میلازمااورپگمینٹیشن کے لئے ڈرمابریژن ایک شفاء بخش علاج

0

میلازماجلد پرپڑنے والے وہ براؤن دھبے ہوتے ہیں جوہارمون اورسورج کی روشنی کی وجہ سے ماتھے،گال،اوپری ہونٹ یاجبڑے کی طرف پڑتے ہیں۔ہارمون خلیوں کی افزائش کوفروغ دیتے ہیں جوبراؤن پگمینٹ (میلانوسائٹس  melanocytes) بناتے ہیں۔سورج کی روشنی مزید براؤن پگمینٹ (میلانن melanin) کی اضافی پیداوارکاباعث بنتی ہے۔ مانع حمل اشیاء اورہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی بھی اس کاسبب ہوسکتی ہیں۔

میلازماکیسے ہوتاہے؟ : (how melasma occur)

دوران حمل،مانع حمل اشیاء یاادویات کااستعمال ،مینوپاس کے بعد ہارمونل تھراپیزوغیرہ سے جب خواتین کے ہارمونز میں تبدیلی واقع ہوتی ہے تواس سے خواتین میلازما کاشکارہوجاتی ہیں۔ یہ ایشیائی خواتین کاایک اہم مسئلہ ہے لیکن یہ کسی بھی قسم کی جلد میں لاحق ہوسکتاہے۔ اگرایک بارمیلازما (melasma) شروع ہوجائے جیسے خاص طورپر گرمیوں میں حمل کے دوران توآگے جاکراس کاعلاج مشکل ہوجاتاہے ۔ زچگی کے دوران ہونے والا میلازما کبھی کبھارڈلیوری کے بعد ٹھیک بھی ہوسکتاہے لیکن کبھی سورج کی روشنی اوروقت کے ساتھ اس میں اضافہ بھی ممکن ہے۔

میلازماکے علاج کے بہت سے طریقے ہیں جولمبے عرصے تک جاری رہتے ہیں لیکن نتائج تسلی بخش نہیں ہوتے۔ میلازماکے علاج کے لئے ڈرمابریژن کے علاج کوشفاء بخش تصورکیاجاتاہے۔

مائیکروڈرمابریژن کیاہے؟ : (what is micro dermabrasion)

مائیکروڈرمابریژن ایک ایسا طریقہ علاج ہے جس میں میلازماکے خاتمے کیلئے فائن کرسٹل جلد کے اندرویکیوم کے ذریعے داخل کئے جاتے ہیں۔ یہ ویکیوم کلینربہت چھوٹاہوتاہے ۔اس طریقہ علاج میں جدت آنے کی وجہ سے اب کرسٹل کے بجائے ڈائمنڈ چپس کااستعمال کیاجاتا ہے۔ جدیدنظام میں دوران علاج مرض کوفوری طورپردورکرنے والے ایجنٹ جلد میں داخل کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ جیسے سیلی سیلک ایسڈ جوجلد میں جاکراندرونی طورپراس کی صفائی کرتاہے۔ میلازماسے نجات کے لئے نئے کرسٹل فری سسٹم کااستعمال اچھاہے لیکن لازمی نہیں ہے۔ یہ پگمینٹ کے باعث ہونے والی ایکنی کاخاتمہ بھی کردیتاہے۔
اگرمائیکروڈرمابریژن آپ کی جلد کوسوٹ نہ کرے تواس سے پیچیدگیاں ہوسکتی ہیں۔یہ آپ کی جلد کی حساسیت اوراس پرموجود پگمینٹ پرمنحصرہے۔اندازاً دوسے چارہفتوں کے دوران پانچ مائیکروڈرمابریژن ٹریٹمنٹ کئے جاتے ہیں۔اس کے بعد ہرچارسے آٹھ ہفتوں میں صحت مند جلد کی بحالی کاعلاج کیاجاتاہے۔

رپورٹ کے مطابق : (according to report)

میلازماایشیاء میں رہنے والے افراد میں زیادہ عام ہے کیونکہ ان کی اسکن ٹون ڈارک ہوتی ہے۔اس کاہرعلاج طویل مدتی ماناجاتاہے ۔ میلازماکے لئے میکینیکل ڈرمابریژن کوشفاء بخش علاج کے طورپرجاناجاتاہے۔ ماضی میں میلازما کے 533 مریضوں کاعلاج میکینیکل ڈرمابریژن کے ذریعے روٹیٹری ڈائیمنڈ فریزکااستعمال کرتے ہوئے کیاگیاتھا۔ طویل عرصے تک علاج جاری رکھنے کے لئے 410 مریض دستیاب تھے (کم از کم 5 سال اورزیادہ سے زیادہ 1-9سال تک)۔410 مریضوں میں سے 398 یعنی (97%) مریضوں کامیلازمامستقل طورپرختم ہوگیاجبکہ باقی مریضوں میں ابتدائی علاج کے بعد دوبارہ جزوی طورپرعلاج کی ضرورت تھی۔

ٹریٹمنٹ سے ہونے والی پیچیدگیاں : (side effects of treatments)

ٹریٹمنٹ کے بعدعارضی طورپرظاہرہونے والے اثرات میں ایریتھیما یاہائپرپگمینٹیشن،پرورائٹس یعنی سخت خارش اورمیلیا یعنی باریک باریک دانوں کاظاہرہوناشامل تھا۔ دومریضوں میں ہائپرٹروفک کے داغ جواوپری ہونٹ پراورایک جبڑے پرتھے جبکہ ایک مریض کی پیشانی پرمستقل ہائپوپگمینٹیشن تھی۔
اس نتیجہ سے یہ بات ظاہرہوتی ہے کہ میکینیکل ڈرمابریژن میلازماکے علاج کے لئے ایک نسبتاً محفوظ اورانتہائی موثرذریعہ ہے۔

میلازما سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر : (melasma precautions)

احتیاط علاج سے بہترہے اسی لئے مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیرضروراختیارکریں:
٭ہرصبح اعلیٰ معیارکی سن اسکرین استعمال کریں جس میں زنک اورایس پی ایف 30 یااس سے زائد ہو۔
٭باہرجاتے وقت سورج کی روشنی سے بچاؤ کیلئے پوری آستین اور ٹوپی (چوڑے ہیٹ) کااستعمال کریں۔
٭دن کے درمیانی وقت بلاضرورت سورج کی روشنی میں جانے سے پرہیز کریں۔
٭ڈرماٹولوجسٹ کے مشورے سے بلیچ کریم کااستعمال کریں۔
٭لائٹ پیل کااستعمال کریں اس کے درست استعمال سے جلد کی رنگت خراب نہیں ہوتی۔
٭اگرممکن ہوتومانع حمل اشیاء یاایسٹروجن کی خوراک کوکم کردیں
٭میلازما کا ایک حل لازما کریم (lazma cream) بھی ہے۔ جس کا مستقل استعمال میلازما کا خاتمہ یقینی بناتا ہے