ازیلیک ایسڈ میلازما اور ہائپر پگمنٹیشن کو کرے کم

0

میلازما اور ہائپر پگمنٹیشن یہ جلد کی وہ بیماریاں ہیں جو چہرے پر ظاہر ہوتی ہیں اور چہرے پر سیاہ اور بھورے دھبے چھوڑ جاتی ہیں، اگر اس کا بروقت علاج کرلیا جائے تو نجات کسی حدتک ممکن ہوسکتی ہے۔ ان دونوں بیماریوں کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں، لیکن کچھ علاج ایسےجو دونوں بیماریوں کے لیے ایک ہی ثابت ہوتے ہیں۔ میلازما اور ہائپر پگمنٹیشن (melasma and hyperpigmentation) دنیا بھر میں پائی جانے والی جلد کی بیماری ہے۔

وہ علاقے جو زیادہ گرم ہوتے ہیں یا جہاں سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمکتا ہے، لیکن موسم گرما میں جب سورج کی تپتی ہوئی شعاعیں زمین کو گرما دیتی ہیں تو زمین پر بسنے والوں کی جلد کے ساتھ کیا کرتی ہوں گی۔ میلازما اور ہائپر پگمنٹیشن کی بہت سے وجوہات ہیں لیکن جدید تحقیق اس بات کا اشارہ دیتی ہے کہ اس کی سب سے بڑی اور اہم وجہ سورج کی تیز شعاعیں ہیں۔

ہائپر پگمنٹیشن کی وجوہات اس سے مختلف ہوسکتی ہیں مثلا ً دوران حمل ادویات کا استعمال، جسم میں وٹامن سی (vitamin c) کی کمی، ذہنی دبائو یا پھر غیر معیاری میک اپ پروڈکٹس کا استعمال۔ بازاروں میں دستیاب میلازما اور ہائپر پگمنٹیشن کے خاتمے کے لیے بے شمار ادویات اور کریمز ہیں لیکن اس مرض کے لیے بطور خاص تیار کی گئی لازما کریم (lazma cream) کا کوئی مقابلہ نہیں۔

میلازما کی صورت میں لازما کریم لازمی طور پر اثر دکھاتی ہے، منفی اثرات سے پاک یہ کریم کچھ ہی دنوں میں میلازما کے گہرے بھورے اور سیاہ دھبوں کو ہلکا کردیتی ہے اور چہرے کی رنگت بھی نکھارتی ہے۔

اس کے علاوہ کچھ ایسڈ ایسے ہوتے ہیں جو جلد کے لیے خاص تصور کیے جاتے ہیں، اور جلد کی بیماریوں کے لیے تیار کی جانے والی ادویات میں ان کی مقدار اہم سمجھی جاتی ہے انھی میں ایک ایسڈ ہے ازیلیک ایسڈ۔

ازیلیک ایسڈ کیا ہے : (what is azelaic acid)

ازیلیک ایسڈ ایک بہت ہی منفرد ایسڈ ہے، جو عموماً جلد کی بیماریوں کے علاج کے لیے تیار کی جانے والی دوائوں میں استعمال کیا جاتاہے، یہ ایک مناسب مقدار میں استعمال کیا جانے والاایسڈ ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق حاملہ خواتین کے لیے ازیلیک ایسڈ بہت سی جگہوں پر فائدہ مند تصور کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر بیماریوں میں بھی اس کا استعمال بیماری سے نجات کا بہترین ذریعہ ہے۔

تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ دوائوں میں اس کو شامل کرنے کے حوالے سے مقدار کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، اس کی زیادہ کہیں کہیں خطرناک بھی ثابت ہوسکتی ہے۔

ازیلیک ایسڈ کا حصول : (azelaic acid)

طبی ماہرین کے مطابق ازیلیک ایسڈ کو قدرتی طریقوں سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے یہ ایسڈ گندم اور رائی سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے ، جس کا حصول کوئی زیادہ دقت طلب نہیں ہے۔

ازیلک ایسڈ میلازما اور ہائپر پگمنٹیشن کا علاج :
(azelaic acid for treating melasma and hyperpigmentation)

ازیلیک ایسڈ کی یہ خصوصیت ہے کہ یہ بیکٹریا کو ختم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، اس کے علاوہ چہرے پر ظاہر ہونے والی بیماریوں، پمپلز، جھائیاں اور میلازما جیسی بیماریوں کے خاتمے کے لیے بھی بےحد مفید ہے۔

ازیلک ایسڈ جیل اور کریم کی صورت میں بھی دستیاب ہے لیکن اس کا استعمال جلد کے ماہر ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر نہیں کیا جاسکتا ۔

ازیلیک ایسڈ جیل کے استعمال سے جلد پر میلازما کے سیاہ اور گہرے دھبے ہلکے ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

ازیلیک ایسڈ جیل دن کے مقابلے میں رات کو سونے سے پہلے چہرے پر لگانا زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتاہے۔

ازیلیک ایسڈ جیل ہائر پگمنٹیشن جسے اکثر جھائیوں کا نام بھی دیا جاتا ہے اس کے خاتمے کے لیے بہترین سمجھا جاتاہے۔

ازیلیک ایسڈ جیل کے استعمال سے میلازما اور ہائپر پگمنٹیشن کا علاج تو اپنی جگہ چہرے پر نکلنے والے پمپلز کا بھی یہ ایک اچھا اور موثر علاج سمجھا جاتاہے۔