پانی – بڑھتی عمرکا بہتر حل

0
عمر کا بڑھنا (anti-aging) خاص طور پر خواتین کی عمر کا بڑھنا ان کے لیے ایسا ہے جیسے کوئی صدمہ۔ کہتے ہیں خواتین سے ان کی عمر بھی نہیں پوچھنی چاہیے یہ بات ان کو بہت ناگوار گزرتی ہے۔ آخر ایسا کیوں ہے ؟ یہ معما تو آج تک کوئی حل نہیں کرسکا البتہ خواتین کی عمر پوچھنے کے حوالے سے سب نے احتیاط کا دامن تھا م لیا۔ اتنی احتیاط کے باوجود بھی اگر کسی سے یہ خطا سرزد ہوجاتی ہے تو خواتین کو غصے سے زیادہ پریشانی لاحق ہوجاتی ہے۔ یہ تو قدرت کا قانون ہے جیسے جیسے وقت گزرتا ہے عمریں دراز ہوتی چلی جاتی ہیں وہ خواتین کی ہوں یا مردوں کی ، وقت کا چلنا، کروٹ بدلنا اور بہت آگے نکل جانا ہی وقت کی پہچان ہے۔ خواتین اپنی عمر سے کم نظر آنے کے لیے کیا کچھ نہیں کرتیں، اپنی خوارک کا خیال، ورزش، میک اپ،ادویات کا استعمال، کمر عمر نظر آنے کے ٹوٹکے، گھریلو نسخے، مہنگی سے مہنگی کاسمیٹکس کا استعمال اور ڈائٹنگ، کچھ خواتین اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کرلیتی ہیں اور بعض خواتین تمام ترکوششوں کے باوجود بھی اپنے ہدف تک نہیں پہنچ پاتیں۔ خواتین کی اس پریشانی کا ایک بہت ہی آسان اور سستا حل ہے ، جس کا اگر خیال رکھا جائے تو خواتین اپنی عمر سے چھوٹی نظر آسکتی ہیں اور وہ حل ہے پانی کا بہت زیادہ سے زیادہ استعمال۔
پانی وہ نعمت ہے جس کے بغیر انسان زندہ نہیں رہ سکتا۔ انسان کچھ وقت کے لیے بھوک تو برداشت کرسکتا ہے لیکن بھوک کے مقابلے میں پیاس کے آگے ہار جاتا ہے۔ ہمارے جسم کو بہت زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ جسم میں اس کی کمی کو چاہے پینے کے صاف پانی سے پورا کیا جائے یا پھر سبزیوں، پھلوں ، مشروبات، جوسز یا اور ایسی غذائوں سے جن میں پانی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ۔ پانی اندرونی اور بیرونی دونوں صورتوں میں جلد کی حفاظت کرتا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ایک نارمل شخص کو دن میں کم سے کم 8 سے 12 گلاس پانی ضرور پینے چاہئیں۔ جدید طبی تحقیق کےمطابق انسانی جسم کا 60 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے جب کہ پانی کی کمی سے انسان ناصرف مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوسکتا ہےبلکہ اس کی جان بھی جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔ وہ خواتین جو بڑھتی عمر( anti-aging)سے پریشان ہیں ان کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں تاکہ وہ اپنی عمر سے کم دکھائی دیں اور ان کی جلد بھی نرم، ملائم اور چمکتی ہوئی نظر آئے اور لوگ انھیں دیکھ کر رشک کریں۔ پانی کا استعمال اگر نیچے دیے گئے طریقوں کے مطابق کیا جائے تو کامیابی یقینی ہوسکتی ہے۔
 

 بڑھتی عمر سے بچائو کے لیے پانی کا استعمال (anti-aging)

 
دن میں 2 سے4 لیٹر پانی پینے سے بڑھتی عمر ( anti-aging)میں نمایاں کمی دکھائی دیتی ہے ۔
 
جلد اور صحت کی دیکھ بھال کے لیے صاف اور منزل واٹر کو زیادہ ترجیح دیں۔
 
ٹھنڈے پانی کی نسبت اگر نیم گرم پانی استعمال کیا جائے تو جلد کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔
 
نہار منہ پانی کم سے کم 4 گلاس ضرور پئیں یہ گردوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ جلد کی صفائی کے لیے بھی موثر ہے۔
 
پانی زیادہ پینا جسم کے میٹابولک سسٹم کو درست رکھتا ہے۔
 
پینے میں پانی کا زیادہ استعمال سے خون پتلا ہوتا ہے جو ہر قسم کی بیماری سے محفوظ رکھتا ہے۔
 
بڑھتی عمر (anti-aging) سے خود کو بچانے کےلیے خواتین کو ہر ایک گھنٹے کے بعد پانی کا ایک گلاس پینا چاہیے۔
 
خواتین دن بھر میں جتنا زیادہ پانی پیتی ہیں ان کے چہرے کے بے جان سیلز ختم ہوجاتے ہیں۔
 
پانی زیادہ پینے سے جلد کی چمک اور کشش اور زیادہ بڑھنے لگتی ہے۔
 
ٹھنڈا پانی پینے سے جسم کا درجہ حرارت کم ہوتا ہے جس کے باعث کیلوریز ختم نہیں ہوتیں ۔
 
خواتین میٹھے پانی سے چہرہ دھوئیں ، کھارا پانی جلد کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔
 
جلد اور عمر کو جوان رکھنے کے لیے پانی میں لیموں کا استعمال حیرت انگیز طور پر اپنا اثر دکھاتا ہے۔