ہیں۔
٭ گھروں میں مٹی، دھول اور گرد وغبار سے بھی جلد کی یہ بیماریاں پھیلتی ہیں۔

ڈرماٹائٹس سے بچائو اور احتیاط : (dermatitis cure and care)

٭ جلد کی ایسی کوئی بھی بیماری جسے ڈاکٹر ڈرما ٹائٹس کا حصہ کہتے ہیں مثلا جلد پر الرجی، ایگزیما، خارش یا پھر جلد کی سوزش ایسے میں سب سے پہلے متاثرہ شخص کا استعمال کیا ہوگا صابن ، شیمپواور تولیہ استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔
٭ جلد کی بیماری ظاہر ہونے پر گھریلو ٹوٹکے اور نسخے استعمال کرنے کی بجائے جلد کے ماہر ڈاکٹر سے فوری رجوع کیا جائے۔
٭ تیز مرچ مسالوں سے بنے کھانے جلد کو نقصان پہنچاتے ہیں ، اس سے گریز کیا جائے۔
٭ اگر دھوپ تیز ہے اور جلد پر کوئی بیماری ہے تو دھوپ میں نکلنے سے پہلے احتیاط کی جائے۔
٭ جلد کی کسی بھی بیماری میں بار بار نہانے سے گریز کیا جائے۔

ڈرما ٹائٹس کا علاج بیوسڈ بی کریم سے کیجیے :
(treat dermatitis with busid b cream)

٭ بیوسڈ بی کریم، خاص طور پر ڈرماٹائٹس کے علاج کے لیے تیار کی گئی ہے۔
٭ اس کریم کے استعمال سے جلد کی وہ بیماریاں جو ڈرما ٹائٹس کہلاتی ہیں، ٹھیک ہوجاتی ہیں ۔
٭ بیوسڈ بی کریم، ایکزیما کے لیے بطور خاص تیار کی گئی ہے، اس کے استعمال سے فرق کچھ ہی دنوں میں ظاہر ہو جاتا ہے۔
ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق بیوسڈ کریم کا استعمال ڈرماٹائٹس میں فائدہ پہنچاتا ہے۔