زیادہ میٹھا بڑھاپے کو دعوت دیتا ہے

0

بڑھاپا اور موٹاپا، یہ دونوں وہ ہیں جن کا تصور ہی دہلا دیتا ہے۔ خاص طور پر خواتین کے لیے ان دونوں میں سے کسی ایک کا شکار ہونا باعث خوف اور باعث اضطراب ہوتا ہے۔

انسان جتنا زیادہ اپنی غذا کا خیال رکھتا ہے اتنا زیادہ تن درست اور جوان نظر آتا ہے، بوڑھا پا ایک حقیقت ہے اور اپنے وقت پر سامنے آتا ہے لیکن کچھ عوامل ایسے ہیں جن کی وجہ سے بڑھاپا وقت سے پہلے دکھائی دینے لگتا ہے ۔

ذہنی دبائو، فکر، پریشانی، ناقص غذا اور بے سکونی یہ وہ حقیقتیں ہیں جن کا ہر کسی کو سامنا رہتا ہے اور انسان ان کی وجہ سے بیماریوں میں مبتلا ہوتا چلا تا ہے، وقت سے پہلے بڑھاپے کے اآثار اس پر ظاہر ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

یہی نہیں بڑھاپے کی ایک اور وجہ بھی بہت خاص ہے جس سے شاید بہت سے لوگ ناواقف ہیں لیکن جدید سائنس اور طبی ماہرین نے اس بات کو بہت سے تجربات کی بنا پر ثابت کردیا ہے کہ انسان کے جلد بوڑھا ہونے کی سب سے بڑی وجہ زیادہ میٹھا کھانا ہے۔

زیادہ میٹھا کھانا چہرے اور جسم کو بہت جلد بوڑھا کردیتا ہے۔ بہت زیادہ شکر اور ریفائن کاربوہائیڈریٹس سفید چاول، سفید ڈبل روٹی اور پاستا وغیرہ جسم میں بلڈ شوگر لیول کو بڑھا دیتے ہیں اور اسے کم بھی نہیں ہونے دیتے۔جس کی وجہ سے شوگر مالیکیول پروٹین سے جڑ جاتے ہیں اور جلد میں کولیگن جس سے جلد پر کیمیائی ردعمل ہوتا ہے اس کے اوپری سطح کی لچک ختم ہوجاتے ہے۔جلد سخت ہوجاتی ہے اور چہرے پر جھریاں بھی عیاں ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔

میٹھا کھانے کے نقصان

٭ ماہرین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ میٹھے کی زیادتی انسان کو جلد بوڑھا کرنے کے ساتھ ساتھ سرطان جیسے مرض میں مبتلا کرنے کا بھی سبب بنتی ہے۔
٭ زیادہ میٹھا کھانے والے افراد کا جلد بوڑھا ہونے کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ میٹھا کھانے سے ان کا مدافعتی نظام کمزور ہوجاتا ہے۔
٭ چینی وٹامن سی کی سب سے بڑی دشمن ہے، خون کے سفید خلیو کو بیکٹیریا اور وائرس سے پاک رکھنے کے لیے وٹامن سی لازم ہوتی ہے۔
٭ بہت زیادہ میٹھا کھانے والے افراد بہت زیادہ تیزی سے بڑھاپے کی حدود میں داخل ہوتے ہیں۔ اس عمل کو کلائیکشین کا نام دیا جاتا ہے۔ جس کا مطلب جلد کے خلیات میں بہت زیادہ میٹھا جمع ہونا ہے۔
٭ زیادہ میٹھا کھانے سے جلد کے نیچے شکر کے سالموں کےجمع ہونے سے جلد سخت ہوجاتی ہے۔
٭ جس کی وجہ سے جلد کے خلیات میں سے نقصان دہ مادے بھی خارج نہیں ہو پاتے۔
٭ جلد بہت تیزی سے بوڑھا (aging) ہونا شروع ہوجاتی ہے۔
٭ طبی ماہرین کی تازہ تحقیق کے مطابق چینی کا زیادہ استعمال انسان کی یادداشت کو متاثر کرتی ہے۔ اس کے علاوہ خون میں شکر کا بڑھ جانا ذہنی امراض میں بھی مبتلا کردیتا ہے۔
٭ زیادہ میٹھا کھانے والے افراد زیادہ غصے کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔