السی کے بیجوں کا تیل اینٹی ایجنگ جلد کا علاج

0

قدرت کی کچھ نعمتیں تو ایسی ہیں جو حیرت انگیز فوائد رکھتی ہیں، جن میں السی کے بیج اورالسی کا تیل صحت، جسم، جلد ،ناخن اور بالوں کے لیے اتنا مفید ہے کہ تصور سے باہر۔ السی کے تیل کے حصول کا بہترین ذریعہ تو السی کے بیج ہیں ، لیکن مارکیٹس میں السی کے تیل کے کیپسول بھی دستیاب ہیں جن کو کھول کر السی کے تیل سے بھرپور مستفید ہوا جاسکتا ہے۔

السی کے بیج اور اس کا تیل جلد کو تندرست و توانا ، چاق چوبند اور صحت مند رکھتا ہے، جلد کو حیرت انگیز چمک دیتا ہے اور حسن میں نکھار پیدا کرتا ہے۔ السی کا تیل اندرونی اور بیرونی دونوں استعمال کے لیے موزوں ہے، اس کے بہت کم منفی اثرات ہوتے ہیں ۔السی کے حوالے سے ہونے والی تمام تحقیقات میں اس کے زیادہ تر فوائد ہی اب تک سامنے آئے ہیں۔

السی کی کاشت زمانہ قدیم سے جاری ہے ، اس سے نہ صرف انسان شفا پا رہے ہیں بلکہ جانورں کی صحت اور تندرستی کے لیے یہ اہمیت کا حامل ہے۔

السی کے بیج میں پائے جانے والے اہم اجزا
:(extracts in flaxseed seed)

٭ السی کے ریشے میں پروٹین کی خاص مقدار پائی جاتی ہے۔
٭ اس کے تیل میں اومیگا تھری پایا جاتا ہے جو صحت اور جلد کے لیے بہت مفید ہے۔
٭ السی میں مختلف وٹامن بی، وٹامن سی، وٹامن ای اور کروٹین ہوتے ہیں۔
٭ اس کے علاوہ فولاد، جست اور قلیل مقدار میں پوٹاشیم، میگنیزیم، فاسفورس اور کیلشیم بھی پائے جاتے ہیں۔

السی کا تیل اینٹی ایجنگ جلد کا علاج
:(flaxseed essential oil best anti-aging remedy)

٭ السی کا تیل جلد کی خوبصورتی بڑھانے اور جلد کو جوان رکھنے کا بہترین راز ہے۔
٭ اس میں پایا جانے والا اومیگا تھری فیٹی ایسڈزجلد کی نمی کو تقویت دیتا ہے اوراینٹی ایجنگ کا بہترین علاج ہے۔
٭ السی کا تیل جلد کو آلودگی کے اثرات سے بچاتا ہے اور وقت سے پہلے جلد کو بوڑھا ہونے سے روکتا ہے۔
٭ السی کے تیل میں موجود چکنائی جلد کو نکھارتی ہے اور خشک ہونے سے بچاتی ہے۔
٭ السی کا تیل جلد کو وقت سے پہلے بوڑھا ہونے سے روکتا ہے اور جلد کو تقویت عطا کرتا ہے۔

السی کا تیل دیگر امراض میں مفید
:(flaxseed essential oil for other diseases)

٭ السی کا تیل دل کے امراض میں وہ کام دکھاتا ہے جو مہنگی سے مہنگی ادویات بھی نہیں دکھا سکتیں۔
٭ السی کا تیل دل کے امراض میں کولیسٹرول کی سطح کو متوازن رکھتا ہے ۔
٭ السی کا تیل دماغ کو ایسی تقویت دیتا ہے کہ سارا تنائو ختم ہوجاتا ہے اور ذہن ہلکا پھلکا فریش محسوس ہوتا ہے۔
٭ السی کا تیل فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے ، جو شریانوں کی حفاظت کرتا ہے اور لد کو مسائل سے بچاتا ہے۔
٭ ماہرین کا کہنا ہے کہ السی کے تیل کا استعمال ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے مرض سے دور رکھتا ہے۔
٭ السی کا تیل نظام ہاضمہ کو درست رکھتا ہے جس سے صحت اور جلد پر بیماریوں کے حملے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔