چکنی جلد سے نجات کے 4 یقینی نسخے

0

چکنی جلد خواتین کی ہو یا مردوں کی سب کے لیے ہی پریشانی کا باعث ہوتی ہے۔ خاص طور پر گرمیوں کے موسم میں جب سورج زمین والوں کو جھک کر سلام کرتا ہے تو گرمی کے ساتھ ساتھ چکنی جلد کے مسائل بھی سامنے آنے لگتے ہیں۔

بہت زیادہ حساس ہونے کی وجہ سے چکنی جلد پر داغ اور دانے جلدی نمودار ہوتے ہیں، ایسی خواتین جو چکنی جلد کا شکار ہیں انھیں چاہیے کہ وہ کھانوں میں تیز مرچ مسالوں سے پرہیز کریں اور سبزیوں کو زیادہ سے زیادہ غذا کا حصہ بنائیں، اور باقاعدگی سے ورزش بھی کریں۔

چکنی جلد پر ایک خاص قسم کے سفید دھبے ہوتے ہیں جو دیکھنے میں اچھے معلو م نہیں دیتے۔ گھریلو اور ملازمت پیشہ ہر طرح کی خواتین کے لیے چکنی جلد ہر موسم میں کسی نہ کسی پریشانی کا سبب بنتی ہے، مہنگی سے مہنگی میک اپ پروڈکٹ یا مہنگی سے مہنگی دوائیں بھی کبھی بے سود ثابت ہوتی ہیں۔

چکنی جلد رکھنے والے لوگوں کو چاہیے کہ اپنے ماہر بیوٹیشن یا ڈرما ٹولوجسٹ کی ہدایت کے مطابق اس کا خیال رکھیں اس کے علاوہ اورگرمیوں میں چہرے کو ترو تازہ، پرکشش اور خوبصورت رکھنے کے لیے مندرجہ ذیل آسان گھریلو ٹوٹکوں پر عمل کریں تاکہ چکنی جلد کے مسائل کسی حد تک خود حل ہوسکیں۔

چکنی جلد سے نجات کے 4 نسخے : (4 tips to get oil free skin)

(1) چکنی جلد کو خوبصورت بنانے اور میک اپ سے اس کے حسن کو نکھارنے کے لیے انگور کے جوس میں روغن بادام ملا کر فریج یا کسی ٹھنڈی جگہ پر رکھ دیں، تیار کیے گئے اس محلول کو صاف روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں ، کچھ دیر کے بعد ٹھنڈے اور صاف پانی سے دھو لیں چکنی جلد کا مسئلہ حل ہوجائے گا اور چہرہ چاند کی طرح چمک اٹھے گا۔

(2) چکنی جلد سے فوری طور پر نجات کے لیے ملتانی مٹی حیرت انگیز طاقت رکھتی ہے، ملتانی مٹی کو عرق گلاب میں شامل کر کے چہرے پر استعمال کریں، اگر تیز گرمی کے باعث چکنی جلد پر دانے یا داغ نمودار ہوئے ہوں گے تو ایک سے دو تین میں ختم ہوجائیں گے۔

(3) چکنی جلد کا سب سے اچھا اور سستا علاج آڑو ہے۔ چکنی جلد سے لڑنے کے لیے آڑو میں بے انتہا طاقت ہوتی ہے۔آڑو میں کاربو ہائیڈریٹس ،پروٹین ، وٹامن اے ،سی اور آئرن موجود ہوتا ہے ۔ جو چکنی جلد سے نجات کا باعث ہوتا ہے ۔ آڑو کا ماسک بھی فا ئدہ مند ہوتا ہے اور چکنی جلد سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

(4) انڈے کا ماسک چکنی جلد سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،اور بیوٹی میں اضافے کا سبب بھی ہے۔ انڈے کی سفیدی کو چہرے پر ملنے سے چکنی جلد بہتر ہوجاتی ہے لیکن اس دوران آنکھوں کے حصے کی حفاظت بہت ضروری ہوتی ہے۔ خشک ہونے پر ایک تہہ انڈے کی زردی کی لگائیں۔ 15 منٹ کے بعد چہرہ دھو لیں۔ آپ کو سکون محسوس ہو گا اور جلد کی چمک میں اضافہ بھی ہو گا۔