جلد کے لیے ایلوویرا کا مختلف استعمال

0

ایلوویرا ایک ایسا پودا ہے جس میں انسانی صحت اور جلد کو فائدہ پہنچانے والے بے شمار خزانے پائے جاتے ہیں، دنیا بھر میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق ایلوویرا جلد اور صحت کے لیے حیرت انگیز پودا ہے۔ ایلوویرا کے گودے میں کچھ ایسے خواص پائے جاتے ہیں جو کسی اور ایسے پودے میں نہیں ملتے جو جلد اور صحت کے لیے مفید اور مددگارثابت ہوتے ہیں۔

دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی میک اپ کی مصنوعات تیار کی جاتی ہیں ان میں ایلوویراکا استعمال کثرت سے اور بطور خاص کیا جاتا ہے تاکہ جلد منفی اثرات سے محفوظ رہنے کے ساتھ ساتھ روشن اور چمک دار بھی دکھائی دے۔

ایلوویرا جلد کی بیماریوں میں مفید :
(aloe vera for skin diseases)

٭ ایلوویرا کا اندر پایا جانے والا گودا خواتین کی جلد کو حسین اور خوبصورت بناتا ہے۔
٭ ایلوویرا چہرے کی جھائیوں کو ختم کرتا ہے اورجلد کو دلکش بناتا ہے۔
٭ ایلوویرا جلد کو سورج کی جلتی ہوئی شعاعوں کی وجہ سے بے رنگ ہوجانے سے واپس درست حالت میں لاتا ہے۔
٭ ایلوویرا جیل کا استعمال چہرے پر نکلنے والے باریک سرخ دانوں کی خارش میں آرام پہنچاتا ہے۔
٭ ایلوویرا کا استعمال چہرے کے داغ دھبوں کو ایسے ختم کرتا ہے جیسے دانے کبھی ظاہر ہی نہیں ہوئے تھے۔
٭ ایلوویرا جیل کی مدد سے میک اپ کو باآسانی صاف کیا جاسکتا ہے ۔

ایلوویرا کا جلد کے لیے مختلف استعمال :
(uses of aloe vera for skin)

٭ ایسی خواتین جو اپنے میک اپ کو زیادہ دیر تک قائم رکھنا چاہتی ہیں، اگر میک اپ سے پہلے ایلوویرا کا گودا کچھ دیر کے لیے جلد پر لگالیں اس کے بعد میک اپ کریں توان کی جلد خشک ہونے سے بچ جائے گی۔

٭ ایلوویرا کے گودے کو نکال کر اس کو عرق گلاب میں ملا کر آنکھوں میںلگانے سے آنکھوںکی بیماری دور ہوجاتی ہے اور آنکھیں حسین اور مزید خوبصورت ہوجاتی ہیں۔

٭ تین ماہ تک لگا تار ایلوویرا کا رس نہار منہ پینے سے وقت سے پہلے چہرے پر پڑنے والی جھریوں کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔

٭ چہرے کی اسکن کو چمک دار بنانے کے لیے ایلوویرا جیل میں چند قطرے لمیوں کا رس شامل کر کے اسے اچھی طرح مکس کرلیں، پھر اس پیسٹ کو کچھ دیر چہرے پر لگا کر نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔

٭ چہرے پر نکلنے والے دانے اور پھنسیاں ختم کرنے کے لیے ایلوویرا جیل میں گلاب کا عرق ملا کر چہرے پر لگائیں، کچھ روز ایسا کرنے سے جلد دانوں اور پھنسیوں سے صاف ہوجائے گی۔

٭ خشک اور روکھی جلد سے نجات کے لیے ایلوویرا جیل میں کاٹج چیز، کھیرا اور لیموں کا رس شامل کر کے اچھی طرح چہرے پر لگائیں اور چہرے کو خوبصورت بنائیں۔

ایلوویرا دیگر بیماریوں میں مفید

٭ ایلوویرا بے شمار بیماریوں کا علاج ہے، جن میں معدے کی خرابی، جوڑوں اور پٹھوں کا درد، سر میں ہونے والی خشکی، نظام ہاضمہ کی خرابی اور دانت کا درد وغیرہ۔
٭ ایلوویرا کا رس پینے سے صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
٭ ایلوویرا جیل کو منہ کے اندر لگانے سے منہ کے دانے ، چھالے اور سوزش کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔