موسم بہار کی مفید غذائیں

0

اچھے موسم اچھے کھانوں کی خواہش کو بڑھاتے ہیں، موسم اور خوراک کا گہرا تعلق ہوتا ہے، لوگ موسم کی مناسبت سے کھانے تیار کرتے ہیں اور خوب مزے سے کھاتے ہیں۔ جس طرح موسم صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں اسی طرح اچھے کھانوں کی طلب کو بھی بڑھاتے ہیں، موسم گرما میں لوگ ہلکی مرچوں اور زیادہ بھاری کھانا کھانے سے گریز کرتے ہیں۔

موسم گرما کے مقابلے میں سردیوں کے موسم میں کھانا زیادہ بھی کھایا جاتاہے اور سیر ہو کر کھایا جاتا ہے، کھانا ہضم بھی جلدی ہوتا ہے اور سردیوں کے اپنے خاص کھانے ہوتے ہیں جو بہت لطف دیتے ہیں۔ موسم بہارمیں سردی کے ہلکے اثرات بھی ہوتے ہیں اور سردی اور گرمی دونوں کا ملا جلا موسم ہوتا ہے، یہ موسم بہار ہر طرف پھول کھلاتا ہے، دلوں کو بھی رنگین بنا دیتا ہے۔

موسم بہار میں کھانے ہی نہیں بلکہ اور بھی کچھ غذائیں ایسی ہیں جن کو کھانے سے جسم کو پروٹین، کیلوریز اور وٹامنز حاصل ہوتے ہیں اور موسم بہار میں ان کو کھانا صحت، جلد اور بالوں کی خوبصورتی کے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔

موسم بہار میں مفید غذائیں : (superfoods for spring)

دلیہ : (oatmeal)

موسم بہا رمیں دلیہ ایک اچھی اور ہلکی پھلکی غذا ہے۔
دلیے میں اومیگا تھری پایا جاتا ہے جو ذہنی صلاحیت کو بڑھتا ہے۔
دلیہ دماغ کوتیز اور تروتازہ رکھتا ہے۔
طبیعت کو بھاری پن سے بچاتا ہےاور مزاج میںا عتدال رکھتا ہے۔

ڈرائی فروٹ : (dry fruit)

ڈرائی فروٹ موسم سرما اور موسم بہار میں بہت لطف دیتے ہیں۔
جسم میں خون بناتے ہیں جس سے بال نرم و ملائم اور چہرہ شاداب دکھائی دیتاہے۔
بادام، پستہ، کاجو اور اخروٹ کے علاوہ تقریباً تمام ڈرائی فروٹس میں کیلشیم، وٹامن اور پوٹاشیم وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

ہری پیاز : (spring onion)

جس طرح پیاز شوق سے کھائی جاتی ہے، اسی طرح ہر پیاز بھی اپنا ایک منفرد ذائقہ رکھتی ہے۔
اس کو spring onions یعنی موسم بہار کی پیاز بھی کہا جاتا ہے۔
ہری پیاز میں وٹامن کے اور وٹامن سی بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے جو موسم بہار میں جسم کے لیے بہت ضروری ہے۔
ایک اندازے کے مطابق 100 گرام ہری پیاز سے آئرن، کاپر اور کیلشیم حاصل کیا جاسکتا ہے۔

سبز مٹر : (peas)

موسم بہار میں قدرتی طور پر طاقت پہنچانے والی غذائوں میں سبزیاں بہت اہم ہوتی ہیں۔
ان سبزیوں میں ہری مٹر وہ ہے جس میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو موسم بہار میں صحت کے لیے ضروری ہیں۔
سبز مٹر کی خاصیت یہ ہے کہ موسم بہار میں اس کا ذائقہ اور زیادہ اچھا ہوجاتا ہے۔
اس میںمنرل اور وٹامنز پائے جاتے ہیں جو جلد کے لیے اہم ہوتے ہیں۔

انڈا : (egg)

موسم بہار میں اچھی صحت کے لیے پروٹین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ انڈا ہے۔
انڈے کی سفیدی میں بہت زیادہ پروٹین پایا جاتا ہے۔
موسم بہار میں انڈے زیادہ شوق سے کھائے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انڈوں کی قیمت بھی موسم سرما اور موسم بہار میں زیادہ ہوتی ہے۔

چقندر : (beetroot)

موسم بہار میں چقندر دیکھنے میں بھی اچھا لگتا ہے اور ذائقہ بھی اس کا بڑھ جاتا ہے۔
جسم کو ملنے والے اہم اجزا چقندر میں پائے جاتے ہیں جن میں پوٹاشیم، وٹامن سی اور فائبر شامل ہے۔
چقندر موسم بہار میں آئرن اور میگنیشم حاصل کرنے کابہترین ذریعہ ہے۔