موسم سرما میں جسم کے لیے تین ضروری تیل

0

موسم سرما کی ہوائیں اپنے ساتھ جو خشکی لے کر آتی ہیں وہ انسانی خشک کردیتی ہیں اور اگر کسی کی جلد پہلے سے ہی خشک ہو تو اس کے لیے تو یہ موسم ایک امتحان بن کر رہ جاتا ہے۔

ہر انسان کی جلد (skin) ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے، کسی کی جلداتنی چکنی ہوتی ہے کہ موسم گرما اس کے لیے پریشانی کا سبب بن جاتا ہے کسی کی جلد خشک ہوتی ہے تو ٹھنڈ اس کے لیے مشکل بن کر سامنے آجاتی ہے، کچھ کی جلد نارمل ہوتی ہے لیکن موسم اس پر بھی اثرات مرتب کرتا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں: کافی کا اسکرب جلد کے لیے خود تیار کریں 

موسم سرما میں ایک تو انسان نہانے سے بچنے کی کوشش کرتا ہے جو سرا سر غلط ہے، اس کے علاوہ اس کو اور خاص طور پر خواتین کو چہرے، جسم ، ہاتھوں،پیروں اور ایڑھییوں کی جلد کے حوالے سے مشکلات گھیر لیتی ہیں۔

بالوں سے جسم تک سارا وجود خشک ہو کر رہ جاتا ہے، ایسے میں مہنگی کریمز، لوشنز ایک محدود وقت تک ساتھ دیتے ہیں، زمانہ قدیم سے سرد موسم میں کچھ ایسے تیل خاص طور پر استعمال میں لائے جارہے ہیں جو سردیوں میں جلد کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔

یوں تو بازاروں میں بڑی بڑی کمپینز کے آئل دستیاب ہیں، لیکن کچھ دیسی آئل ایسے ہیں جو یہاں کے موسم اورانسانی جلد کے عین مطابق ہیں اور سردیوں کے موسم میں وہ مہنگی سے مہنگی کریمز اور لوشنز کو بھی پیچھے چھوڑ دیتے ہیں۔

ناریل کا تیل : (coconut oil)

٭ اگر آپ اپنے جسم کی جلد کو سردیوں میں چکنا اور چمک دار رکھنا چاہتے ہیں تو بہتر ہوگا کہ ناریل کے تیل اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں۔
٭ ناریل کے تیل میں فیٹی ایسڈز پایا جاتا ہے جس سے جلد کی نمی برقرار رہتی ہے۔
٭ نہانے کے بعد اگر جسم پر ناریل کا تیل لگالیا جائے تو جلد خشکی کا شکار ہونے سے بچ جاتی ہے۔
٭ ماہرین کی جدید رائے کے مطابق ناریل کے تیل میں موجود چکنائی جسم کے لیے بہت ضروری اور فائدہ مند ہے۔
٭ سردیوں کے موسم میں جلد کی خشکی سے نجات کے لیے روزانہ ایک یا دو بار ناریل کے تیل سے مالش کریں جسم چکنا ہوجائے گا۔
٭ ناریل کا تیل جلد کو چکنا کرنے کے ساتھ ساتھ جسم کو توانائی بھی فراہم کرتا ہے۔
٭ ناریل کا تیل لیموں کے جوس کے ساتھ ملاکرجسم پر استعمال کرنے سے خشکی کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔
٭ سردیوں کے دنوں میں رات کو سونے سے قبل اگر پیروں اور خاص طور پر ایڑیوں پر ناریل کا تیل لگا کر اسے ڈھانپ لیا جائے تو ایڑیاں پھٹنے سے بچ جاتی ہیں۔

زیتون کا تیل : (olive oil)

٭ زیتون قدرتی اجزا سے بھرپور وہ پھل ہے جس کا ذکر قرآن مجید میں بھی کیا گیا ہے اور حدیث شریف میں بھی اس کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں ذکر ملتا ہے۔
٭ زیتون کے تیل میں وٹامن ای اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈ  وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
٭ زیتون کا تیل قدرتی موئسچرائر کا کام دیتا ہے، اس کا مساج جسم کو چمک بخشتا ہے۔
٭ قدیم زمانے سے زیتون کے تیل کو حسن و آرائش کا ذریعہ جانا گیا ہے۔
٭ جسم پر زیتون کے تیل کی مالش کرنے سے جسم مضبوط اور چکنا ہوجاتا ہے۔
٭ زیتون کے تیل کے چند قطرے اگر نہانے کے بعد صاف پانی میں شامل کر کے پانی کو جسم پر ڈالا جائے تو جسم کی جلد میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں : اپنی جلد کو سورج کی یو وی (Uv)شعاعوں سے بچائیں

بادام کا تیل : (almond oil)

٭ بادام وہ خشک میوہ ہے جس کی سردیوں میں قیمت بڑھنے کے باوجود استعمال کیا جاتا ہے، بادام قدرت کا انمول تحفہ ہے، بچے ، بڑے اور بوڑھے سب بادام شوق سے کھاتے ہیں اور کی افادیت سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
٭ بادام میں وٹامن ای ، کیلشیم ، فاسفورس، فولاد اور میگنیشیم بھرپور پایا جاتا ہے۔
٭ جسم کوصاف اورتروتازہ رکھنے کے لیے بادام کا استعمال ہزاروں سال سے جاری ہے۔
٭ رات کو سونے سے قبل اگر جسم پر بادام کے تیل سے مساج کرلیا جائے اور صبح اٹھ کر نہا لیا جائے توسردیوں کے موسم میں جلد چکنی اور چمک دار دکھائی دے گی۔
٭ بادام کے تیل کو رات کو سونے سے قبل نیم گرم دودھ میں شامل کر کے پیا جائے تو جسم بھرپور چکنائی حاصل کرتا ہے۔