سن لاک گرمیوں میں آپکا بہترین دوست

0

موسم گرما کے آتے ہی لوگوں میں خوف سے ایک افرا تفری پھیل جاتی ہے۔ تیز گرمی جہاں مزاج کو برہم کرتی ہے وہیں صحت اور جلد کے لیے بھی سوالیہ نشان بن جاتی ہے۔ سورج کی آگ برساتی شعاعیں جسم کو شرابور کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کو جھلسانے میں بھی کوئی کم کردار ادا نہیں کرتیں۔

کچھ لوگوں اور خاص طور پر کچھ خواتین کی جلد بہت زیادہ حساس ہوتی ہے۔ گرم موسم تو کیا عام موسم میں بھی معمولی سی تبدیلی ان کو جلد کے مسائل سے دوچار کردیتی ہے۔ یا تو ان کے چہرے پر باریک باریک دانے نکل آتے ہیں، یا ایسے دھبے پڑ جاتے ہیں جن کو اکثر میلازما کا نام دیا جاتا ہے، اس کے علاوہ بھی انھیں جلد کے حوالے سے مسائل رہتے ہیں۔

گرمیوں میں جلد کے مسائل:(skin problems in summer)

٭ جلد پر دانے اور ان میں مواد کا بھر جانا اور پھر پھٹنے کی صورت میں زخم کا بن جانا۔
٭ جلد پر باریک دانے یا ہلکی ہلکی لکیریں پڑ جاتی ہیں جو چہرے کو خاص طور پر بدنما بناتی ہیں۔
٭ جلد کی خشکی میں اضافہ ہوجاتا ہے، اندر سے جلد خشک ہونا شروع ہوتی ہے تو اس کے اثرات باہر ظاہر ہوتے ہیں۔
٭ دھوپ کا براہ راست چہرے پر پڑنا چہرے کا رنگ تبدیل کرتا ہے اور جلد کہیں سے ڈارک اور کہیں سے بہت لائٹ ہوجاتی ہے۔
٭ اکثر لوگوں کی جلد گرمیوں میں بہت زیادہ چکنی ہوجاتی ہے کہ میک اپ بھی اس پرٹھہرنے کا نام نہیں لیتا جس کی وجہ سے خواتین کو اور خاص طور پر آفس جاب کرنے والی خواتین کو بہت مشکلا ت کا سامنا ہوتا ہے۔
٭ جلد کے اندر پانی کی کمی ہوجاتی ہے اور جلد نمی سے محروم ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے جلد بے رونق ، کھردری اور روکھی ہوجاتی ہے۔
٭ سورج کی جلتی ہوئی شعاعیں جب جسم پر پڑتی ہیں تو سب سے پہلے چہرے ، ہاتھ اور گردن کو متاثر کرتی ہیں، یہی وجہ ہے اپنی جلد کے معاملے میں حساس افراد چہرے، ہاتھ اور گردن کی موسم گرما میں زیادہ حفاظت کرتے ہیں۔

گرمیوں میں جلد کی حفاظت:(skincare in summer)

ویسے تو دوست ہوتے ہی ساتھ نبھانے کے لیے ہیں، لیکن کچھ دوست ایسے ہوتے ہیں جو خاموشی سے آپ کی حفاظت کرتے ہیں، ایسے ہی دوستوں میں چہرے کی جلد کا بہترین دوست ہے سن لاک لوشن۔

سن لاک لوشن گرمیوں آپ کا بہترین دوست:
(sunloc is your best friend this summer)

٭ بائیو لیب کا تیار کردہ سن لاک لوشن گرمیوں میں آپ کی جلد کی ایسی حفاظت کرتا ہے کہ دوستوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیتا ہے۔
٭ سن لاک لوشن بطور سن بلاک کام کرتا ہے، اگر آپ تیز دھوپ میں نکلنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو پہلے سن لاک لوشن سے فائدہ ضرور اٹھائیں۔
٭ ہاتھ، گردن اور چہرے پر سن لاک لوشن لگا کر گھر سے باہر نکلیں ، یہ لوشن آپ کی جلد اور سورج کی آگ برساتی شعاعوں کے درمیان ایک حفاظتی دیوار کی طرح حائل ہوجاتا ہے اور دھوپ کو جلد پر اثر انداز ہونے سے روکتا ہے۔
٭ سن لاک لوشن عام لوشنز کے مقابلے میں معمولی سی مقدار میں اپنا بہترین رزلٹ دیتا ہے ۔
٭ بائیو لیب کی اس پروڈکٹ میں ایسے اجزا شامل ہیں جو نہ صرف جلد کو سورج کی روشنی سے بچاتے ہیں بلکہ سورج کی روشنی سے اثر انداز ہونے والے عوامل کا بھی بھرپور مقابلہ کرتے ہیں۔

گرمیوں میں جلد کی حفاظت کی تدابیر:(summer skin care notes)

دوائوں اور سن بلاک کے استعمال کے علاوہ کچھ باتیں اور بھی بہت اہم ہوتی ہیں جو جلد کو خا ص طور پر موسم گرما میں سورج کی تپتی ہوئی شعاعوں سے بچاتی ہیں اور جلد کو تازگی عطا کرتی ہیں، ان میں سب سے پہلی اور ضروری بات یہ ہے کہ پانی زیادہ سے زیادہ پیا جائے تاکہ دھوپ کی شدت سے جلد کی جو نمی خشک ہوئی ہے پانی اسے دوبارہ نمی فراہم کرے اور جلد شاداب ہوجائے، رس دار پھل اور جوسز کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں، کوشش کریں زیادہ سے زیادہ نیند لیں، رات کی نیند کے علاوہ اگر دن میں بھی موقع مل جائے تو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔