شادی کے لیے گھر پر ابٹن تیار کریں

0

گھر میں شادی کی تقریب ہوا ور ابٹن کی خوشبو سے گھر نہ مہکے یہ کیسے ہوسکتا ہے۔ ابٹن زمانہ قدیم سے جلد کے نکھار میں اپنی مثال آپ رہا ہے اور ترقی کے اس دور میں بھی ابٹن کی انفرادیت پر کوئی حرف نہی آسکا۔ پرانے زمانے کی خواتین شادی سے پہلے دلہن کو جس پابندی سے ابٹن کی مدد سے گورا بنانے کے طریقے پر کاربند تھیں وہ طریقہ آج بھی اسی طرح رائج ہے۔

گھر میں یا شادی کا سلسلہ ہو تو مہینوں اور ہفتوں پہلے سے دلہن اور ابٹن ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزم سمجھ لیے جاتے ہیں، ابٹن سے جلد رنگ صاف ہوتا ہے، جلد میں نکھار پیدا ہوتا ہے اور جلد نرم و ملائم ہوجاتی ہے۔ جلد نرم و ملائم، حسین اور خوبصورت ہوتو میک اپ کا رنگ بھی خوب جمتا ہے، دلہن کا روپ سردیوں کی دھوپ کی طرح ہر کسی کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔

بازاروں میں دسیتاب انواع و اقسام کے ابٹن جن میں اب کیمیکل بھی شامل کیے جاتے ہیں ، اور مہنگے داموں فروخت بھی کیے جاتے ہیں وہ ان کا استعمال ہر کسی کے لیے موزوں نہیں ہوتا۔ اس کے برعکس گھر میں تیار کیے جانے والے ابٹن نہ تو جلد پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں، اور نہ ہی ان میں کیمیکل کی آمزش ہوتی ہے جو جلد کو کسی طرح کا نقصان پہنچائیں۔

اگر آپ کے گھر میں شادی کی تقریب آنے والے ہے تو دلہن کا روپ سجانے کے لیے گھر میں ابٹن (homemade ubtan) تیار کریں اور اس کو باقاعدگی سے استعمال کریں، پھر دیکھیں دلہن کی جلدمیں کیسے نکھار آتا ہے، دلہن شادی کے دن کیسے سجتی اور سنورتی ہے ، کہ ہر آنکھ اس کو دیکھنے کا متمنی ہو جاتا ہے۔

گھر پر ابٹن تیار کرنے کے طریقے : (make homemade ubtan)

ہلدی اورآٹے کا ابٹن

ہلدی اور گیہوں کا آٹا مناسب مقدار میں ہم وزن لے کر اس میں گائے کا کچا دودھ ملائیں، جب یہ لیپ کی شکل اختیار کرلے تو اسے چہرے پر ابٹن کے طور پر لگائیں، اس سے چہرے کا رنگ صاف ہوتا ہے۔

مونگ کی دال کا ابٹن

ایک چمچ مونگ کی دال لے کر اسے پائوڈ ر سے بھی زیادہ باریک پیس لیں، اس میں دہی کے دو چمچ ملا کر پیسٹ بنالیں، کچھ دیر اس کو رکھا رہنے دیں، پھر چہرے کو اچھی طرح فیس واش سے دھو کر خشک کرلیں اور پھر یہ پیسٹ چہرے پر لگائیں، کچھ دیر کی تاخیر کے بعد پانی کا چہرے پر ہلکا چھڑکائو کریں اور آہستہ آہستہ ہاتھوں سے چہرے پر لگے ابٹن کو رگڑیں اس سے چہرے داغ دھبوں سے پاک ہوجائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں ۔ اپنی شادی کے لئے بہترین تیاری کس طرح کی جائے؟

چاول اور بادام کا ابٹن

اگر آپ کی شادی کے دن بہت ہی قریب آگئے ہیں اور چہرے کے داغ دھبے دور جانے کا نام نہیں لے رہے تو پھر گھر پر تیار کریں وہ ابٹن جو آپ کے چہرے کے داغ دھبوں کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائے۔
چند بادام لے کر انھیں کوٹ کر باریک پیس لیں، پھر اس میں دو چمچ باریک پسے ہوئے چاول کا پائوڈر شامل کرلیں، ان کو اچھی طرح مکس کر کچھ دیر کے لیے چہرے پر لگائیں اور شادی سے پہلے داغ دھبوں سے نجات پائیں۔

جو اور ہلدی کا ابٹن

جو کے آٹے میں ہلدی کو اچھی طرح مکس کرلیں، پھر اس میں ایک چمچہ بالائی ملا کر گاڑھا لیپ بنا لیں اور پھر اس کو بطور ابٹن چہرے پر کچھ دیر کے لیے لگا کر چھوڑ دیں، پھر نیم گرم پانی سے چہرہ صاف کرلیں، چہرے کے تمام سیاہ نشان غائب ہوجائیں گے، اور جلد صاف اور اجلی نظر آئے گی۔

چنے اور شہد کا ابٹن

دو سے تین چمچ چنے لے کر انھیں باریک پیس لیں، اس میں تھوڑی سی ہلدی ملا کر اس میں شہد اور دودھ مکس کرلیں، اگر ابٹن کو مزید پر اثر بنانا مقصود ہو تو اس میں چند قطرے لیموں کا رس بھی شامل کرلیں ، اب اس آمیزے کو چہرے پر لگائیں اور کچھ دیر تک خشک ہونے دیں، اس سے نہ صرف چہرہ صاف ہوگا بلکہ چہرے کی جھریاں بھی نمایاں ہونے سے بچ جائیں گی۔