ایکنی سے بچائو کے لئے ان غذائوں سے پرہیز کریں:

0

یوں تو غذا اور ایکنی میں کوئی واضح تعلق نظر نہیں لیکن اکثر ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ جتنی اچھی اور صحت بخش غذا ہوگی اتنی ہی جلد صاف ہوگی ۔ ساتھ ہی وافر مقدار میں پانی،پھل اورسبزیوں کا استعمال بھی ضروری ہے کیونکہ ان میں وہ تمام وٹامنز موجودہوتے ہیں جوجلد کو صاف اور صحت مند بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ چکنی اور شکر والی غذائیں جلد کے لئے نقصان دہ ہوتی ہیں اور ایکنی کا باعث بنتی ہیں لہٰذا ایکنی سے بچائو(avoid acne) کے لئے ان غذائوں سے پرہیز کریں ۔

شکر: (sugar)

شکر جسم میں سوزش پیدا کرتی ہے جس سے جلد متاثرہوتی ہے۔ ایسی غذائیں جو خون میں شوگر لیول کو تیزی سے بڑھاتی ہیں ۔ایکنی بڑھانے کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔

دودھ سے بنی اشیاء: (milk items)

دودھ میں موجود ہارمونز چہرے کے سیبم بنانے والے گلینڈز میں جمع ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ غدود زیادہ آئل بنانا شروع کردیتے ہیں اور چہرے کے مسام بند ہونے لگتے ہیں اورایکنی کا باعث بنتے ہیں۔ اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ دودھ سے بنی اشیاء ترک کرنے سے ان کی جلد بہت صاف ہو جاتی ہے۔

فاسٹ فوڈ : (fast foods)

فاسٹ فوڈ کا رجحان دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے زیادہ تر لوگ خاص طور پرنوجوان عام کھانوں کے بجائے فاسٹ فوڈ کو فوقیت دیتے ہیں ۔ سفید آٹے اور آلو سے بنی اشیاء جلد کے لئے نقصان دہ ہوتی ہیں۔ لہٰذا اچھی جلد کے لئے ضروری ہے کہ باہر کے تیار شدہ کھانوں سے پرہیز کیا جائے۔

پی نٹ بٹر: (peanut butter)

پی نٹ بٹر میں موجود ہائڈروجنیٹڈ آئل اور اضافی شکر جلد کی سوزش اور ایکنی کا باعث بنتی ہے۔

چٹ پٹے کھانے: (tasty foods)

چٹ پٹے کھانے جلد کو زیادہ آئل بنانے پر آمادہ کرتے ہیں جس سے مسام بند ہوجاتے ہیں اور ایکنی پھوٹ پڑتے ہیں ۔ ایکنی سے بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ جب بھی چٹ پٹاکھانا کھائیں اس کے فورا بعد چہرہ صابن سے اچھی طرح دھو لیں۔

گوشت کا زیادہ استعمال: (use of meat)

ماہرین کہتے ہیں کہ آپ کا نظام ہضم جتنا اچھا ہوگا چہرہ اتنا ہی صاف شفاف ہوگا ،ان کا کہنا ہے کہ سبزی کھانے والے لوگوں کے چہرے پر ایک خاص چمک ہوتی ہے۔ اکثر لوگ کہتے ہیں کہ گوشت کا استعمال ترک کرنے سے انھیں ایکنی ،ایکزیما اورروزیشی جیسی بیماریوں سے نجات مل گئی۔ سبزیوں میں موجود اینٹی اوکسی ڈنٹ، فائبر اور منرلزجسم سے ٹوکسن کو ختم کرکے جلد کو صحت مند بناتے ہیں۔

چاکلیٹ: (chocolate)

کچھ تحقیقات یہ بھی بتاتی ہیں کہ بہت زیادہ چاکلیٹ بھی ایکنی کی وجہ بنتی ہے لیکن اس کی وجہ کوکوا نہیں بلکہ شکر اور دودھ بھی ہوسکتا ہے۔ کیونکہ زیادہ کوکوا اور کم مقدار میں دودھ اور شکر سے بنی ہوئی چاکلیٹ کھانے والے لوگ ایکنی سے کافی حد تک محفوظ رہتے ہیں۔

اپنے چہرے کو ایکنی سے بچانے کے لئے درج بالا غذائوں سے پرہیز کریں ۔اگر آپ کے چہرے پر ایکنی پہلے سے موجود ہے توان غذائوں کو ترک کرنے سے بہت جلد آپ اس سے نجات پا لیں گے۔