سورج مکھی کے بیجوں کا تیل جلد کہ نمی بخشتا ہے

0

جس طرح سورج کی پہلی کرن زمین کو روشن کردیتی ہے بالکل اسی طرح باغات میں لگے سورج مکھی کے پھول دیکھنے والوں کی نگاہوں پر اپنا ایسا رنگ جماتے ہیں کہ دیکھنے والا حیران رہ جاتا ہے۔ سورج مکھی کا پھول زرد ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی خوبصورتی میں کوئی مثال نہیں رکھتا، کھیتوں میں قطار کی صورت میں ترتیب سے لگے ہوئے سورج مکھی کے پھول ہر نگاہ کی توجہ اپنی جانب کھینچ لیتے ہیں۔

سورج مکھی کے پھول دیکھنے میں ہی حسین اور دلکش نظر نہیں آتے بلکہ قدرت نے ان میں بے شمار خوبیوں کے خزانے پوشیدہ رکھے ہیں، سورج مکھی کے پھول سے جہاں بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے وہاں اس کے بیچوں سے حاصل کیا جانے والا تیل صحت اور جلد کے لیے بھی کسی شفا سے کم نہیں۔ سورج مکھی کے پھول زمانہ قدیم سے زمین پرکاشت کیے جا رہے ہیں، اور اب تک ہزاروں سال گزرنے کے باوجو د بھی لوگ جب سورج مکھی کے پھول کی طرف دیکھتے ہیں تو ان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔

یہ حقیقت بھی کسی حیرت سے کم نہیں ہے کہ سورج مکھی کے پھول کا رخ بھی آسمان پر طلوع ہونے والے سورج کے ساتھ ساتھ سفر کرتا ہے، اس کے پتے اور پھول دونوں سورج کی روشنی سے نشوونما پاتے ہیں۔

سورج مکھی کے پھول سورج سے اوکسن نامی ہارمون حاصل کرتے ہیں، جب پھول سورج کی روشنی میں مکمل طور پر کھل اٹھتا ہے تو اس کا رخ مشرق کی طرف ہوتا ہے۔

سورج مکھی کے بیجوں کے اجزا :
(sunflower seed ingredients)

سورج مکھی کے بیج میں غذائی ریشہ پایا جاتاہے۔
پروٹین، وٹامن بی اور وٹامن ای کے علاوہ میگنیشیم سمیت متعدد غذائی اجزا پائے جاتے ہیں۔

جلد کی نمی کے لیے سورج مکھی کا تیل :
(sunflower seed oil keep your skin moisturized)

سورج مکھی کے بیجوں میں فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں جو جلد کو قدرتی نمی فراہم کرتے ہیں۔
سورج مکھی کے بیچوں سے نکالا گیا تیل جلد پر لگانے سے جلد نرم و ملائم اور چمک دار ہوجاتی ہے۔
چہرے پر ظاہر ہونے والے بلیک ہیڈز کا اگر کوئی دشمن ہے تو وہ ہے سورج مکھی کے تیلوں کا کشید کیا ہوا تیل۔
سورج مکھی کے تیل سے نہ صرف جلد بلکہ بال بھی حسین اور خوبصورت ہوجاتے ہیں۔
سورج مکھی کے تیل کے علاوہ ہفتے میں دو سے تین بار سورج مکھی کے اگر بیج بھی کھالیے جائیں تو فرق واضح دکھائی دے گا۔
سورج مکھی کا تیل جسم میں نمی کو پورا کرتا ہے، خشک موسم میں اس کا استعمال بہت فائدہ مند ہے۔
سورج مکھی کے تیل کا ایک چمچ وٹامن ای کی جسم میں 50 فیصد ضرورت کو پورا کرتا ہے۔
سورج مکھی کا تیل سیلز کے تہوں کی حفاظت کرتا ہے۔
یہ تیل جلد ، جسم اور دماغ کے لیے بہت مفید ہے۔
سورج مکھی کا تیل وٹامن ای کا خزانہ ہے۔
سورج مکھی کا تیل جلد کو جھریوں سے نجات دیتا ہے اور جلد میں تنائو پیدا کرتا ہے۔
سورج مکھی کا تیل کھانوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جو صحت کے لیے مفید ہے۔
سورج مکھی کا تیل جلد کو ایسی نمی فراہم کرتا ہے کہ خشک ہوائیں دور بھاگ جاتی ہیں خاص طور پر موسم سرما میں سورج مکھی کے بیجوں کا تیل جلد کو نمی کے ساتھ ساتھ جلد کی رعنائی میں بھی اضافہ کرتا ہے۔