یوگا کی تین بہترین پوزیشن جلد کو بنائے روشن

0

جلد کو حسین اور خوبصورت بنانے کے لیے بے شمار طریقے ہیں، جن میں اچھی اور معیاری غذا سے لے کر جلد کے بیرونی استعمال کی کریمز اور لوشن وغیرہ شامل ہیں۔ اگر آپ اپنی جلد کو روشن اور چمک دار (bright and glowing skin) دیکھنا چاہتی ہیں تو بہتر یہی ہوگا کہ اس کو روشن اور چمک دار بنانے والے ان تمام طریقوں سے بھی آگاہی حاصل کریں جو آپ کے لیے ضروری ہیں۔

جلد پر بیرونی استعمال کے لیے جس طرح ماسک، کریمز، لوشن، اور جیل ضروری ہوتے ہیں اسی طرح جلد کو اندر سے توانا اور خوبصورت بنانے کے لیے کچھ ایسی ورزشیں بھی ہیں جو حیرت انگیز طور پر جلد کو شاداب بناتی ہیں۔ ان ورزشوں میں یوگا (yoga) اپنی مثال آپ ہے، مانا کہ یوگا جسم کو متوازن رکھنے کی بہترین، قدیم اور کامیاب ورزش ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ جلد کو بھی رعنائی (radiant skin) دیتی ہے اور دیکھنے والا دیکھتا رہ جاتا ہے۔

یوگا اور خاص طور پر چہرے کا یوگا وہ ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ خواتین کو جوان رکھتا ہے اور وقت سے پہلے بوڑھاپے کو قدم بھی نہیں رکھنے دیتا۔ یوگا کے بہت سے طریقے رائج ہیں، اور جسم کے ہر اعضا دلکش بنانے کے لیے مختلف طریقوں سے یوگا کیا جاتا ہے، لیکن یوگا کے کچھ اسٹیپ ایسے بھی ہیں جو صرف اور صرف جلد کو تقویت دیتے ہیں۔

چہرے کا یوگا : (face yoga)

چہرے کا یوگا جلد کی جھریوں سے نجات دلاتا ہے اور چہرے کی جلد میں تازگی پیدا کرتا ہے۔

یوگا ایکسرسائز چہرے کے مسلز کو مضبوط بناتی ہے جس سے چہرے پر تھکن کے آثار بھی کم ہی ظاہر ہوتے ہیں۔

چہرے کے یوگا سے اسکن ٹون بھی بہتر ہوتا ہے ۔

چہرے کے یوگا سے خون کی روانی جلد میں تیز ہوتی ہے اور چہرے کے خلیات میں آکسیجن کی رسائی بھی بہتر ہوتی ہے۔

چہرے کے یوگا سے جلد کھلی کھلی اور صاف ستھری نظر آتی ہے اور اس پر میک اپ خوب جچتا ہے۔

جلد کو روشن بنانے والی یوگا کی تین خاص پوزیشن :

(best yoga positions for radiant skin)

چہرے کا یوگا اپنی نوعیت کا بہت ہی منفرد یوگا ہے جس سے جلد کے عضلات میں کھچائو اور تنائو پیدا ہوتا ہے جس سے جلد روشن نظر آتی ہے۔ چہرے کے یوگا کی تین پوزیشن ایسی بھی ہیں جن سے جلد مزید حسین اور روشن ہودکھائی دیتی ہے۔

پوزیشن نمبر 1 : (position no 1)

جلد کو حسین اور شاداب بنانے کے لیے کیے جانے والے یوگا میں ایسی پوزیشن بھی شامل ہے جس میں ہونٹوں کو گول بنا کر گھمایا جاتا ہے ، اس سے جلد کے عضلات سمٹنے لگتے ہیں اور جلد پررونق ہوجاتی ہے۔

پوزیشن نمبر2 : (position no 2)

چہرے کےیوگا میں ایک اسٹیپ ایسا بھی ہے جس میں زور سے ہنسا جاتا ہے اور ہونٹوں کو جتنا ممکن ہو کھینچاجاتا ہے تاکہ جلد میں دوران خون بڑھے اور جلد صاف اور سرخ نظر آئے۔

پوزیشن نمبر3 : (position no 3)

چہرے کی جلد کو روشن بنانے کے لیے یوگا کا ایسا اسٹیپ بھی سامنے آیا ہے جس میں دانتوں کو باہر نکالے بغیر ہنسا جاتا ہے، یوگا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ورزش سے اعصاب بھی مضبوط ہوتے ہیں اور جلد میں نکھار بھی پیدا ہوتا ہے۔