ہائپر پگمنٹیشن جلد کے لیے کیسٹر آئل استعمال کریں

0

ہائپر پگمنٹیشن جلدی بیماری ہے جو جسم کے مختلف حصوں میں پھیل جاتی ہے، اس سے جلد کے مختلف مسائل پیدا ہوتے ہیں جیسے میلازما، فریکلز، جھائیاں وغیرہ۔ اس کے علاوہ چہرے پر سیاہ دھبے، بھورے دھبے اور گہرے برائون دھبوں کو بھی ہائپر پگمنٹیشن کہا جاتا ہے ۔  پمپلز ختم ہونے کے بعد چہرے پر رہ جانے والے سیاہ نشان بھی ہائپر پگمینٹیشن ہی کہلاتے ہیں۔

 ہائپر پگمنٹیشن میں جلد پرگہرے دھبے ظاہرہونا شروع ہوتے ہیں۔  میلانن کی مقداربڑھنے سے چہرے کی جلد کے کچھ حصے زیادہ برائون ہوجاتے ہیں۔ ہائپر پگمنٹیشن کا بہترین علاج وہی ہے جو جلد سے میلانن کی پیداوار کو کم کرسکے اور جلد کے نئے سیلز کو بڑھانے میں مدد دے، اس سے ہائپر پگمنٹیشن کا مکمل طور پر خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے۔

چہرے کی جلد سے ہائپر پگمنٹیشن کے خاتمے کے لیے علاج کے طور پر بہت سی کریمز، جیل، ادویات اور ماسک دسیتاب ہیں لیکن کیسٹر آئل اس کو کرشماتی طور پر صاف کرتا ہے۔

ہائپر پگمنٹیشن کا علاج کیسٹر آئل سے :
(castor oil to cure hyperpigmentation)

 (1) ایک چائے کا چمچ کیسٹر آئل لے کر اس کو چہرے پر مساج کی طرح اپلائی کریں،خیال رہے کہ مساج دائروں کی صورت میں کرنا ہے جس کا دورانیہ کم سے کم 5 سے 10 منٹ ہو۔
کم سے کم 10 منٹ تک مساج کرنے کے بعد چہرے کو چھی طرح دھو کر خشک کرلیں۔اور اس عمل کو دن میں کم سے کم 2 مرتبہ ضرور کریں۔ کیسٹر آئل سے ہائپر پگمنٹیشن ختم ہوجائے گی۔

(2) جالی والے کپڑے کے ٹکڑے پر کیسٹر آئل لگا کر اس کو چہرے کے اس حصے پر لگائیں جہاں ہائپر پگمنٹیشن کی وجہ سے سیاہ یا گہرے بھورے دھبے زیادہ واضح ہوں۔
پھر اس جالی کے کپڑے کو اچھی طرح چہرے پر رات بھر کے لیے لپیٹ کر چھوڑ دیں۔
صبح ہونے پر جالی کو اچھی طرح دھو لیں۔ مسلسل 15 دن تک ایسا کرنے سے ہائپر پگمنٹیشن کا مسئلہ حل ہوجائے گا اور چہرہ صاف اور شفاف ہوجائے گا۔

(3)  ایک چائے کے چمچ کیسٹر آئل میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی پاؤڈر ملا کر پیسٹ بنالیں۔
پیسٹ کو چہرے پر ہائپر پگمنٹیشن سے متاثرہ جگہ پر دائروں کی صورت میں ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں۔
پھر اس کو نیم گرم پانی سے دھو لیں، دن میں ایک مرتبہ یہ ضرور کریں اس سے کیسٹر آئل وہ جادو دکھائے گا کہ چہرے سے ہائپر پگمنٹینش کا خاتمہ ہوجائے گا۔

(4)  وٹامن ای کے کپسول کو کھول کراس کو ایک ٹی اسپون کیسٹر آئل میں ملا دیں۔
مکس کیے گئے پیسٹ کو چہرے کی جلد پر چاروں طرف اچھی طرح لگا کر کم سے کم پانچ منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔
پھر مساج ہلکے ہاتھ سے اتاریں اور صاف پانی سے چہرے کو دھو لیں۔
ہائپر پگمنٹیشن کے خاتمے کا اس سے اچھا اور بہتر علاج کوئی نہیں، اس سے جلد صاف اور شفاف ہوجائے گی۔

(5) ایک چائے کے چمچ کیسٹر آئل اور برابر مقدار میں شہد اور آدھا چائے کا چمچ لیموں کا رس شامل کرلیں۔
تینوں اجزا کو آپس میں اچھی طرح ملا کر مکسچر تیار کرلیں۔
تیار کیے گئے مکسچر کو جلد کی سطح پر لگا کر آدھا گھنٹے کےلیے چھوڑ دیں۔
آدھا گھنٹے کے بعد چہرے پر لگے مکسچر کو نیم گرم پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔
دن میں ایک مرتبہ ایسا کرنے سے چہرے سے ہائپر پگمنٹیشن کچھ ہی دنوں میں صاف اور چہرہ دلکش اور تروتازہ ہوجائے گا۔