وٹامن سی جلد کو شاداب بنائے

0

اگر آپ اپنی جلد کو ہمیشہ تروتازہ، خوبصورت، جوان اور شاداب دیکھنا چاہتے ہیں تو ایسی خوراک ، ایسے پھل اور ایسی سبزیوں کا استعمال فوراً شروع کردیں جن میں وٹامن سی بڑی تعداد میں پایا جاتا ہو۔

جس طرح انسانی صحت اور جلد کے لیے اور بہت سے وٹامنز ضروری ہیں اسی طرح وٹامن سی بھی جلد کے لیے بہت اہم ہے۔ وٹامن سی جلد کو ایسا چمک دار بنادیتا ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔

پھل وٹامن سی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ اس سے صحت تندرست ہونے کے ساتھ ساتھ جلد میں بھی نکھار پیدا ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ بیماری کے بعد ڈاکٹرز پھل کھانے کا مشورہ دیتے ہیں جس سے کمزوری دور اور صحت بحال ہوتی ہے۔

کچھ پھل ایسے ہیں جن میں وٹامن سی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے اگر ان پھلوں کو اپنی غذا میں شامل کرلیا جائے تو وٹامن سے جسم کو پابندی کے ساتھ ملتے رہیں گے۔ کچھ پھلوں کا ذکر کیا جا رہا ہے جو بآسانی مارکیٹ میں دستیاب ہوتے ہیں۔

کینو : (orange)

کینو میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، سردیوں میں بازاروں میں دستیاب کینو کا استعمال جلد کو شاداب اور تروتازہ بنانے کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات کو بھی ختم کرتا ہے۔ کینو کے جوس اور چھلکے کا چہرے پر مساج کرنے سے جھائیاں اور دھبے دور ہوجاتے ہیں۔

 سیب : (apple)

سیب اپنے رنگ کی طرح جلد کو خوبصورت بناتا ہے۔ چہرے کی چمک کو قائم رکھتا ہےاور جلد کو حیرت انگیز طور پر تازہ رکھتا ہے۔ سیب میں موجود وٹامن سی جلد کی ہر طرح سے حفاظت کرتا ہے۔ سیب میں پوٹاشیم کی بھی مقدار پائی جاتی ہے جو جلد کے لیے بہت ضروری ہوتی ہے۔

پپیتا : (papaya)

جلد کی خوبصورتی کا بہترین علاج پپیتا ہے، وٹامن سی کے حصول کے لیے پپیتے سے اچھا شاید ہی کوئی پھل ہو۔ جدید تحقیق کے مطابق پپیتے کے کالے بیج جلد سے زہریلے مادے ختم کر کے جلد کے مردہ سیلز کو ختم کردیتے ہیں۔ اس کے جلد پر استعمال سے جلد زیادہ جوان اور تازہ نظر آتی ہے۔

تربوز : (water melon)

تربوز جلد کے لیے وٹامن سی کے حصول کے ذریعے کے ساتھ ساتھ پانی کی کمی کو بھی پورا کرتا ہے جو اچھی اور تازہ جلد کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے۔ تربوز کا استعمال جلد پر سے بڑھاپے کے اثرات کو ختم کرتا ہے۔جلد میں تنائو پیدا کرتا ہے۔

انار : (pomegranate)

انار دیکھنے میں جتنا سرخ اور خوبصورت ہوتا ہے ، اس میں موجود وٹامن سی کی مقدار انسانی جلد کو بھی اسی کی طرح سرخ اور خوبصورت بنا دیتی ہے۔انار کا استعمال جلد کو کھردرے پن سے بچاتا ہے اور جلد نرم و ملائم ہوجاتی ہے۔