خشک جلد کے لیے بائیوسکیب کریم مددگار

0

قدرت نے ہمارے جسم پر جلد کی تہہ گرد و غبار اور بیرونی جراثیم کے حملوں سے بچائو کے لیے تخلیق کی ہے۔ ضروری نہیں کہ خشکی جلد (dry skin) پر ہی ظاہر ہو، آنتوں ، معدے اور جسم کے اندورنی حصوں میں بھی خشکی ہوسکتی ہے۔

خشکی سے جلد سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہے، ہاتھوں، پیروں، چہرےاور گردن کی جلد خشکی کی وجہ سے سب سے پہلے متاثر ہوتی ہے اور یہ وہ اعضا ہیں جو ہر کسی کو دکھائی دیتے ہیں، اس لیے اس کا علاج سب سے پہلے کیا جاتاہے۔

جلد کی خشکی مزید جلد کی بیماریوں کا بھی سبب بن سکتی ہے، جس میں چہرے پر جھریوں کا پڑ جانا، وقت سے پہلے چہرے اور گردن کی کھال کا لٹک جانا، وغیرہ وغیرہ۔

جلد پر خشکی کی وجوہات : (cause of dry skin)

جس طرح دھوپ کی تیزی جلد کی نمی کو سکھا کر اسے خشک کردیتی ہے، اسی طرح موسم سرما میں خشک ہوائیں جلد کو مزید خشک اور بے رونق بنا دیتی ہیں، جو ذہنی طور پر بھی تکلیف کا سبب ہوتی ہے۔

وہ افراد جو پانی پینے سے بچتے ہیں اور اپنی غذا میں ایسی چیزوں کا استعمال نہیں کرتے جو جسم میں پانی کی کمی کو پورا جیسے تازہ پھولوں کا جوس، سلاد میں کھیرا، رس دار پھل وغیرہ انھیں جلد کی خشکی کا زیادہ سامنا رہتا ہے۔

جلد کی خشکی کا علاج : (dry skin treatment)

جلد کی خشکی سے نجات تو بہت سے طریقوں سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ جن میں سب سے اچھا اور بہتر طریقہ تو یہی ہے کہ کسی ماہر ڈاکٹر سے اس کا علاج کروایا جائے۔

بائیوسکیب کریم سے خشکی کا علاج : (bioscab cream for dry skin)

بائیوسکیب کریم، جلد کی خشکی کے خاتمے کے لیے خاص اور بہت ہی اہم ہے۔
بائیوسکیب کریم، ایسے فارمولے کے تحت تیار کی گئی ہے جو جلد کو اندر سے خشک کرنے والے جراثیم کو ختم کرتی ہے۔
جلد کی خشکی کے خاتمے کے لیے جلد کے ماہر ڈاکٹرز بائیوسکیب کریم ہی زیادہ تر تجویز کرتے ہیں۔
جلد کی خشکی کے خاتمے کے علاج کے لیے بائیوسکیب کریم لگانے منفی اثرات نہیں ہوتے ۔

خشکی سے نجات کی گھریلو ٹپس : (home remedies for dry skin)

رات کو سونے سے پہلے زیتون یا بادام کا تیل خشک جلد پر لگانے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔

اگر خشکی کی وجہ سے آپ کی ایڑیاں پھٹ رہی ہیں تو آ پ روزانہ رات کو سونے سے قبل پیروں کو اچھی طرح دھو کر اس کو پہلے خشک کریں پھر اس پر پیٹرولیم لگا کر کچھ دیر جذب کریں اور پھر اس کو اچھی طرح لپیٹ لیں، کچھ ہی دنوں میں خشک جلد کی شکایت دور ہوجائے گی۔

ہونٹوں کی خشکی کو دور کرنے کے لیے رات کو بالائی میں لیموں کے چند قطرے شامل کر کے اسے ہونٹوں پر لگائیں، ہونٹ نرم وملائم ہوجائیں گے۔